مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

میراثی میونسپل فضلہ

Posted On: 23 MAR 2023 7:52PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع  دی ہے۔

سوچھ بھارت مشن(ایس بی ایم-یو)دوئم کا ، یکم اکتوبر 2026  تک کی پانچ سالہ مدت کے لئے، یکم اکتوبر 2021 کو آغاز کیا گیا ہے۔ یہ مشن،اصل مقام پرکوڑے کرکٹ کی 100فیصدچھٹائی کرکے،گھروں سے ہی کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے اور کوڑا جمع کرنے کے سائنسی مرکز میں محفوظ طریقے سے اسے ٹھکانے لگانے سمیت ، کوڑا کرکٹ کی سبھی قسموں کے سائنسی لحاظ سے  بندوبست  اور اسے ٹھکانے لگانے کے ذریعہ سبھی شہروں کے لئے کوڑا کرکٹ سے  مبراحیثیت حاصل کرنے کے وژن کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔اس مشن کا مقصد کچرے  اور کوڑا کرکٹ اکٹھا کئے جانے والے سبھی مقامات کو از سر نو  قابل استعمال بنانے اور انہیں گرین زونز یعنی ہرے بھرے اور سر سبز مقامات میں تبدیل کرنا بھی ہے۔ میراثی کچرے کی ڈمپ سائٹس کواز سر نوقابل استعمال بنانے کے سلسلے میں، سینٹرل شیئر (سی ایس) یعنی مرکزی حصے کی امداد کے بطور 3226 کروڑ روپے کے بقدر منصوبہ عمل  کواب تک منظوری دی گئی ۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو لینڈ فل ری کلیمیشن پر ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس  کے لئے 

11111

پررسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

میراثی میونسپل فضلہ کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ریاست وار تفصیلات ذیل میں منسلک ہیں۔

 

نمبر شمار

ریاست

ٹھکانے لگانے والے مقامات کی تعداد

ٹھکانے لگایا گیا میراثی کچرا (لاکھ ٹن میں)

1

آندھرا پردیش

2

8.52

2

بہار

1

0.05

3

چھتیس گڑھ

7

3.15

4

گوا

2

0.08

5

گجرات

12

10.99

6

ہریانہ

22

25.27

7

جموں و کشمیر

1

1.7

8

جھارکھنڈ

1

0.35

9

مدھیہ پردیش

53

8.73

10

مہاراشٹر

52

134.82

11

اڈیشہ

2

2.03

12

پنجاب

2

1.76

13

راجستھان

8

0.61

14

تمل ناڈو

86

34.54

15

تلنگانہ

2

120.5

16

تریپورہ

1

0.2

17

اتر پردیش

14

21.52

 

کل

268

374.82

 

***********

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.6539



(Release ID: 1935564) Visitor Counter : 45


Read this release in: English