جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
قابلِ تجدید توانائی كے فروغ كی ایجنسی كی جانب سے نئی دہلی كے مشرقی قدوائی نگر میں پیپر لیس بزنس سینٹر كا آغاز
Posted On:
24 JUN 2023 6:29PM by PIB Delhi
قابلِ تجدید توانائی كے فروغ كی ہندوستانی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے)نے جو حکومت ہند کا (زمرہ – اول) كا ایک منی رتن ادارہ ہے اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے، نئی دہلی كے مشرقی قدوائی نگر میں واقع این بی سی سی آفس کمپلیکس میں ایک جدید ترین بزنس سینٹر قائم کیا ہے۔ نئے دفتر میں کاغذ کے استعمال کو ختم کرنے اور پوری تنظیم میں مؤثر ڈیجیٹل ورک فلو کو فروغ دینے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اختراعی طریقے اختیار کیے گئے ہیں۔ پائیدار طریقوں کے لیے قابلِ تجدید توانائی كے فروغ كی ہندوستانی ایجنسی کے عزم میں ایک اہم سنگ میل كی حیثیت ركھنے والے یہ اس دفتر كا جو مکمل طور پر کاغذ کے بغیر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، قابلِ تجدید توانائی كے فروغ كی ہندوستانی ایجنسی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، پردیپ کمار داس نے آج 24 جون 2023 کو چیف فنانشل آفیسر آر سی شرما اور کمپنی کے دیگر سینئر افسران اور ملازمین کی موجودگی میں افتتاح کیا۔
قابلِ تجدید توانائی كے فروغ كی ہندوستانی ایجنسی کا پیپر لیس كام كا طریقہ اپنانے كا مقصد اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنا، كچرا كم نكالنا اور ماحول کے تحفظ میں اپنا كردار ادا كرنا ہے۔ قدوائی نگر میں نئے دفتر کو انتہائی احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ایك ایسا ماحول پیدا کیا جا سکے جو پیداور، اشتراك ِ عمل اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سازگار۔ یہ اعلی درجے کی سہولیات جیسے یوگا، مراقبہ، اور تندرستی کی سرگرمیوں کے لیے مخصوص جگہوں سے آراستہ ہے تاكہ ملازمین اپنی جسمانی اور ذہنی تندرستی کو ترجیح دینے کے قابل بن سكیں۔
نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے سی ایم ڈی پردیپ کمار داس نے آج کی دنیا میں پائیدار طریقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور قابلِ تجدید توانائی كے فروغ كی ہندوستانی ایجنسی کے مشن کے لیے ملازمین کی غیر متزلزل وابستگی کی ستائش کی۔ انہوں نے اس سنگ میل کو حقیقت بنانے میں شامل ہر فرد کا شکریہ ادا کیا اور كہا كہ ہمارے نئے پیپر لیس آفس کا افتتاح قابلِ تجدید توانائی كے فروغ كی ہندوستانی ایجنسی کی قابل تجدید توانائی پروجیکٹ فنانسنگ کے شعبے میں مثالی رہنمائی کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے۔ اپنی آپریشنل کارکردگی اور ماحولیاتی تحفظ کو بڑھانے کے لیے پائیدار طریقوں اور فائدہ اٹھانے والی ٹیکنالوجی کی تائید کرنے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
طریقِ عمل كی راہ کو ہموار کرنے، کاغذی کارروائی کو کم سے کم کرنے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے كا آئی آر ای ڈی اے کا مقصد قابل تجدید توانائی کے اقدامات کی مالی اعانت اور نفاذ کو تیز کرنا ہے اور انجام كار ہندوستان میں صاف ستھری توانائی کا انقلاب لانے میں اپنا كردار ادا كرنا ہے۔
نئی دہلی میں اپنے رجسٹرڈ اور کارپوریٹ آفس کے علاوہ، آئی آر ای ڈی اے نے اسٹریٹجک طور پر ممبئی، چنئی، حیدرآباد، بنگلورو، بھونیشور اور گوہاٹی میں بھی واقع اپنے برانچ دفاتر کے ساتھ اپنی رسائی کا دائرہ وسیع كیا ہے۔
*****
U.No:6457
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1935105)
Visitor Counter : 119