محنت اور روزگار کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو نے سماجی تحفظ کی جامع اور دور اندیش پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا جو کام کی ابھرتی ہوئی نوعیت کو مدنظر رکھیں
حکومتوں، آجروں، ٹریڈ یونینوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے کہ سماجی تحفظ کے نظام جامع، سب کے لیے سازگار اور قابل رسائی ہوں: جناب یادو
Posted On:
23 JUN 2023 6:04PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ مزدوروں کے مفادات کی نمائندگی کرنے اور عالمی سطح پر مزدوروں سے متعلق مسائل کی وکالت کرنے میں اس کی اہمیت کی وجہ سے لیبر 20، جی 20 میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنے اختتامی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ دو اہم مشترکہ بیانات کو اپنانے کے حوالے سے ایل 20 ٹیم کے شاندار کارناموں پر تعریف کرنا چاہیں گے: ایک سوشل سیکیورٹی کے آفاقی ہونے اور سوشل سیکیورٹی فنڈز کی پورٹیبلٹی پر، اور دوسرا مستقبل میں کام کاج کے سلسلے میں خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی طاقت کو ٹیکنالوجی سے بھرپور ماحول میں بہتر بنانا۔ جناب یادو نے کہا کہ ایل 20 کے اندر دونوں بیانات کو اپنانا سماجی مکالمے کے جذبے کا ثبوت ہے۔

جناب یادو نے بہار میں ایل 20 چوٹی کانفرنس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست قدیم تہذیبوں کا گہوارہ رہی ہے اور اس نے دنیا کے چند عظیم مفکرین اور اسکالرز کی پرورش کی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ بہار دنیا کے قدیم ترین مذاہب جین مت اور بدھ مت کی جائے پیدائش کے طور پر بھی اہم تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست میں واقع شاندار نالندہ یونیورسٹی ہے، جو علم کی روشنی کے طور پر پوری دنیا کے اسکالروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، اس طرح بہار کی ریاست ایک منفرد دلکشی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

جناب یادو نے چوٹی کانفرنس میں پرجوش انداز میں شرکت کرنے پر جی 20 ممالک اور مہمان ممالک کی ٹریڈ یونینوں کے تمام نمائندوں، مزدوروں کے ماہرین، ریاستی حکومت اور بہار کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو دن کی بات چیت ناقابل یقین حد تک روشن خیال ثابت ہوئی ہے، کیونکہ ہمیں مختلف متعلقہ فریقوں کے الگ الگ نقطہ نظر سے واقفیت حاصل ہوئی ہے۔
جناب یادو نے کہا کہ تکنیکی ترقی، گلوبلائزیشن، اور لیبر مارکیٹوں کی ترقی کے ساتھ بدلتے ہوئے کام کے ماحول کے روزگار اور مناسب سماجی تحفظ کی فراہمی پر اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے جامع اور مستقبل کے حوالے سے سماجی تحفظ کی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو کام کی ابھرتی ہوئی نوعیت کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں، آجروں، ٹریڈ یونینوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے کہ سماجی تحفظ کے نظام جامع سب کے لیے سازگر اور قابل رسائی ہوں ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس میں غیر رسمی اور پلیٹ فارم کے کارکنوں کو شامل کرنے کے لئے سماجی تحفظ کی کوریج کو بڑھانا، پورٹیبل فوائد کو نافذ کرنا جو ملازمتوں میں افراد کی پیروی کرتے ہیں، اور سوشل سیکورٹی انتظامیہ کی کارکردگی اور تاثیر کو بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا شامل ہوسکتا ہے۔

جناب یادو نے کہا کہ صنفی مساوات وسیع پیمانے پر معاشی خوشحالی کو فروغ دینے اور سماجی انصاف کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، یہ انتہائی قابل ستائش ہے کہ ایل 20 نے 'خواتین اور کام کا مستقبل' کے موضوع کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کے لیے، خواتین کو ہنر مندی، اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ پر توجہ مرکوز کرنا اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) سے متعلقہ شعبوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کر کے ہم ترقی پذیر جاب مارکیٹ اور صنفی مساوات کو فروغ دینے میں ان کی بامعنی شمولیت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
جناب یادو نے کہا کہ ایل 20 چوٹی کانفرنس کے نتائج آنے والے وقتوں میں سب کے لیے مساوی اور پائیدار سماجی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے خواتین پر خاص توجہ دیتے ہوئے مہذب کام کو آگے بڑھانے کے ہمارے مقصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–6437
(Release ID: 1934884)