کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکز نے دیما پور میں یونٹی مال کے مقصد کے لیے ناگالینڈ کو 145 کروڑ روپے مختص کیے


ناگالینڈ سے اوڈی او پی  پروڈکٹس کے لیے لاجسٹکس  سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کرشی اڑان اسکیم، ریلوے کنیکٹیویٹی کو وسعت دینے جیسی کوششیں کی جائیں گی

غیر ملکی منڈیوں میں ہندوستانی مصنوعات کی بہتر رسائی کو یقینی بنانے میں نامیاتی توثیق اہم کردار ادا کرے گی اور کسانوں کے لیے بہتر قیمتیں حاصل کرنے میں مدد کرے گی: سومیتا داؤرا، خصوصی سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی

Posted On: 21 JUN 2023 6:26PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت اوربھارت میں سرمایہ کاری  کے فروغ کے محکمے نے  اور ناگالینڈ کے صنعت و تجارت کے محکمے ، اور پریس انفارمیشن بیورو کوہیما کے تعاون سے  21 جون 2023 کو ہوٹل ویور، کوہیما، ناگالینڈ میں ایک او ڈی او پی  سمپرک  پروگرام کا اہتمام کیا۔اس پروگرام میں حکومت ہند کے ڈی پی آئی آئی ٹی  کی خصوصی سیکریٹری سمیتا داؤرا، حکومت ناگالینڈکے ترقیاتی کمشنر  جناب  آر رام کرشنن، آئی اے ایس، اور کمشنر اور سکریٹری، صنعت و تجارت، حکومت ناگالینڈ  جناب کیکھریور کیویچوسانے شرکت کی ۔

اس تقریب کا انعقاد ڈی پی آئی آئی ٹی، وزارت تجارت اور صنعت، حکومت ہند نے ،اپنی دو اہم پہل قدمیوں ایک ضلع ایک مصنوعات (او ڈی او پی  ) اور پی ایم گتی شکتی (لاجسٹکس) کے ذریعے کی گئی کوششوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا تھا۔

حکومت ہند کے ڈی پی آئی آئی ٹی کی خصوصی سیکریٹری  محترمہ سمیتا داؤرا، نے 20 جون 2023 کو ناگالینڈ سے مرچوں کے لیے کوہیما، ناگالینڈ میں ایک قومی پروگرام برائے نامیاتی پیداوار (این پی او پی )سے متعلق مہم کے انعقاد میں ڈی پی آئی آئی ٹی  اور انویسٹ انڈیا کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

