امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

حکومت نے خردہ قیمتوں میں  افراطِ زر کو روکنے کی خاطر ایف سی آئی کو گیہوں اور چاول کی ای – نیلامی کرنے کی ہدایت دی


نیلامی میں شرکت کے لیے  گندم  کی اسٹاک مانیٹرنگ سسٹم پورٹل  پر اعلان  لازمی

حقیقی پروسیسرز اور تاجروں کی شناخت کے لیے شرکت کرنے والوں کے لیے ایف ایس ایس اے آئی کے لائسنس کو  لازمی بنایا گیا

Posted On: 23 JUN 2023 7:58PM by PIB Delhi

 فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب اشوک کے کے مینا نے کہا  ہے کہ حکومت نے اب ایف سی آئی کو ہدایت دی ہے کہ وہ گندم اور چاول کی ای نیلامی کرے تاکہ موجودہ خردہ قیمتوں میں مہنگائی کے رجحانات کو کنٹرول کیا جا سکے۔ جناب مینا نے یہ بات آج نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گندم کی بنیادی قیمت  ایف اے کیو کے لیے ، اسی سطح پر رکھی گئی ہے یعنی 2150  روپئے فی کوئنٹل اور یو آر ایس کے لیے 2125 روپئے فی کوئنٹل۔ گندم  کی ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیلامی میں شرکت کے لیے گندم کے اسٹاک مانیٹرنگ سسٹم کے پورٹل میں اعلان لازمی  ہوگا ۔ اس کے علاوہ، حقیقی پروسیسرز اور تاجروں کی شناخت کے لیے، شرکت کے لیے درست ایف ایس ایس اے آئی  لائسنس کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس ای نیلامی میں زیادہ سے زیادہ مقدار  ، جس کے لیے خریدار بولی لگا سکتا ہے  ، وہ 100 ایم ٹی  تک محدود ہے۔ گندم کے چھوٹے پروسیسرز اور تاجروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کم از کم مقدار 10 میٹرک ٹن رکھی گئی ہے۔  اس کے علاوہ ،  ، چھوٹے اور  کمزور تاجروں اور گندم کے پروسیسرز کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے، ای نیلامی میں شرکت کے لیے ای ایم ڈی بھی پہلے کی سطح سے 50 فیصد کم کر دی گئی ہے۔

اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ریاست کے جی ایس ٹی رجسٹریشن اور اسٹاک کو جاری کرنے سے پہلے اس کی جانچ پڑتال کی گئی ہے ، بولی  کو مقامی خریداروں تک محدود  رکھا گیا ہے  ۔   یہ اقدامات کسی خاص ریاست میں پیش کردہ اسٹاک کے لیے وسیع تر مقامی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ملک بھر کے 457 ڈپووں سے پہلی ای نیلامی میں 4 ایل ایم ٹی   گندم کی  پیشکش کی جا رہی ہے۔ یکم اپریل ، 2023 ء  کے بعد خریداروں کی  271  نئے خریداروں کو شامل کیا گیا ہے ۔ سردست ،   2093   سرگرم بولی لگانے والے خریدار پینل میں شامل ہیں ۔

اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت چاول کی ای نیلامی 5 جولائی ،  2023  ء سے شروع ہوگی۔ چاول کی بنیادی قیمت 3100 روپئے فی کوئنٹل  رکھی ہے۔

ایف سی آئی کی طرف سے 15 مارچ ، 2023 ء  تک گندم کی 6 ہفتہ وار ای نیلامیاں  کی گئیں ۔  گندم کی کل  33.7 ایل ایم ٹی  مقدار  فروخت کی گئی اور 45 دن کی مدت میں ، اس وسیع اقدام کی وجہ سے گندم کی قیمت میں 19 فی صد کی کمی آئی ۔  گندم کی ربیع کی خریداری کی مدت کی وجہ سے ، مارکیٹ کے اقدام کو معطل کیا گیا تھا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 6462



(Release ID: 1935073) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Odia