صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کو’ مالی سال 23-2022 میں واحد سب سے بڑی بولی لگاکر سرکاری خریداری ‘ کرنے والے ’کریتا وکریتا گورو سمان سماروہ-2023 ‘ زمرےکے فاتح امیدوار کے طور پر ایوارڈسے نوازا گیا؛ اس پروگرام کا انعقاد کامرس او ر صنعت کی وزارت کے گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس محکمہ کے ذریعہ کیا گیا تھا
प्रविष्टि तिथि:
26 JUN 2023 9:40PM by PIB Delhi
صحت کی مرکزی وزارت کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کو’ مالی سال 23-2022 میں واحد سب سے بڑی بولی لگاکر سرکاری خریداری ‘ کرنے والے ’کریتا وکریتا گورو سمان سماروہ-2023 ‘ زمرےکے فاتح امیدوار کے طور پر ایوارڈسے نوازا گیا: اس پروگرام کا انعقاد کامرس او ر صنعت کی وزارت کے گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس محکمہ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ ٹیکسٹائلس ، کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج وانجیہ بھون میں کامرس اور تجارت کی وزارت کی جانب سے ’کریتا وکریتا گورو سمان سماروہ-2023 ‘ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے محکمے کے صلاحکار جناب راجیو وادھون کو یہ ایوارڈ دیا ۔ یہ ایوارڈس بھارت میں شفاف ، مبنی بر شمولیت اور موثر سرکاری خریداری کے منظرنامے کے وژن کو ساجھا کرنے والے افراد کی عزت افزائی کی غرض سے دئے جاتے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بھارت میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریند ر مودی کے میک ان انڈیا وژن کو فعال بنانے اور گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ذریعہ سرکاری خریداری کو عملی صورت میں ظاہر کرنے کی غرض سے اس پروگرام کا آغاز کیا۔اس کوشش کے حصے کے طور پر ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ویکسین کی سرکاری خریداری کے شعبہ نے ویکسین کے اندرون ملک گھریلو چھوٹے کاروباری افراد کو اس میں شامل کیا ہےاور اپریل 2022 میں نیوموکوکّل کونجیو گیٹ ویکسین (پی سی وی) کی 780 لاکھ خوراکوں کی خریداری کے لئے بولیاں طلب کی تھیں۔یہ ویکسین عام لوگوں کیلئے ٹیکہ کاری کے پروگرام کے تحت ایک موثر اور شفاف طریقہ سے استعمال کی جانی تھیں۔ جولائی 2022 میں ایک موثر اور شفاف طریقے سے ٹینڈر کو حتمی شکل دی گئی اور تقریباً 1544 کروڑ روپے کے بقدر آرڈر دئے گئے۔ان آرڈر کے تحت پروگرام کے مطابق سپلائی وصول ہوئی۔
مالی سال 23-2022 میں ، صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے نے قومی سرکاری خرید اری کی مارکیٹ میں کاروبار کرنے کی غرض سے مسلسل جی ای ایم پر انحصار کرتے ہوئے سرکاری خریداری کے عمل کے معتبریت میں اضافہ کرنے کی جانب بے مثال عہدبستگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔
کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل ، جی ای ایم ٹیم اور دیگر سرکردہ افراد اور ممتاز شخصیات بھی اس میٹنگ میں موجود تھیں۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.6530
(रिलीज़ आईडी: 1935536)
आगंतुक पटल : 103