عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی   پبلک ایڈمنسٹریشن میں  بہترین کار کردگی کے لیے وزیر اعظم کے  ایوارڈ کے تحت ایوارڈ کے اقدامات پر   12  قومی اچھی حکمرانی ویبینار  کا انعقاد کرے گی


ایوارڈ  پانے والے اپنے تجربات  بیان کریں گے ،  ویبیناروں میں دیگر ریاستوں/اضلاع کے ذریعے   بہترین طریقۂ کار کی پیروی  کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی

24-2023 ء   کے لیے  12  ویبیناروں کا  کلینڈر جاری کیا گیا ، ہر مہینے کے آخری جمعہ کو  ہونے والے ہر ویبینار میں  ایوارڈ پانے والے دو  اقدامات  کو پیش کیا جائے گا

جون -  2023 ء کے لیے  قومی اچھی حکمرانی ویبینار  کا انعقاد 30 جون ،  2023  ء کو "سمگر شکشا " کے موضوع پر  ہو گا

Posted On: 28 JUN 2023 6:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ( ڈی اے آر پی جی )  کو ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنس / ویبینار منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے  ، جس میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے  ، وزیر اعظم کے ایوارڈز کے ماضی کے ایوارڈ یافتگان کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے تجربات   کی  زیادہ سے زیادہ  تشہیر اور  پیروی کے لیے پیش کر سکیں۔

وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈی اے آر پی جی  سال 24-2023  ء میں 12 قومی اچھی حکمرانی ویبیناروں کا انعقاد کرے گا ۔ ڈی اے آر پی جی  نے آج   قومی اچھی  حکمرانی ویبینار سیریز کے تحت 12 ویبیناروں  کے لیے کیلنڈر جاری کیا ہے ۔  قومی اچھی حکمرانی ویبینار ہر مہینے کے آخری جمعہ کو منعقد کیے جائیں گے۔ جون ،  2023  ء کے لیے  قومی اچھی حکمرانی ویبینار 30 جون ،  2023  ء کو "سمگر شکشا " کے موضوع پر منعقد کیا جائے گا۔ مقررین    میں اتر پردیش کے چترکوٹ کے ضلع کلکٹر اور   گجرات کے مہسانہ کے ضلع کلکٹر  شامل ہوں گے۔  بھارت کے تمام اضلاع کے ضلع کلکٹر اور انتظامی اصلاحات کے سکریٹریز، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں اور مرکزی تربیتی اداروں، ریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں کے افسران  ، ان ویبینار میں حصہ لیں گے۔ قومی اچھی حکمرانی ویبینار سیریز کے کیلنڈر تک دیئے گئے لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔     https://darpg.gov.in/sites/default/files/Compendium23-24.pdf

سال 23-2022 ء  میں، ڈی اے آر پی جی  نے 13 قومی اچھی حکمرانی ویبیناروں  کا انعقاد اپریل، 2022  ء سے اپریل، 2023  ء تک کیا    گیا تھا تاکہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں وزیر اعظم کے ایوارڈ کی اسکیم کے تحت ایوارڈ یافتہ نامزدگیوں کی تشہیر  اور  ان کی پیروی  کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ہر ویبینار میں لائن محکموں، ریاستی حکومتوں اور ضلع کلکٹروں کے تقریباً 1000 عہدیداروں نے شرکت کی۔

نائب صدر جمہوریہ ٔ ہند نے  20 اپریل ،  2023  ء کو سول سروسز ڈے کی تقریبات- 2023 کے افتتاحی اجلاس میں  قومی اچھی حکمرانی ویبینار سیریز 23-2022  ء کا مجموعہ جاری کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6615


(Release ID: 1936307) Visitor Counter : 119


Read this release in: Telugu , English , Hindi