کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کیو سی آئی اور اوڈیشہ حکومت نے، بھونیشور میں اُڈیشہ گنوتا سنکلپ کا آغاز کیا

Posted On: 26 JUN 2023 5:12PM by PIB Delhi

اڈیشہ حکومت اور کوالٹی کونسل آف انڈیا نے صنعتی انجمنوں – ایسوچیم، فکی، ای ای پی سی، او اے ایس ایم ای، پی ایچ ڈی سی سی آئی، سی آئی پی ای ٹی اور ایف ایچ آر اے آئی  کے تعاون سے آج بھونیشور میں اڈیشہ گنوتا سنکلپ (اڈیشہ کوالٹی مشن) کا آغاز کیا۔  سنکلپ کا افتتاح اوڈیشہ کے چیف سکریٹری جناب پردیپ کمار جینا نے ترقیاتی کمشنر محترمہ انوگرگ کی موجودگی میں کیا۔  کئی پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں، پریکٹیشنرز اور تعلیم سے متعلق اراکین نے، اڈیشہ  ریاست کے مختلف شعبوں میں معیار کو فروغ دینے اور اسے ترجیح دینے پر تبادلہ خیال کیا ،تاکہ معیار کے ایک ماحولیاتی نظام کو ہموار کیا جا سکے، جو ایک ترقی پسند اور سشکت اوڈیشہ کے خیال کو اجاگر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/12VWWG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/13M0T3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-06-26at17.42.41WU4A.jpeg

"اڈیشہ، اپنے وافر قدرتی وسائل، باصلاحیت اور محنتی افرادی قوت اور ایک قابل انتظامیہ کے ساتھ ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں اہم کردار ادا کرنے والی ریاستوں میں سے ایک بننے کے لیے تیار ہے۔ کھیلوں کے شعبے میں یہ ریاست بہت ترقی کر رہی ہے۔ کیو سی آئی کے چیئرپرسن جیکسی شاہ نے کہا کہ آج ہم یہاں بنیادی  سطح سے رابطہ قائم کرنے اور ہندوستان کے ہر حصے میں ہر شہری کے ڈی این اے میں معیار کے خیال کو عملی جامہ  پہنانے  کے لیے آئے ہیں''۔

عزت مآب وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعے، اس موقع کی تعریف کی، اُن کے پیغام میں انسانی سرگرمیوں کے ہر شعبے میں معیار کے کردار پر زور دیا گیا۔ جناب وزیر اعلیٰ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ "اڈیشہ کے متحرک 5T پہل نے عوامی خدمات کی فراہمی، ورثے کی سیاحت، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور ہنر مندی، پینے کے پانی اور اسی طرح کے شعبوں میں معیار کو برقرار رکھنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ ہمیں ایک میٹرک کے طور پر معیار کے ذریعے ادا کیے گئے رول کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہونا چاہیے، جس کی پیمائش کی جاسکے،  اس کا پتہ لگایا جاسکے، اور اسکیل کیا جا سکے، تاکہ ایک نئے اور بااختیار اوڈیشہ بنانے کے لیے مل کر کام کیا جاسکے "۔

جناب پردیپ کمار جینا نے معیار کے بارے میں جذبات سے مغلوب ہوکر کہا کہ معیار ایک مسلسل عمل ہے اور  اس کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا ہے۔ چیف سکریٹری نے  مزید کہا کہ "محض 98 دن کے اندر، ریاست میں منعقد ہونے والی ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے لیے کلنگا اسٹیڈیم کی تزئین  کاری و آرائش کی گئی۔ اس سال، ہم نے راؤرکیلا میں 15 مہینوں میں سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم بنایا ہے، جس  میں  ریاست میں مسلسل ہاکی دو عالمی کپ منعقد کیے جاسکتے ہیں۔ یہ ایک معیاری پروجیکٹ تھا، جس کو بہت کم وقت میں مکمل کیا گیا تھا اور اس پروجیکٹ میں شروع سے ہی معیار کو شامل کیا گیا تھا۔ آپ ہماری رتھ یاترا میں بھی دیکھیں گے کہ کس طرح 15 لاکھ شرکاء کو طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ اڈیشہ میں، ہم اپنے بجٹ کا سب سے زیادہ فیصد بنیادی ڈھانچے پر خرچ کرتے ہیں، اس لیے ہمارے پاس وسائل ہیں اور   اس بات کو یقینی بنانے کی خواہش ہے کہ معیار ایک بنیادی جزو بن جائے اور اڈیشہ کے ویلیو سسٹم کا حصہ بن جائے"۔

