وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی اے ایف کے ذریعہ آتم نربھر بننے کی بڑی کوشش

Posted On: 23 MAR 2023 6:30PM by PIB Delhi

حکومت کی آتم نربھر بھارت پہل کو فروغ دیتے ہوئے ایم او ڈی نے23 مارچ 2023 کو  خریداری (ہندوستانی- آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت 2841 کروڑ روپے کی لاگت سے ہندوستانی فضائیہ کے لیے اوسط پاور رڈارس کی فراہمی کی خاطر میسرز بھارت الیکٹرانک لمیٹیڈ (بی ای ایل) کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

ڈی آر ڈی او نے میڈیم پاور راڈارکو ملک میں ڈیزائن اور تیار کیا اور اسے میسرز بی ای ایل مکمل استعمال میں لانے کے لائق بنائے گا۔ ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے پہلے ہی راڈارکا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔

ایم پی آر راڈارایک 4D کثیر فنکشن  مرحلے وار آرے راڈارہے، جس میں ازیمتھ اور الیویشن دونوں میں الیکٹرانک اسٹیرنگ ہے۔  یہ فضائی اہداف کا پتہ لگانے اور اس کو ٹریک کرنے کا کام کرے گا۔ اس سسٹم میں دوست ملک کو شناخت کرنے یا دشمن ملک (آئی ایف ایف)شناخت کرنے والے نظام کی بنیاد پر  اہداف کی پہچان کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

میسرز بھارت الیکٹرانک لمیٹیڈ، بنگلورو کے ساتھ خریداری- ہندوستانی (آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت 947 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے 129 راڈار وارننگ رسیورس (آر ڈبلیو آر) کے حصول کے لیے  ایک اور معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔

کمبیٹ ایئر سسٹم-ڈیزائن اور انٹی گریشن سینٹر(سی اے ایس ڈی آئی سی)، ڈی آر ڈی او نے جدید ترین آر ڈبلیو آرس کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔  میسرز بی ای ایل نے سی اے ایس ڈی آئی سی سے ٹکنالوجی کی منتقلی (ٹی او ٹی) کے تحت آلات تیار کرے گا۔

آر ڈبلیو آر ہمارے لڑاکو طیاروں کی الیکٹرانک جنگی طیارہ (ای ڈبلیو) کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔  ملکی مینوفیکچرر سے حاصل اکثریتی ذیلی اسمبل کی چیزوں اور پرزوں کو استعمال میں لایا جائے گا۔ آر ڈبلیو آر کی ملک کے اندر حکومت ہند کی میک ان انڈیا پہل کے تحت ای ڈبلیو کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ایک بڑی چھلانگ ہوگی۔

2 پروجیکٹس صنعتی ایکو سسٹم میں مینوفیکچرنگ صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے اہم عنصر کے طور پر کام کریں گے۔ یہ پروجیکٹ آتم نربھر بھارت کے جذبے کو عملی شکل دیں گے اور دفاعی مینوفیکچرنگ میں خودانحصار بننے کے لئے ہمارے ملک کے سفر کو آسان بنانے میں مدد کریں گے۔

**********

(ش ح ۔ ع ح۔ ع ر)

U-65077


(Release ID: 1935346) Visitor Counter : 71


Read this release in: English