وزارت دفاع
ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ڈی سی این ایس) کا دورہ کینیا (21 سے 23جون 2023)
Posted On:
22 JUN 2023 1:20PM by PIB Delhi
نائب ایڈمرل سنجے مہندرو، ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (ڈی سی این ایس) 21 سے 23 جون 2023 تک کینیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ یوگا کے 9ویں بین الاقوامی دن (21 جون 2023) کی تقریبات (https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1933722) کے موقع پر حکومت ہند کے 'اوشین رنگ آف یوگا' اقدام کے حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ کے جہاز سنیَنا کے ممباسا پہنچنے کے ساتھ ہو رہا ہے ۔
ڈی سی این ایس نے کینیا کی وزارت دفاع کے کیبنٹ سیکرٹری عزت مآب عدن بارے ڈوئل سے 21 جون 23 کو ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دونوں سمندری پڑوسیوں کے درمیان تاریخی رشتے کو اجاگر کیا گیا اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مستحکم بنانے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے جنرل فرانسس او اوگولا، چیف آف ڈیفنس فورسز، کینیا ڈیفنس فورسز (کے ڈی ایف) سے بھی ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران میری ٹائم ڈومین میں مربوط کارروائیوں کو بڑھانے اور ہندوستانی بحریہ اور کینیا کی بحریہ کے درمیان باہمی طور پر قابل عمل ہونے کی سہولت کو بڑھانے کے کلیدی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ اور مربوط آپریشنز کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور اچھے نظم و نسق کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے، مشترکہ سمندری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ڈی سی این ایس نے نیروبی میں جی ایل او سی ای پی ایس (گلوبل سینٹر فار پالیسی اینڈ سٹریٹیجی) کے اراکین کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
نائب ایڈمرل مہندرو مٹونگوے نیول بیس، ممباسا کا دورہ کریں گے اور کینیا بحریہ ہیڈ کوارٹر (کے این ایچ کیو) میں کینیا کے بحریہ کے کمانڈر کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ڈی سی این ایس چیف آف ڈیفنس فورسز کے ڈی ایف کے ساتھ مل کر دونوں بحریہ کے درمیان جاری میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز (ایم پی ایکس) کے ہاربر فیز کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور آئی این ایس سنینا کے عملے کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ انہیں ممباسا میں کینیا نیول ٹریننگ کالج اور کینیا شپ یارڈ لمیٹڈ کے بارے میں بھی بصیرت فراہم کی جائے گی۔
نیول اسٹاف کے ڈپٹی چیف کا دورہ، کینیا اور ہندوستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی توثیق کرتا ہے اور کینیا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم خاص طور پر سمندری دائرے میں کرے گا۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ رب(
U. No.6386
(Release ID: 1934488)
Visitor Counter : 98