اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کے وزیر سیل-بھلائی اسٹیل پلانٹ کی ڈالی مائنز میں سلیکا ریڈکشن پلانٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے


سیلیکا ریڈکشن پلانٹ بلاسٹ فرنس کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور کاربن  کے خاتمے کے قومی ہدف میں مدد کرے گا

Posted On: 22 JUN 2023 4:26PM by PIB Delhi

اسٹیل اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا  23 جون ،  2023  ء کو نئی دلّی سے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ ( سیل )  کے بھیلائی اسٹیل پلانٹ کے ڈالی مائنز میں سلیکا ریڈکشن پلانٹ کا  ورچوئل طور پر افتتاح کریں گے۔

سیل-بھیلائی اسٹیل پلانٹ کے ڈالی اور راجہارا گروپ کی  60 سال پرانی کانوں میں خام لوہے کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  1 ملی میٹر سے کم سائز کے لوہے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بلاسٹ فرنس    میں موثر استعمال کے لیے مطلوبہ درجہ حاصل کیا جا سکے۔   سلیکا ریڈکشن پلانٹ 149  کروڑ  روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ، ڈالی میں موجودہ کرشنگ، اسکریننگ اور واشنگ (سی ایس ڈبلیو )  گیلے پلانٹ کے ساتھ  مربوط ہے۔ یہ پلانٹ جدید ترین آلات سے لیس ہے اور اس کا مقصد بھیلائی اسٹیل پلانٹ کو فراہم کردہ  خام لوہے کی سپلائی کو بڑھانا ہے ۔  اس طرح بلاسٹ فرنس سے سالانہ پیداوار میں اضافہ  کرنا اور کوئلے کی کھپت اور کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

اسٹیل کے مرکزی وزیر کی قیادت میں، اسٹیل کی وزارت  بھارتی اسٹیل کی صنعت میں  کاربن کے خاتمے کو فروغ دینے اور اسٹیل صنعت کے ساتھ مل کر گرین اسٹیل کی پیداوار کے لیے ایک طویل مدتی روڈ میپ تیار کرنے پر  توجہ مرکوز  کر رہی ہے۔ سیل   خود کو کاربن   کو ختم کرنے کے قومی مقصد کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے اور ڈالی-راجہارا مائنز میں سلیکا ریڈکشن پلانٹ  ، اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

یہ پروجیکٹ ریاستی حکومتوں کی  مختلف ایجنسیوں ، مقامی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی مدد سے مکمل کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6393


(Release ID: 1934594)
Read this release in: English , Hindi , Telugu