وزارت دفاع
سردار کے ایم پنیکر ’نب‘ مضمون نگاری مقابلہ
Posted On:
22 JUN 2023 4:24PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ نے اپنی کمیونٹی میں پڑھنے لکھنے، تنقیدی سوچ اور منظم تجزیہ کے کلچر کو فروغ دینے کے مقصد سے سردار کے ایم پنیکر ’نب‘ (نیوی انٹیلیکچول بیکن) مضمون نگاری مقابلہ شروع کیا ہے۔ ہندوستانی مسلح افسروان کی اعلیٰ سطحی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ صرف مسلسل اور مستحکم تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ادبی سرگرمیوں سے لیس ہے جو قومی سلامتی، بین الاقوامی تعلقات، سیکورٹی سے متعلق حکمت عملی، تنظیمی برتاؤ اور جنگی دستوں کا انتظام جیسے پہلوؤں پر غیر رسمی رائے بنانے کے قابل بناتا ہے۔
یہ انعام سمندری حکمت عملی کے مفکر سردار کے ایم پنیکر کی یاد میں قائم کیا گیا ہے، جنہوں نے ہندوستان میں سمندری بیداری کی وکالت کی، ہندوستان میں سمندری شعور بڑھانے کے حق میں مضبوطی کے ساتھ لکھا اور ہندوستان کی تعمیر و ترقی کے لیے سمندری طاقت اور بحریہ کی پالیسی کی اہمیت پر مسلسل زور دیا۔ یہ مقابلہ بحریہ کے سالانہ کیلنڈر کا اہم عنصر ہوگا۔
کیپٹن (کرنل کے مساوی) رینک سے نیچے کے تمام افسران اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ جیتنے والے کے لیے ایک انوکھا بیج (نشان) پیش کیا گیا ہے، جسے ایک سال کی مدت کے لیے اپنی وردی پر پہننے کی اجازت دی جائے گی۔ بحریہ کے سربراہ کے ذریعے مقابلہ کے فاتح کو باقاعدہ طور پر بَیج فراہم کیا جائے گا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 6388
(Release ID: 1934569)
Visitor Counter : 121