ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تربیت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ٹی )نے   دستکاروں اور دستکاری کے انسٹرکٹرس کی تربیتی اسکیموں کے داخلے شروع کئے،نئے کورسز اور تجارت متعارف کرائے گئے


ڈی جی ٹی نے رجسٹریشن کی مدت میں  24 جون 2023 تک  توسیع کردی ہے

Posted On: 20 JUN 2023 5:00PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے تحت تربیت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ٹی)  نے کرافٹ مین ٹریننگ اسکیم(سی ٹی ایس) اور کرافٹ انسٹرکٹر اسکیم(سی آئی ٹی ایس) فورمیٹ کے تحت 24-2023 کے سیشن کے لئے داخلے شروع کردئے ہیں۔ رجسٹریشن کے عمل  کوجو پہلی جون 2023 کو شروع ہوا تھا ، کافی زبردست اور مثبت رد عمل ملا ہے کیونکہ 35 ہزار سے زیادہ خواہشمند امیدواروں نے پہلے ہی ڈی جی ٹی  پورٹل پر اپنا رجسٹریشن کرالیا ہے۔

زیادہ امیدواروں کو ایڈ جسٹ کرنے  اور سبھی کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے ڈی جی ٹی نے سی آئی ٹی ایس کے لئے  رجسٹریشن کی مدت  میں 24 جون 2023 تک توسیع  کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس توسیع کا مقصد مزید امیدواروں کو اس بات کی اجازت دینا ہے کہ وہ اس اسکیم کے لئے رجسٹریشن کے موقع  کا فائدہ اٹھائیں اور ڈی جی ٹی کے ذریعہ پیش کردہ بہت سے کورسز کے امکانات کا پتہ لگائیں ۔مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لئے برائے مہربانی     www.nimionlineadmission.in اس پر وزٹ کریں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00111TO.jpg

مختلف مقبول کورسز میں ہنر مند انسٹرکٹرس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو تسلیم کرتے ہوئے ڈی جی ٹی نے دو نئے ٹریڈس متعارف کرکے سی آئی ٹی ایس کے تحت اپنی پیشکش میں توسیع کی ہے۔ان دو ٹریڈس میں سرویئر اور بیکر اور کیٹرینگ کے تحت کنفیکنر اور مہمان نوازی شامل ہے۔یہ ٹریڈس یا تجارت ہاوڑہ ،چنئی ، نوئیڈا  (دہلی – این سی آر)،حیدرآباد اور دیگر مقامات سمیت 35 شہروں میں واقع نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئیز) میں دستیاب ہوں گے۔ان کورسز کے کلیدی طور پر اضافہ کا مقصد صنعتی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے اور ایسے گریجویٹ پیدا کرنا ہے جو انڈسٹریل  انسٹی ٹیوٹس ، آئی ٹی آئیز میں انسٹرکٹر کے رول کی حیثیت سے  بلا رکاوٹ اپنا رول نبھا سکیں۔اس کے نتیجے میں سی آئی ٹی ایس کے تحت سیٹس کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ 14400 سے بڑھا کر 16500 تک کردیا گیا ہے ۔اس سال ٹرینرس کی تربیت کے کل 93 انسٹی ٹیوٹس سیشن 24-2023 کے لئے سی آئی ٹی ایس کے  تحت داخلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔

کرافٹ مین ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس ) کے تحت ڈی جی ٹی نے 3 – ڈی پرنٹنگ ، ڈرون ٹیکنالوجی اور آئی ٹی جیسے نئے دور کے اور صنعتی 4.0 کورسز متعارف کرائے ہیں ۔ان کورسز کا مقصد امیدواروں کو ضروری ہنر مندی سے لیس کرنا ہے تاکہ وہ جدید صنعت کی طرف راغب ہوسکیں اور اس میں دلچسپی لے سکیں۔ یہ پہل ڈی جی ٹی کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ روزگار کی مارکٹ کی مانگ کو سامنے رکھتے ہوئے صنعت سے وابستہ تربیت فراہم کرنا چاہتی ہے ۔

حکومت ہند میں 1950 میں کرافٹ مین ٹریننگ اسکیم سی ٹی ایس شروع کی تھی اس کا مقصد گھریلو صنعت کے لئے مختلف تجارت میں ہنر مند ورکروں کے کو تیار کرنا تھااور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ہنر مند ورکروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو۔اس اسکیم کا مقصد سسٹمیٹک تربیت کے ذریعہ صنعتی پیداوار کو بڑھانا ہے۔پڑھے لکھے نوجوانوں میں بے روزگاری کم کرنے کے لئے انہیں روزگار کے قابل بناکر انہیں ہنر مند بنانا ہے اور نوجوانوں میں ایک تکنیکی اور صنعتی رجحان کو فروغ دینا ہے ۔

کرافٹ انسٹرکٹرز کی تربیت ڈی جی ٹی کی لازمی ذمہ داری ہے، جو کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) کے آغاز کے بعد سے چل رہی ہے۔ انسٹرکٹر ٹرینیز ہندرمندی  اور تربیت کا طریقہ کار دونوں میں جامع تربیت حاصل کرتے ہیں تاکہ انہیں  صنعت ہنر مند مہارتوں کی منتقلی اور صنعت کے لیے ہنر مند افرادی قوت کو تربیت دینے کی تکنیک سے آگاہ کیا جا سکے۔

دستکاری زیادہ تر کاروباروں کی کامیابی کی بنیاد ہے، اور دستکاروں اور کرافٹ انسٹرکٹرز دونوں کے لیے کام کے مستقبل کے ساتھ منسلک مطلوبہ تربیت ان کی مسلسل تربیت کے لیے ناگزیر ہو جاتی ہے۔ کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) کے آنے والے سیشن میں، دو نئی تجارتوں کا تعارف ہندوستان کے نوجوانوں کی ملازمت میں اضافہ کرے گا۔ ان صنعت کے 4.0 کورسز کو کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) میں شامل کرکے،ڈی جی ٹی این ایس ٹی آئی پاس آؤٹ کو جدید ملازمت کے بازار میں ترقی کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کر رہا ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا  - م ش

U. No.6491


(Release ID: 1935296) Visitor Counter : 81
Read this release in: English , Hindi