محنت اور روزگار کی وزارت
آگرہ، اترپردیش میں ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے محنت اور روزگار کے سکریٹریوں کی دو روزہ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی
محنت اور روزگار کے سکریٹری نے سوشل سیکورٹی کوریج میں اب تک شامل نہ کئے جانے والے ورکرز کوشامل کرنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا
ای شرم، مائیگرنٹ ورکرز، بی او سی ورکرز، این سی ایس، پی ایم ایس وائی ایم، شرمک چوپال اور ای ایس آئی سی سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا
Posted On:
30 JUN 2023 7:32PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی محنت اور روزگار کی وزارت نے 29 جون سے 30 جون، 2023 تک آگرہ، اتر پردیش میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے محنت اور روزگار کے سکریٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ 28ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے محنت / روزگار کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری/ پرنسپل سکریٹریوں / سکریٹریوں/ کمشنرں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ حکومت ہند کی محنت اور روزگار کی وزارت سیکریٹری محترمہ آرتی آہوجہ نے میٹنگ کی صدارت کی۔ محنت اور روزگار کے ایڈیشنل سکریٹری جنابمیش کرشنامورتی، محنت اور روزگار کے سینئر ایڈوائزر جناب آلوک چندرا، ای ایس آئی سی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر راجندر کمار کے ساتھ محنت اور روزگار کی وزارت اور اس کی تنظیموں کے دیگر عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری نے میٹنگ میں شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے منظم شعبے کے ورکرز جیسے کہ مہاجر ورکرز، بی او سی ورکرز سمیت ورکز کی فلاح وبہبود ، اپنے دروازے پر ورکرز کو پہنچانے کے لئے شرمک چوپال کے لیے ایس او پی ، مختلف پورٹلز کا انضمام اور ڈیٹا کا اشتراک، نیشنل کیرئیر سروس کے تحت جاب میلوں کا انعقاد اور پی ایم ایس وائی ایم میں اندراج میں اضافےسے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کے لئے اس میٹنگ کے مقاصد کی وضاحت کی۔
محنت اور روزگار کی وزارت کے ڈی ڈی جی (روزگار) جناب امت نرمل نے ای شرم پورٹل اور این سی ایس پورٹل کے بارے میں پریزنٹیشنز پیش کیں۔ جوائنٹ سکریٹری جناب کمل کشور سون نے پی ایم ایس وائی ایم اور بی او سی ڈبلیو پر پریزنٹیشنز پیش کیں اور مہاجر وں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں سے معلومات طلب کیں۔ پریزنٹیشنز کے بعد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں ۔ اس دن ورکرز سے متعلق مختلف معاملات مثلاً شرمک چوپال کے لئے ایس او پی، ریاستی پورٹلز کے ساتھ ای شرم کا انضمام اور ڈیٹا کا اشتراک، نیشنل این سی ایس کا ریاستی روزگار کے پورٹلز کے ساتھ انضمام، این سی ایس کے تحت جاب میلوں کا انعقاد پرپرجوش بات چیت بھی دیکھنے میں آئی ۔
ای ایس آئی سی سے متعلق معاملات جیسے، ہسپتالوں/ڈسپنسریوں کے لیے زمین، ای ایس آئی ایس ہسپتالوں کا کام کاج ، ای ایس آئی سی / ای ایس آئی ایس ہسپتالوں کی تعمیر، ای ایس آئی ایس ہسپتالوں کی سالانہ مرمت رکھ رکھاؤ اور سروس مرمت کے کاموں کی دیکھ بھال، ای ایس آئی ایس اسٹیٹ سوسائٹی، او اے پی کا استعمال، دھن ونتری کا نفاذ وغیرہ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ای ایس آئی سی کے ڈائرکٹر جنرل نے دیگرباتوں کے ساتھ ساتھ ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ ریاستی حکومتوں کے تحت ای ایس آئی ایس ہسپتالوں کو بہتر طریقے سے استعمال کریں، جن میں بستروں کی تعداد بہت کم ہے۔
محنت اور روزگار کی وزارت کے سکریٹری نے منظم سیکٹر اور غیر منظم سیکٹر دونوں میں سوشل سیکورٹی کوریج کے تحت اب تک شامل نہ کئے جانے والے ورکرز کو شامل کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سکریٹری نے اس میٹنگ کے دوران این سی ایس پورٹل میں ریاستی نوڈل افسران کے لیے ایک ڈیش بورڈ کا آغاز کیا۔ میٹنگ کے دوران محنت و روزگار کی وزارت کے تحت کام کرنے والے 3193 دفاتر/ اداروں کی ڈیجیٹل میپنگ پر ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔
میٹنگ کا استعمال بہترین طریقہ کار سمیت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں اور مرکزی حکومت سے متعلق دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے بھی کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6659
(Release ID: 1936621)
Visitor Counter : 106