وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دہرہ دون کے نیشنل ہائیڈروگرافک  آفس میں ورلڈ ہائیڈروگرافی ڈے کی تقریبات

Posted On: 23 JUN 2023 3:34PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے ہائیڈروگرافک ڈپارٹمنٹ   (بھارتی بحریہ کے آبی جغرافیہ کے محکمہ ) کی طرف سے   21 جون ، 2023   کو ورلڈ ہائیڈروگرافی ڈے   (ڈبلیو ایچ ڈی ) ( آبی جغرافیہ کا عالمی دن )   منایا گیا۔ اس سال کے ورلڈ ہائیڈروگرافی ڈے کا  موضوع ہے ، ’’  ہائیڈرو گرافی - ڈیجیٹل  فروغ  ؛ سمندروں میں آلودگی  کو کم کرنا   ‘‘ ۔

دہرہ دون میں نیشنل ہائیڈروگرافک آفس  ( این ایچ او )   نے سلسلہ وار سرگرمیوں کے ساتھ ڈبلیو ایچ ڈی  کا جشن منایا۔ اس کا مقصد محفوظ نیویگیشن کو یقینی بنانے، پائیدار سمندری ترقی کو فروغ دینے، ہمارے سمندروں اور ساحلی علاقوں کی حفاظت سمیت حکومت ہند کی بلیو واٹر اکنومی کی حمایت میں ہائیڈرو گرافی کے اہم کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا  ہے ۔

محکمہ ، خود انحصاری اور واسودیو کٹمبکم کی قومی پالیسی کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرتے ہوئے، آتم نربھر بھارت کو تشکیل دینے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور ہم آہنگ عالمی برادری میں تعاون کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

محکمے کے اثرات بھارت کے ساحل سے  پرے تک پہنچ رہے ہیں ، جس میں ہائیڈروگرافک سروے کی سرگرمیاں مختلف آئی او آر  ساحلی ممالک میں باقاعدگی سے کی جاتی ہیں۔ اب تک، محکمے نے تقریباً 96 غیر ملکی تعاون کے سروے کیے ہیں  ، جن میں 89,000 مربع کلومیٹر پانی کا احاطہ کیا گیا ہے  ، جس میں 38 غیر ملکی پیپر چارٹ اور 41 الیکٹرانک نیویگیشن چارٹ  مختلف آئی او آر  ساحلی ممالک کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ سرگرمیاں  333 نیوی گیشنل پیپر چارٹس اور 349 الیکٹرانک نیوی گیشن چارٹس کی تیاری اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ  ، سمندر میں  کام کرنے والوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ مختلف ناٹیکل اشاعت کے علاوہ ہیں ۔

بھارت میں ہائیڈروگرافک سروے اور چارٹ کی تیاری کے ذمہ دار ایک سرکردہ ادارے کے طور پر، این ایچ او  نے  ، اس موقع کو یادگار بنانے  کے لیے بہت سی سرگرمیاں انجام دیں ۔  عوام تک رسائی  کے پروگرام بھی تقریبات کا ایک اہم  حصہ تھے ۔ ہائیڈروگرافی کی اہمیت اور سمندری حفاظت پر اس کے اثرات کے بارے میں طلباء کو آگاہ کرنے کے لیے اسکول کے بچوں کے دورے کا اہتمام نمائشی ویڈیوز اور انٹرایکٹو سیشنز کے ساتھ کیا گیا تھا۔ ان اقدامات کا مقصد ہائیڈروگرافی کے لیے کام کرنے والی  نئی نسل کو  تحریک دلانا اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔

جیسا کہ این ایچ او  ہائیڈرو گرافک خدمات میں بہترین کارکردگی کے لیے اپنی وابستگی کو جاری رکھے ہوئے ہے، ڈبلیو ایچ ڈی  جیسی تقریبات  ،  اس شعبے میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر غور کرنے اور مزید ترقی کی ترغیب دینے کا موقع فراہم کرتی  ہیں۔ ہائیڈروگرافک ڈاٹا کی درستگی کو ترجیح دیتے ہوئے، بھارت اپنی سمندری سرگرمیوں کی حفاظت اور پائیداری کو یقینی بنانے کی سمت  میں ایک اہم قدم اٹھا رہا ہے۔

ہائیڈرو گرافک کے عالمی دن کا جشن سمندری نظم و نسق کے ایک اہم جزو کے طور پر ہائیڈروگرافی کی اہمیت کو تقویت دیتا ہے اور بحری  تحفظ اور جہاز رانی کے تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے  بھارت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 6428


(Release ID: 1934852) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Tamil