ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نے برکس ممالک سے  آب و ہوا  میں تبدیلی سے متعلق فوری ٹھوس اقدامات کرنے  پر زور دیا ہے

Posted On: 28 JUN 2023 9:36PM by PIB Delhi

جنوبی افریقہ کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے برکس کے ماحولیات کے وزراء کا  9 واں اجلاس آج منعقد ہوا  ، جس کا موضوع تھا، "پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کی طرف برکس کے درمیان  ماحولیاتی تعاون کو آگے بڑھانا"۔ اس میٹنگ سے پہلے، 27 جون کو سینئر حکام کی ایک میٹنگ ہوئی تاکہ نتائج کے دستاویزات کو حتمی شکل دی جا سکے، جسے برکس ماحولیات کی وزارتی سطح کے دوران  منظوری دی جائے گی ۔

بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر  جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ جولائی ،  2018  ء میں دستخط کیے گئے برکس  ماحولیات کے مفاہمت نامے کے نفاذ کا منصوبہ علم، معلومات، خیالات، بہترین طریقوں وغیرہ کے تبادلے کا  برکس ممالک  کے درمیان ایک پلیٹ فارم ہو سکتا ہے۔

جناب یادو نے برکس ممالک سے آب و ہوا   سے متعلق  فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرنے اور کرہ ارض کو بچانے کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔

مرکزی وزیر نے ماحولیات کے تحفظ اور آب و ہوا کی تبدیلی، آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان سے نمٹنے کے لیے  بھارت کی طرف سے کی گئی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں  بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات   کے بارے میں بھی بتایا ۔

وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیے گئے مشن لائف  کی اہمیت   کو اجاگر کرتے ہوئے  ، جناب یادو نے کہا کہ مشن لائف  انفرادی سطح سمیت تمام سطحوں پر آب و ہوا  میں تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی سے نمٹنے کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی کو اپنانے کے بارے میں بھی ہے۔

جناب یادو نے زور دیا کہ مالیاتی اور ٹکنالوجی کی شراکتیں برکس ممالک کے لیے کلیدی ستون ہیں  ، جو ماحولیاتی انصاف کو یقینی  بنانے ، آب و ہوا  سے متعلق انصاف ، منصفانہ اور جامع منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے  آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے زیادہ کوششوں کو فروغ دینے کے لیے ہیں۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6614


(Release ID: 1936299) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Punjabi