پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
بھارت نےنئی دہلی میں بھارت-عراق مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کے 18ویں اجلاس کی میزبانی کی
Posted On:
20 JUN 2023 10:09PM by PIB Delhi
پیٹرولیم و قدرتی گیس اور مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر (حکومت ہند) جناب ہر دیپ سنگھ پوری نے آج نئی دہلی میں منعقد بھارت- عراق مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کی 18ویں اجلاس میں عراق کے تیل کے وزیر اور توانائی کے امور کے نائب وزیر اعظم عالی جناب حیان عبدالغنی عبدالزہرا السواد کی میزبانی کی ۔
ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن نے دونوں ملکوں کے کاروباری لیڈروں کے درمیان 19 جون 2023 کو ایک کاروباری گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا تھا ۔
20 جون 2023 کو منعقد مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کے دوران جناب ہردیپ پوری نے اپنے افتتاحی بیان میں دونوں ملکوں کے درمیان موجود قدرتی اور روایتی تال میل کو اجا گر کیا۔ انہوں نے اس قدرتی اور روایتی تال میل کو دنیا کی بڑھتی ہوئی توانائی کے مرکز کی حیثیت سے ہندوستان کی پوزیشن کے پیش نظر اجاگرکیا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تیل اور گیس سیکٹر ، صلاحیت سازی تجارتی معاملات میں تنوع سمیت دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے عراق میں سرمایہ کاری کے مواقع کا پتہ لگانے کے لئے ہندوستانی کمپنیوں کی رضا مندی کو اجاگر کیااور تیل اور گیس سیکٹر کے بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات کو جدید بنانے اور قیمت کے مناسب نظام کی بنیاد پر عراق سے خام تیل کی اضافی مقدار کی سورسنگ کے لئے اپنی سہولت کو بھی اجاگر کیا۔
عراق کے تیل کے وزیر عالی جناب حیان عبدالغنی عبدالزہرا السوادنے اپنے افتتاحی بیان میں باہمی تعاون کو تیز کرنے کے لئے مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کے اعلیٰ ادارے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔انہوں نے ہندوستانی کمپنیوں کا خیر مقد م کرنے کے لئے عراقی حکومت کی خواہش کا اظہار کیاتاکہ بازآباد کاری کے پروجیکٹوں سمیت عراق میں سرمایہ کاری کی جاسکے۔
میٹنگ کے دوران دونوں ملکوں نے خریدو فروخت کرنے والے تعلقات کو سرمایہ کاری ،تجارت اور ای پی سی خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے توانائی کی شراکتداری تک لے جانے پر اتفاق کیا۔بات چیت میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جن میں پانی کے وسائل کے بندوبست ،حفظان صحت میں تعاون شامل رہاجس کے تحت عراقی وفد نے ایک ہزار وارویٹرنس(ریٹائرڈ فوجی) کے لئے جے پور فوڈ کیمپ کے اہتمام کے لئے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ۔ نائب وزیر اعظم نے اس اہم رول کی بھی تعریف کی جو بھارت عراقی شہریوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے میں ادا کررہا ہے ۔اس کے علاوہ حکومت ہند کی طرف سے پیش کی جارہی مختلف اسکالر شپ کیلئے بھی عراقی وفد نے شکریہ ادا کیا ساتھ ہی عراق کی صلاحیت سازی میں اہم رول نبھانے پر بھی عراقی وفد نے بھارت کا شکریہ ادا کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط کے بعد بھارت -عراق مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کا 18 واں اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
عراق کے توانائی کے امور کے نائب وزیر اعظم علی جناب حیان عبدالغنی عبدالزہرا السواد نے 19 جون 2023 کو بھارت کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکڑ سے بھی ملاقات کی۔
جناب عبدالغنی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل سے بھی آج ملاقات کریں گے۔
***********
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.6490
(Release ID: 1935294)
Visitor Counter : 125