کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی لاجسٹکس کے خصوصی سکریٹری کا، کولکتہ کےسیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کا دورہ

Posted On: 23 JUN 2023 7:53PM by PIB Delhi

پی ایم گتی شکتی -  ملٹی ماڈل کنکٹی وٹی کے لیے قومی ماسٹر پلان کا ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جو 16 وزارتوں بشمول بندرگاہوں، جہاز رانی، ریلوے اور روڈ ویز کو مربوط منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کے کنکٹی وتی  سے متعلق پروجیکٹوں کے مربوط نفاذ کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔ ملٹی ماڈل کنکٹی ویٹی لوگوں، سامان اور خدمات کی نقل و حمل کے ایک موڈ سے دوسرے موڈ میں نقل و حرکت کے لیے مربوط اور ہموار کنکٹی وٹی فراہم کرے گی۔  اس سے  بنیادی ڈھانچے کے آخری میل تک رابطے کی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور لوگوں کے لیے سفر کا وقت بھی کم  ہو جائے گا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی  کی خصوصی سکریٹری (لاجسٹکس) محترمہ سمیتا داورا  نے 22 جون 2023 کو کولکتہ میں شیاما پرساد مکھرجی (ایس پی ایم) پورٹ اور ہلدیہ ڈاک کمپلیکس کا اپنے دورے کے دوران جائزہ لیا۔ جائزہ کے عمل کے دوران انہوں نے پورٹ کنکٹی وٹی کی منصوبہ بندی میں پی ایم گتی شکتی کو اپنانے، علاقائی رابطے میں بہتری، بندرگاہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے درکار اقدامات اور یونیفائیڈ لاجسٹک انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) اور لاجسٹک ڈیٹا بینک (ایل ڈی بی) جیسے ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال پر زور دیا۔ جائزہ کے دوران، انہوں نے ایس پی ایم پورٹ کے چیئرمین جناب راتھندر  رمن، نائب چیئرمین جناب سمرت راہی  اور ایم او پی ایس ڈبلیو کےمشیر  جناب  ایچ این اسوتھ  کے ساتھ بات چیت کی۔

میٹنگ کے دوران ایس ایم پی کولکتہ نے درج  ذیل  معاملوں پر پریزنٹیشن دی۔

  • شہر کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے اسٹیٹ ہائی وے (یعنی بالاگڑھ سے بالاگڑھ جزیرہ  تک) قومی شاہراہ نمبر  2  تک نئے الائنمنٹ کی ضرورت ہے۔
  • بندر گاہ سے قومی شاہراہ نمبر  06 کے درمیان کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے کے لیے نئی الائنمنٹ تجویز کی گئی ہے، جو شہر کی بھیڑ کو کم کرنے میں بھی سہولت فراہم کرے گی۔
  • (اے) ڈائمنڈ ہاربر، (بی) فالٹا ایس ای زیڈ، (سی)  رائچک سے کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے کے لیے اپ گریڈیشن کی تجویز ہے۔

کولکتہ سے علاقائی رابطوں کو بڑھانے کے نقطہ نظر سے کی گئی بات چیت کے درج ذیل نکات ہیں:

  • کولکاتا بندرگاہ سے بنگلہ دیش کے اشو گنج پورٹ تک، شمال مشرقی خطے (این ای آر) تک بہتر رسائی کے لیے رابطہ، جس سے بڑی تعداد میں اشیاء کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی، اور سفر کے وقت اور رسد کی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔
  • کولکاتا اور ہلدیہ بندرگاہ سے ڈھاکہ تک مال برداری کا سلسلہ جاری ہے۔ مستقبل کے اقدامات کے طور پر، ہفتہ وار کارروائیوں کا مقصد سامان کی  بلارکاوٹ اور تیز رفتار نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔
  • کولکاتا بندرگاہ اور سیٹوے بندرگاہ (میانمار) کے درمیان شمال مشرقی  خطے (این ای آر) میں بڑی تعداد میں اشیاء کی آزمائشی نقل و حرکت  کا عمل انجام دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش م- ق ر)

U-6540


(Release ID: 1935566) Visitor Counter : 103
Read this release in: English , Bengali