  • ورکشاپ میں کوہیما، ناگالینڈ سے مرچیں پیدا کرنے والے  30 سے زیادہ کسانوں نے شرکت کی۔
  • کوہیما کے 15 سے زائد مرچوں کے کاشتکاروں کے لیے نامیاتی توثیق  کے لیے دستاویزات ورکشاپ کے دوران تیار کی گئی تھیں اور باقی ان کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد جلد ہی مکمل کی جائیں گی۔
  • یہ ورکشاپ یورپی یونین، سوئٹزرلینڈ وغیرہ جیسے غیر ملکی بازاروں میں ہندوستانی مصنوعات کی بہتر رسائی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور کسانوں کے لیے بہتر قیمتیں حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔
  • انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ناگالینڈ سے او ڈی او پی  مصنوعات جیسے مرچ، ہلدی، کیوی، انناس وغیرہ کے لیے کرشی اُڑان اسکیم، ریلوے کنیکٹیویٹی کو وسعت دینے اور لاجسٹک سہولیات کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
  • انہوں نے اس بات کو  بھی اجاگر  کیا کہ مرکزی بجٹ 24-2023 میں ملک بھر میں یونٹی مالز کی تعمیر کے لیے 5000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ ملک بھر میں او ڈی او پی  مصنوعات کے لیے ون اسٹاپ مارکیٹ پلیس  یعنی ایک ہی مقام پر سبھی مصنوعات کی دستیابی کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
  • اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ دیما پور میں ریاستی حکومت کی جانب سے مجوزہ یونٹی مال کے لیے 145 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
  • ریاست کی اقتصادی ترقی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اضلاع اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ذریعے کیے گئے غیر معمولی کام کو تسلیم کرنے اور عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں تعاون کرنے کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی  کے ذریعے ایک ضلع ایک مصنوعات(او ڈی او پی )  ایوارڈز کا آغاز کیا گیا ہے۔ او ڈی او پی  طریقہ کار  کے ذریعے آتم نربھر بھارت۔ ایوارڈز 25 جون 2023 کو راشٹریہ پرسکار پورٹل میں شروع کیے جائیں گے۔
  •  صنعت، زراعت اور  باغبانی  کا محکمہ اور اے پی ای ڈی اے کی نمائندگی کرنے والے مقامی عہدیداروں نے بھی دیما پور میں ایک مربوط کسٹم ڈپو، کی ضرورت کو اجاگر کیا۔جو  کرشی ریل ویگن اور نامیاتی مصنوعات کے رابطے کے لیے کرشی اڑان اسکیم کے تحت رابطے کے لئے مخصوص ہوگا۔
  • خصوصی سکریٹری نے یہ بھی یقین دلایا کہ ان معاملات کو پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت تمام متعلقہ وزارتوں/محکموں کے ساتھ  سرگرمی کے ساتھ  اٹھایا جائے گا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی انویسٹ کے ایک عہدیدار نے ڈیزائن کے لئے حساس بنانے سے متعلق ورکشاپس، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس پر او ڈی او پی جی ایم بازار، او ڈی او پی نمائشوں  وغیرہ جیسے اقدامات  کے ذریعے ہندوستانی مصنوعات کو بااختیار بنانے کے لیے او ڈی او پی  پہل کے تحت کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اس تقریب میں  مرچ، مچھلی، کافی اور ہلدی وغیرہ  سمیت ناگالینڈ کی او ڈی او پی   مصنوعات کی ایک  او ڈی او پی   نمائش  کابھی انعقاد کیا گیا ہے۔ نمائش میں میڈیا کو ناگالینڈ کے او ڈی او پی    کسانوں سے بات چیت کرنے کا موقع بھی فراہم کیاگیا۔ کاشتکار، ناگالینڈ کے پروڈیوسروں کو فروغ دینے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اپنے خدشات کو حکام کے ساتھ اٹھانے میں بھی کامیاب رہے۔

ناگالینڈ ریاست کے لئے پی ایم گتی شکتی پر جائزہ میٹنگ

21 جون، 2023

  • اسپیشل سکریٹری (لاجسٹکس) کی صدارت کے تحت  کوہیما میں حکومت ناگالینڈ کے عہدیداروں کے ساتھ،  پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) کے بارے میں  ایک جائزہ میٹنگ 21 جون 2023 کو منعقد کی جارہی ہے۔ میٹنگ کا مقصد ،پی ایم گتی شکتی کو وسیع پیمانے پر اپنانے اوراختیار کرنے کے عمل  کو فروغ دینا ہے۔ تاکہ ہمہ گیر منصوبہ بندی کی جاسکے  اور پی ایم گتی این ایم پی شکتی  کے تمام  متعلقہ فریقوں اور شراکتداروں  کے ساتھ مزید  ہم آہنگی پیدا کی جاسکے۔
  • اس میٹنگ سے حکومت ناگالینڈ کے چیف سکریٹری جناب جانِ عالم،اور ، اسپیشل سکریٹری (لاجسٹکس)، ڈی پی آئی آئی ٹی   محترمہ سمیتا داؤرا  نے خطاب کیا۔
  • حکومت ناگالینڈ کے 30 سے زیادہ عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی جس میں بااختیار گروپ آف سیکریٹریز (ای جی او ایس) اور ریاست کے نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کے ارکان  بھی شامل تھے۔
  • پی ایم گتی شکتی کایا پلٹ کردینے والا  ایک انقلابی  طریقہ کار ہے جسے 13 اکتوبر 2021 کو عزت مآب وزیر اعظم نے ملک میں اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے  کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے لیے شروع کیا تھا، اس طرح رہن سہن میں سہولت اور آسانی کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی، دونوں کو بہتر بنانے کے لیے کثیر موڈل  والی لاجسٹک کنیکٹیویٹی کو فروغ دیا گیا تھا۔
  • خصوصی سکریٹری نے اپنے پریزنٹیشن میں پی ایم  گتی شکتی کو ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ اپنانے اور وزارتوں اور ریاستوں کے ذریعہ بہترین طورطریقوں کے مظاہروں کو اجاگر کیا۔ ڈیٹا کوالٹی مینجمنٹ پر خصوصی توجہ کے ساتھ اسٹیٹ ماسٹر پلاننگ کے تقاضوں پر غور و خوض، شمال مشرق میں اقتصادی مراکز کی ترقی کے لیے ایریا ڈیولپمنٹ اپروچ، کثیر موڈل والی خاطر خواہ  کنیکٹیویٹی کے ذریعے نارتھ ایسٹ کوریڈور کو مضبوط بنانا، بنیاد ڈھانچوں سے متعلق جلد شروع کئے جانے والے پروجیکٹوں کے لیے ایریا پلاننگ اپروچ،اورٹیکنالوجی کے استعمال اور  لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق اہم نکات   پر غور وخوض کیا گیا۔
  • پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے آغاز کے بعد سے، ناگالینڈ ریاست نے پی ایم گتی شکتی فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے ادارہ جاتی انتظامات/پالیسی کی تشکیل کے لحاظ سے ضروری فریم ورک تیار کیا ہے۔ ریاست میں بااختیار گروپ آف سیکریٹریز (ای جی او ایس)، نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) اور ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ (ٹی ایس یو) تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں مختلف محکموں جیسے بجلی، سڑکیں، شہری ترقی، سیاحت، ٹرانسپورٹ وغیرہ شامل ہیں۔ 13 جون 2023 تک 30 لازمی ڈیٹا لیئرز میں سے، بائیس (کل/جزوی) کو اسٹیٹ ماسٹر پلان (ایس ایم پی ) پلیٹ فارم میں ضم کر دیا گیا ہے۔ ڈیٹا لیئرز جیسے کہ جنگلات، ماحولیات کے لئے سازگار حساس  خطوں ، گاؤں کی بستیوں، اقتصادی علاقوں اور سڑکوں وغیرہ کو مربوط کیا گیا ہے۔
  • مالی سال 23-2022 کے حصہ دوئم  کے تحت، ریاستوں کے لیے خصوصی امدادی اسکیم کے حصے کے طور پر، مذکورہ پروجیکٹوں کے لیے 28.43 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی تھی۔

  • موکوکچنگ  ضلع میں، لونگناک  کے مقام پر  جدید ترین ایگریگیشن  مرکز
  • موکوک چنگ ضلع میں  چانگٹونگیاکے مقام پر جدید ترین ایگریگیشن  مرکز
  • فیک ضلع میں میلوری کے مقام پر مربوط گودام اور تقسیم  کاری کا مرکز
  • کوہیما میں پی ایم گتی شکتی ڈیٹا سینٹر
  • فیک ضلع میں سیروکے مقام پر جدید ترین ایگریگیشن  مرکز
  • ریاستی سالانہ  منصوبہ عمل  کے حصے کے طور پر پیش کیے گئے پانچ پروجیکٹوں کو ،ایس ایم پی پر پیش کیا گیا  ہے۔ اقتصادی اور سماجی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کے لیے اپنی مرضی کے مطابق آلات کی ترقی این۔بی آئی ایس اے جی  کے ساتھ غور وخوض کیا جارہا ہے ۔
  • پی ایم گتی شکتی این ایم پی کی تکمیل کے لیے،قومی لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) کا آغاز کیا گیا تاکہ لاجسٹکس سے متعلق خدمات اور انسانی وسائل میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے عمل کو،ریگولیٹری فریم ورک، مہارت کی ترقی، اعلیٰ تعلیم میں لاجسٹکس کو مرکزی دھارے میں لانے اور مناسب ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ ریاستی سطح پر لاجسٹکس پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کے لیے، ناگالینڈاسٹیٹ لاجسٹک پالیسی، ریاست کے ساتھ حتمی مسودہ کی تیاری کے  مرحلے میں ہے۔
  • ریاست نے شمال مشرقی علاقائی ورکشاپ کے لیے پی ایم گتی شکتی کی چوتھی علاقائی ورکشاپ میں حصہ لیا جو 25-24 مارچ 2023 کو گوہاٹی، آسام میں منعقد ہوئی۔
  • ریاست باقاعدگی سے زونل جائزہ میٹنگوں میں حصہ لے رہی ہے اور پی ایم گتی شکتی کو اپنانے پر بہتر تال میل قائم کرنے کے لیے، ڈی پی آئی آئی ٹی کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتی ہے۔
  • ریاست کے سرکاری افسران کی تربیت اور صلاحیت کی تعمیر کا کام ،این۔بی آئی ایس اے جی  ، گاندھی نگر میں کیا گیا ہے۔
  • میٹنگ کا اختتام ،حکومت ہند کے ڈی پی آئی آئی ٹی کی اسپیشل سکریٹری، لاجسٹکس، محترمہ سومیتا داؤرا ، حکومت کے درج ذیل ریمارکس کے ساتھ ہوا۔ جس میں ریاست سے درج ذیل درخواست کی گئی ۔

 

  • جلد شروع کئے جانے والے  بنیادی ڈھانچے کے سبھی پروجیکٹوں  کی منصوبہ بندی کے لیے، این ایم پی  /ایس ایم پی کا استعمال کریں۔
  • ایس ایم پی  پر میپ کردہ ڈیٹا لیئرز پر ڈیٹا میپنگ اور ڈیٹا کی صداقت کو بہتر بنائیں۔
  • مناسب بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس کی ترقی کے ذریعے، شمال مشرق میں اقتصادی مراکز کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔
  • نشانزد علاقے  کے بارے میں علاقے کی ترقی سے متعلق طریقہ کار کے لئے  ایس ایم پی کا استعمال۔
  • اہمیت کے حامل بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کی نشاندہی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں کنیکٹیویٹی  سے متعلق پروجیکٹس کے لیے  تیار کیا جارہا  ہے۔
  • سماجی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے، پی ایم گتی شکتی میں ریاست کے سماجی شعبے کے محکموں کی شمولیت۔
  • بی آئی ایس اے جی- این احمد آباد کی رہنمائی میں، جیو ٹیگ شدہ ڈیٹا کے فروغ کے لئے مقامی ریموٹ سینسنگ ایجنسیوں / خلائی ایجنسیوں  کی خدمات حاصل کریں۔
  • علاقے کی مؤثر ترقی کی غرض سے منصوبہ بندی کرنے کی خاطر ،ضلع کی  سطح پر ،پی ایم جی ایس کو اپنانے کے عمل کو حساس بنائیں  ، تاکہ کاروبار کرنے میں سہولت  اور شہریوں کے رہن سہن میں آسانی، دونوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

ضمیمہ

او ڈی او پی  کاپس منظر

او ڈی او پی پہل ایک وژنری پروگرام ہے جو ہندوستان کے تمام اضلاع میں جامع ترقی کو فروغ دینے سے متعلق   وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے ساتھ منسلک ہے۔ اس کا مقصد ہر ضلع سے ایک الگ مصنوعات  کی شناخت کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔اوراس طرح سے  ان  مصنوعات کے لیے ایک مخصوص شناخت پیدا کرنا ہے۔ او ڈی او پی  کا مقصد ،ان منتخبہ مصنوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، جامع سماجی و اقتصادی ترقی اور مارکیٹ کی رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ ملک کے تمام 761 اضلاع سے 1000 سے زائد مصنوعات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مصنوعات کا انتخاب، ریاستی حکومت، ضلع انتظامیہ کی مشاورت سے کرتی ہے۔

او ڈی او پی پہل کے تحت،  ٹیکسٹائل، زرعی پیداوار، ڈبہ بند خوراک ،دواسازی، اور صنعتی اشیاء پر پھیلی ہوئی مصنوعات کی ایک وسیع شعبے کا احاطہ کیاجاتاہے۔ اس کا مقصد ملک بھر میں مختلف شعبوں اور برادریوں میں موجود متنوع مہارت کو فروغ دینا اور اسے بروئے کارلاناہے۔

ایک ضلع ایک مصنوعات (اوڈی او پی) کا مقصد ،پورے  سپلائی نظام  میں چیلنجوں  اور چنوتیوں کی نشاندہی کرکے اور ان چنوتیوں سے نمٹ کر، مارکیٹ کی رسائی  میں اضافہ کرکے ، اور پروڈیوسرز کو مخصوص معاونت فراہم کرنے کے ذریعے، اضلاع کو ان کی منتخب مصنوعات کے لیے نمایاں مارکیٹ کے مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ اس جامع نقطہ نظر کے ذریعے، او ڈی او پی، اضلاع کو بااختیار بنانے، صنعت کاری  کو فروغ دینے اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں گراں قدر تعاون کرنے  کے لیے تیار ہے۔

****

U.No:6421

ش ح۔ع م۔س ا



(Release ID: 1934721) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Manipuri