محترمہ انو گرگ نے اڈیشہ میں تبدیلی کی رفتار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  5سے10 پروجیکٹوں کے بجائے تقریباً 40 سے50 آبپاشی پروجیکٹوں کو  شروع کر رہی ہے، جیسا کہ اس نے پہلے کیا تھا۔ ترقیاتی کمشنر نے زور دے کر کہا "جبکہ بھونیشور سے 3 بین الاقوامی پروازیں ہیں، وہاں مکھیہ منتری وایو سواستھیا سیوا ایئر ہیلتھ سروسز کے تحت بھی پروازیں ہیں، جن کے ذریعہ  ماہر ڈاکٹر اڈیشہ کے دور دراز علاقوں تک پہنچتے ہیں۔ جب سرکار کی وزارت کے محکموں کے تحت تمام محکموں  سے عوامی رائے طلب کی گئیں، تو ہمیں مثبت جواب ملا۔ ہم پہلے ہی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے ماہانہ پروگرام چلاتے ہیں اور معیار سے متعلق عام موضوعات پر بات بھی کرتے ہیں۔ تاہم، کرنے کے لیے  ابھی بہت کچھ ہے اور کیو سی آئی فرق کو تلاش کرنے اور اس اضافی میل کو طے کرنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے ، اڈیشہ کو  جس کی یکسر  تبدیلی حاصل کرنے اور اپنے لوگوں کے لیے معیار زندگی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے"۔

ڈاکٹر روی پی سنگھ، سکریٹری جنرل کیو سی آئی نے زور دیا کہ "اڈیشہ حکومت نے گنوتا سنکلپ پہل کی زبردست حمایت کی ہے۔ ایم ایس ایم ای ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی  کے سکریٹریوں کے ساتھ ہماری بات چیت، اور ہنر مندی نے زیڈ ای ڈی ، ایل ای اے این  اور او این ڈی سی  کے ڈومینز یعنی شعبوں میں توجہ مرکوز کی ہے۔ کیو سی آئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا، تاکہ اس بات کو  یقینی بنایا جا سکے کہ یہ  سرگرمیاں جلد از جلد مکمل  ہوں ۔ ہم اڈیشہ کی معیشت پر مجموعی اثر پیدا کرنے کے لیے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ بات چیت، غور و فکر اور تعاون کریں گے''۔

سنکلپ کا اختتام کرتے ہوئے، اڈیشہ کے گورنر محترم پروفیسر گنیشی لال نے اپنی موجودگی کے ساتھ اس موقع کو خوش آمدید کہا اور شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے تمام ڈومینز یعنی  تمام شعبوں میں معیار کے طریقوں کو اپنانے اور اڈیشہ میں معیار کے لیے ایک ماحولیاتی نظام وضع کرنے کی ضرورت کو تقویت بخشی اور اس طرح ایک نئے اور بااختیار اڈیشہ کے ویژن کو حاصل کرنے کے  حصول کو اپنایا ۔ معزز گورنر نے زور دیا کہ "ہم آدی شکتی کے  سلسلے سے  ہیں؛ ہم زمین کے سب سے چھوٹے ذرے کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔ کیو سی آئی کا مطلب اجتماعیت اور انفرادیت کا حصہ ہے۔ جہاں تک کوالٹی کا تعلق ہے، ہم ایک عالمی درجے کے پروڈکٹ ہوں گے ،لیکن اس میں ہندوستان کے معیار سے زیادہ،  ہندوستان کی پاکیزگی  کا عنصر ہونا چاہیے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/140D4Z.jpg

بھارتی حکومت  اور ہندوستانی صنعت کے ذریعہ 1997  میں کوالٹی کونسل آف انڈیا قائم کی گئی تھی،جو کہ  ہندوستان میں ایک اعلیٰ تنظیم ہے اور یہ  تیسرے فریق  کے نیشنل ایکریڈیٹیشن سسٹم کے قیام اور اسے چلانے، تمام شعبوں میں معیار کو بہتر بنانے اور حکومت اور دیگر متعلقہ فریقوں کو معیار سے متعلق تمام معاملات میں مشورہ دینے کی ذمہ دار ہے۔   اس نے حلقہ بورڈز قائم کیے ہیں، جو متعلقہ شعبوں میں ایکریڈیٹیشن پیش کرتے ہیں – جس میں لیبس کے لیے این اے بی ایل اور  این اے بی ایچ  اسپتالوں کے لیے، این اے بی سی بی سرٹیفیکیشن اور معائنہ کرنے والے اداروں کے لیے، اوراین اے بی ای ٹی تعلیم اور تربیت کے شعبے  شامل ہیں۔ اس  کا کوالٹی پروموشن  نیشنل بورڈ قومی معیار کی مہم چلانے کا ذمہ دار ہے۔ کیو سی آئی کے چیئرپرسن، ہندوستان کے وزیر اعظم کے ذریعہ نامزد کردہ، سیوی گروپ آف کمپنیز کے سی ایم ڈی،  جناب جیکسے شاہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش م ۔ ق ر

U-6528


(Release ID: 1935560) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Odia