کانکنی کی وزارت

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ‘‘بھارت کے لیے اہم معدنیات’’ کی فہرست کا اجراء کیا


ماہرین کی کمیٹی کی طرف سے نشان زد اسٹریٹجک لحاظ سے اہم معدنیات

جیولوجیکل سروے آف انڈیا کی توجہ اہم اور گہری معدنیات کی تلاش پر مرکوز ہے - وزیر پرہلاد جوشی

Posted On: 28 JUN 2023 8:23PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج یہاں ایک تقریب میں ‘‘بھارت کے لیے اہم معدنیات’’ پر ملک کی پہلی رپورٹ جاری کی، جسے کانکنی کی وزارت کی طرف سے تشکیل دی گئی ماہرین کی ایک ٹیم نے تیار کیا تھا۔ وزارت کی کوششوں کی تکمیل کرتے ہوئے جناب جوشی نے نشاندہی کی کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہندوستان نے دفاع، زراعت، توانائی، دواسازی، ٹیلی مواصلات وغیرہ جیسے شعبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم معدنیات کی جامع فہرست کی نشاندہی کی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کی یہ کوشش آتم نربھر بھارت کے لیے ہندوستان کا روڈ میپ ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے حالیہ کامیاب دورہ امریکہ کو یاد کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ ہندوستان معدنی تحفظ کی شراکت داری (ایم ایس پی) میں اہم معدنی سپلائی چینز کو تقویت دینے کے لیے سب سے نیا پارٹنر بن گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہ آج جاری کی گئی رپورٹ میں 30 اہم معدنیات کی نشاندہی کی گئی ہے، وزیر موصوف نے کہا کہ اس وقت جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) ہمارے کانکنی کے شعبے کی ترقی کو مزید تقویت فراہم کرنے کے لیے اہم اور گہرے معدنیات کی تلاش پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب جوشی نے حالیہ برسوں میں کانکنی کی وزارت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف اصلاحات اور ایکٹ کی ترامیم پر بھی روشنی ڈالی۔

اپنے مکتوبات میں سکریٹری معدنیات جناب وویک بھردواج نے کہا کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی وعدوں کے لیے ملک کو توانائی کی منتقلی اور صفر کاربن اخراج کے وعدوں کے لیے اپنی معدنی ضروریات پر فوری طور پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت وقتاً فوقتاً اہم معدنیات کی فہرست کا جائزہ لے گی۔

تقریب میں غیر ملکی معززین، صنعت کے نمائندوں، مضامین کے ماہرین اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اہم معدنیات کی جھلکیاں ایک مختصر دستاویزی فلم کے ذریعے دکھائی گئیں اور تقریب کے دوران کچھ اہم معدنیات کی نمائش کی گئی۔

اہم معدنیات کی فہرست کا اجرا ہندوستان کے معدنی وسائل کے دائرہ میں خود انحصاری اور سلامتی کے حصول میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ باریک بینی سے مرتب کی گئی فہرست معدنیات کی شناخت اور ترجیح دینے کے لیے بنائی گئی ہے جو مختلف صنعتی شعبوں جیسے ہائی ٹیک الیکٹرانکس، ٹیلی مواصلات، ٹرانسپورٹ اور دفاع کے لیے ضروری ہیں۔ یہ فہرست کانکنی کے شعبے میں پالیسی سازی، اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے فیصلوں کے لیے ایک رہنما فریم ورک کے طور پر کام کرے گی۔ یہ اقدام ایک مضبوط اور لچکدار معدنی شعبے کی تشکیل کے لیے حکومت کے عزم کے ذریعے ہندوستان کے لیے 'نیٹ زیرو' ہدف کو حاصل کرنے کے وسیع تر وژن سے ہم آہنگ ہے۔

رپورٹ: https://sendgb.com/lIF9xANtQCD

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6620)



(Release ID: 1936318) Visitor Counter : 153


Read this release in: Kannada , English , Hindi