وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب رکشا منتری کا کوچی جنوبی بحریہ کمان کا دورہ

Posted On: 21 JUN 2023 8:01PM by PIB Delhi

عزت مآب رکشا منتری، جناب راج ناتھ سنگھ نے 20 سے 21 جون 23 تک کوچی میں ہندوستانی بحریہ کی جنوبی بحریہ کمان کا دورہ کیا۔انہوں نے مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان کے کنبہ کے ساتھ ملک کی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر یوگا کا عالمی دن منایا۔ اپنے دورے کے دوران رکشان منتری نے عالمی یومی ہائیڈرو گرافی کے موقع پر اس یادگاری تقریب میں شرکت بھی کی۔ جس کی میزبانی ہندوستانی بحریہ دیسی ساختہ سروے بحری جہازوں پر کی گئی اور کوچی میں بحریہ کے اڈے پر انٹیگریٹڈ سملییٹر کمپلیکس (آئی ایس سی) ‘دھرو’ کا افتتاح کیا۔

ہائیڈرو گرافی کے عالمی دن کی یاد میں عزت مآب رکشا منتری نے 20 جون 2023 کو ہندوستانی بحریہ کے گھریلو سطح پر تیار کردہ سروے جہاز آئی این ایس سرویکشک اور آئی این ایس انوسٹیگیٹر  پر سوار ہوکر ایک تقریب میں  ماریشس کے  نیویگیشن چارٹ اور پورٹ بلیئر کے اندرونی بندر گاہ کی نقاب کشائی کی۔  بحریائی عملے کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار نے اس پروگرام کی میزبانی کی۔حکومت ہند میں ہائیڈرو گرافر کے سربراہ وائس ایڈمیرل ادھیر اروڑا،  وائس ایڈ میرل کرشنا سوامیناتھن، اہلکاروں کی خدمات کے کنٹرولر، آر ایڈ میرل جےسنگھ، عملے کے سربراہ ، جنوبی بحریہ کمان اور دیگر سینئر حکام اور افسران اور ہندوستانی بحریہ کے ہائیڈو گرافک کی برانچ کے ملاح بھی اس موقع پر موجود تھے۔  ہندوستانی ہائیڈرو گرافک محکمہ کی تاریخ اور تعاون اورمحفوظ  نیویگیشن ، پائدار ترقی اور سمندری ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اس کے کردار کو اجاگر کرنے والی ایل فلم دکھائی گئی۔  ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ کیے گئے مختلف سروے کے آلات اور غیر ملکی تعاون کے سروے کی ایک نمائش بھی دکھائی گئی ہے ۔ بحریہ کے سروے جہازجدید ترین ٹیکنالوجی ، جدید ترین آلات سے لیس ہیں اور بندرگاہوں اور غیر ملکی بنیادی ڈھانچہ سمیت طویل ہند بحرالکاہل  خطہ کی نقشہ سازی میں سرگرمی سے شامل  رہے ہیں۔ اس موقع پر رکشا منتری نے نائجیریا، گھانا، ویتنام ، انڈونیشیا، بگلہ دیش اور سری لنکا کے غیر ملکی زیر تربیت افراد سے بھی بات چیت کی۔ جو گووا میں ہائیڈرو گرافی کے قومی ادارے میں فی الحال تربیت حاصل  کر رہے ہیں۔

21 جون 2023 کو عزت مآب رکشا منتری، یوگا تقریبات کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ملک میں تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز  آئی این ایس وکرانت پر ہندوستانی بحریہ اہلکاروں کے ساتھ پروگرام میں شامل ہوئے۔800 سے زائد مسلح افواج اپنی کنبوں کے ساتھ اتحاد اور فلاح کے جزبے کو اپناتے ہوئے تقریب میں شامل ہونے کے لیے اکھٹے ہوئے۔ ماہر یوگا تربیت کار نےجسمانی تندروستی ، ذہنی سکون اور روحانی شفاء کو فروغ دیتے ہوئے  مختلف یوگا آسن اور سانس لینے کی ورزش کے ذریعہ شرکاء کی رہنمائی کی۔ پروگرام کے اختتام پر رکشا منتری نے یوگا تربیت کاروں کو اعجاز سے نوازا اور ہندوستانی بحریہ کے اگنی ویروں سمیت شرکاء سے بات چیت کی جو جنوبی بحریائی کمان میں پیشہ ورانہ کورسس کر رہے ہیں۔

یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کی رسائی سرگرمیوں پر ایک خصوصی ویڈیو بھی بشر کیا گیا ۔ جس میں اوشین رنگ آف یوگا تھیم (https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1933722) پر زور دیا گیا ۔ اپنے خطاب میں رکشا منتری نے مسلح افواج کے درمیان  لچیلا پن، نظم و ظبط اور مجموعی طور پر فلاح اور بہبود کو فروغ دینے میں یوگا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تمام شرکاء کے اٹوٹ عزم کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی سلامتی کے تحفظ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ 

ایک دوسری تقریب میں عزت مآب  رکشا منتری نے کوچی میں بحریہ اڈے پر انٹیگریٹڈ سمیلیٹر کمپلیکس (آئی ایس سی) ‘دھرو’ کا افتتاح کیا۔ آئی ایس سی ‘دھرو’ جدید ترین مقامی طور پر بنائے گئے سمیلیٹروں کی میزبانی کرتا ہے جو نیویگیشن، بیڑے کے  آپریشنز اور بحریائی حکمت عملی پر حقیقی وقت کے تجربے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

******* 

ش ح۔ع ح ۔ج۱

(22.06.2023)

(U: 6384)


(Release ID: 1934472) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi