مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی آر اے آئی نے ’’ڈجیٹل مواصلاتی شعبے میں ریگولیٹری سینڈ باکس کے توسط سے اختراعی تکنالوجیوں، خدمات، یوز کیسز، اور کاروباری ماڈلوں کی حوصلہ افزائی‘‘  کے موضوع پر مشاورتی مقالہ جاری کیا

Posted On: 22 JUN 2023 7:11PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے ’’ڈجیٹل مواصلاتی شعبے میں ریگولیٹری سینڈ باکس کے توسط سے اختراعی تکنالوجیوں، خدمات، یوز کیسز، اور کاروباری ماڈلوں کی حوصلہ افزائی‘‘  کے موضوع پر مشاورتی مقالہ جاری کیا ہے۔

ریگولیٹری اداروں نے ٹیلی مواصلات تکنیکی اختراع کے لیے متعدد ممالک میں  سینڈ باکس فریم ورک قائم کیے ہیں۔ یہ فریم ورک کنٹرول شدہ ماحول میں نئے تصورات کی جانچ کرنے، استثنیٰ، الاؤنسز، یا وقت کے پابند مستثنیات دینے کی اجازت دیتے ہیں۔ان فریم ورکس کا مقصد معاشی لچک اور صارفین کے تحفظ کے ساتھ ریگولیٹرز کی جدت طراز ی کی خواہش کو فروغ دینا ہے۔اس پس منظر میں، محکمہ ٹیلی کام (ڈی او ٹی) نے ٹی آر اے آئی سے ریگولیٹری سینڈ باکس کے فریم ورک پر سفارشات فراہم کرنے کی درخواست کی۔

اتھارٹی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ڈجیٹل مواصلات کے میدان میں جدید تکنالوجیوں کے استعمال کو تیز کرنے کے مقصد سے اس مسئلے کو حل کرتی ہے۔ مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، ایج کمپیوٹنگ اور دیگر ابھرتی ہوئی تکنالوجیاں اس بات میں انقلاب برپا  کر رہی ہیں کہ ہم کس طرح معلومات کو جوڑتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ڈجیٹل مواصلات کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔اس متحرک ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے نئی تکنالوجیوں، خدمات، استعمال کے معاملات اور کاروباری ماڈلوں کو ترقی دینے اور بروئے کار لانے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ریگولیٹری سینڈباکس کی حکمت عملی مختلف صنعتوں میں جدت کی حوصلہ افزائی کرنے کے طریقے کے طور پر پوری دنیا میں زیادہ مقبول ہوگئی ہے۔ ایک ریگولیٹری سینڈباکس ایک ریگولیٹیڈسیٹنگ فراہم کرتا ہے جہاں کمپنیاں اور اختراع کار اپنے تصورات، سامان اور خدمات کی جانچ کر سکتے ہیں۔ریگولیٹری سینڈ باکس ٹیلی کام انڈسٹری میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو ریئل ٹائم نیٹ ورک ماحول اور دیگر ڈاٹا تک رسائی فراہم کرکے مدد کرے گا تاکہ وہ نئی ایپلی کیشنوں کو مارکیٹ میں جاری کرنے سے قبل ان کی معتبریت کی جانچ کر سکے۔ابتدائی کمپنی کو تمام تر منظوریاں حاصل کرنے کے مقصد سے سنگل ونڈو فراہم کرانے کے لیے، ریگولیٹری سینڈ باکس دیگر وزارتوں اور محکموں کی مدد سے اس طرح کے ٹیسٹ کرنے کے لیے کراس سیکٹر تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اپنے مشاورتی مقابلے میں، ٹی آر اے آئی ڈجیٹل مواصلات کے میدان میں ایک ریگولیٹری سینڈباکس کے امکان کی جانچ کرتی ہے۔ مشاورتی مقالے میں کچھ ریگولیٹری سینڈباکس فریم ورکس پر بحث کی گئی ہے جو عالمی سطح پر ڈجیٹل مواصلات کے شعبے میں کام کر رہے ہیں اور ملک کے اندر دوسرے شعبوں میں کام کرنے والے ایسے کچھ فریم ورک کی تفصیلات بھی بتاتے ہیں۔ مشاورتی مقالہ ایک مسودہ سینڈباکس فریم ورک تجویز کرتا ہے اور اس پر شراکت داروں کی رائے طلب کرتا ہے۔ اس ڈرافٹ سینڈ باکس فریم ورک میں فریم ورک کے اہداف اور دائرہ کار کے بارے میں معلومات، شرکت کنندگان کی اہلیت کے تقاضے، درخواست دہندگان کے لیے ضروری شرائط، درخواستوں کے ساتھ درکار معاون مواد، درخواست کی جانچ کے معیار، درخواست اور منظوری کا عمل، قوانین میں رعایت یا ترمیم، درستگی کی مدت، منسوخی کی اجازت، رپورٹنگ، نگرانی کا ادارہ، اور سماجی ترقی کے سلسلے میں جدت طرازی کے لیے سرمایہ بہم رسانی، شامل ہیں۔

شراکت داروں سے مشورے طلب کرنے کے لیے مشاورتی مقالہ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر موجود ہے۔ شراکت داروں سے 17 جولائی 2023 تک ڈرافٹ سینڈ باکس فریم ورک پر تحریری تبصرے طلب کیے گئے ہیں اور ان کے جوابی تبصرے یکم اگست 2023 تک طلب کیے گئے ہیں۔

تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحی بنیاد پر الیکٹرانک شکل میں ، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے مشیر (بی بی اینڈ پی اے) جناب سنجیو کمار شرما کو بذریعہ ای میل : advbbpa@trai.gov.in پر ارسال کیے جا سکتے ہیں اور اس کی ایک کاپیjtadv-bbpa@trai.gov.in  پر ارسال کی جاسکتی ہے۔ کسی بھی طرح کی وضاحت/معلومات کے لیے، مشیر (بی بی اینڈ پی اے) جناب سنجیو کمار شرما سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23236119 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6405



(Release ID: 1934657) Visitor Counter : 100


Read this release in: Telugu , English , Hindi