وزارت دفاع
بھارتی دفاعی صنعتوں نے تھائی لینڈ کو جدید صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
Posted On:
22 JUN 2023 5:33PM by PIB Delhi
22 جون2023ء, وزارت دفاع نے رائل تھائی ایئر فورس (آر ٹی اے ایف) کے ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل پیبون ووراون پریچا کی سربراہی میں تھائی لینڈ کے وفد کے ساتھ 22 جون 2023 کو نئی دہلی میں ایک بریفنگ اور بات چیت میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں دفاعی صنعتوں کی جدید صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دیا گیا۔
بھارتی دفاعی صنعتوں نے تھائی لینڈ کے وفد کو اپنی جدید ترین دفاعی صلاحیتوں کو پیش کیا جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس تقریب کا مقصد باہمی افہام و تفہیم کو مستحکم کرنا، ممکنہ شراکت داریوں کی جستجو کرنا اور علاقائی سلامتی میں کردار ادا کرنا تھا۔
تقریب کے دوران فریقین نے مضبوط دفاعی تعلقات قائم کرنے اور مشترکہ تحقیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پریزنٹیشنز اور تبادلہ خیال باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول دفاعی تحقیق و ترقی، مشترکہ مشقوں اور صلاحیت سازی کے اقدامات میں مستقبل میں تعاون کی راہ ہموار کریں گے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6400
(Release ID: 1934570)
Visitor Counter : 108