وزارتِ تعلیم
ہندوستانی صدارت کے تحت جی۔20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ کا دو روزہ چوتھا اجلاس پونے میں اختتام پذیر
ممالک نے نتائج کی دستاویزات تیار کرنے کے لیے ہندوستانی ایوان صدر کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی
جی۔ 20 وزرائے تعلیم کی میٹنگ کل پونے میں منعقدکی جائے گی
Posted On:
21 JUN 2023 5:20PM by PIB Delhi
وزارت تعلیم، حکومت ہند کی پونے میں جی20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) کی چوتھی اور آخری میٹنگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔ جی20 اراکین، مدعو ممالک، اور بین الاقوامی تنظیموں (آئی اوز) کے تقریباً 80 مندوبین نے ای ڈی ڈبلیو جی اجلاس میں شرکت کی۔
دو روزہ اجلاس کی صدارت ہندوستانی صدرنشیں جناب کے سنجے مورتی، سکریٹری ہائر ایجوکیشن نے کی ۔ان کے ساتھ جناب سنجے کمار، سکریٹری، اسکولی تعلیم اور خواندگی اور ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے بطور متبادل صدرنشیں تھے۔ میٹنگ کے پہلے دن ،اجلاس میں چیف کوآرڈینیٹر، ہندوستان کی جی20 پریذیڈنسی، حکومت ہند جناب ہرش وردھن شرنگلانے بھی شرکت کی۔
جناب کے. سنجے مورتی نے جی20 کے مندوبین کو نتائج کے تمام دستاویزات میں ان کے گراں قدر تعاون اور پورے عمل میں ان کی فعال مصروفیت کے لیے تعریفی کلمات کہے ۔ انہوں نے ان کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور 22 جون 2023 کو ہونے والے آئندہ وزارتی اجلاس پر روشنی ڈالی، جہاں وزراء باضابطہ طور پر نتائج کی دستاویزات کو قبول کریں گے، جو کہ ایجوکیشن ورکنگ گروپ ٹریک کے اندر پچھلے کئی مہینوں کے دوران کئے گئے وسیع غور و خوض کے اختتام کو نشان زد کریں گے۔
ایجوکیشنل گروپ کی چوتھی میٹنگ کے دوران،جی 20 مندوبین نے ای ڈی ڈبلیو جی رپورٹ اور کتابچہ تیار کرنے کے لیے ہندوستانی جی20 صدارت کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ نتائج کی یہ دستاویزات بین الاقوامی برادری کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کریں گی، تمام سیکھنے والوں کے لیے جامع اور اعلیٰ معیار کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کی رہنمائی کریں گی۔
پچھلی 4 میٹنگوں کے دوران اس دن کے متنوع عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جامع حل تلاش کرنے اور اجتماعی اقدامات کی تلاش میں، ایڈ ڈبلیو جی ٹریک ہندوستانی G20 پریذیڈنسی کے ’’واسودھائیوا کٹمبکم‘‘ یا ’’ایک زمین ایک خاندان ایک مستقبل‘‘ کے تھیم کے ساتھ منسلک ہے۔ اس نے 4 ترجیحی شعبوں پر زور دیا، جن میں بنیادی خواندگی اور اعداد کو یقینی بنانا، خاص طور پر مخلوط سیکھنے کے تناظر میں؛ ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کو مزید جامع، معیاری اور باہمی تعاون پر مبنی بنانا؛ کام کے مستقبل کے تناظر میں صلاحیتوں کی تعمیر اور زندگی بھر سیکھنے کو فروغ دینا؛ اور بہتر تعاون اور شراکت داری کے ذریعے تحقیق کو مضبوط بنانا اور جدت کو فروغ دینا شامل ہیں۔ یہ ملاقاتیں پائیدارترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول میں تیزی لانے اور ان ترجیحی شعبوں کی طرف جی20 ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے اقدامات پر اجتماعی طور پر اتفاق کرنے کا ایک موقع تھا۔
ایجوکیشنل گروپ کی چوتھی میٹنگ سے پہلے ’فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی (ایف ایل این) کو یقینی بنانا خاص طور پردونوں طریقے سے (بذات خود حاضری اورورچوئل)تعلیم کے تناظر میں‘ پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا تھا۔ شرکاء میں حکومت، صنعت، تعلیمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں (آئی اوز) کے متعدد مقررین شامل تھے جنہوں نے بنیادی خواندگی اور حساب دانی( ایف ایل این ) سے متعلق امور پر غور کیا جیسے کہ سیکھنے کے طریقہ کار اور تدریس، نگہداشت کرنے والوں کا کردار، کثیر لسانیات کے تناظر میں اساتذہ کی صلاحیت کی تعمیر اور تربیت۔
مزید برآں، ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی میں 17 سے 22 جون 2023 تک ایک ملٹی میڈیا نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 1.25 لاکھ سے زیادہ حاضرین اور 80+ نمائش کنندگان کے ساتھ، یہ نمائش ایف ایل ا ین سے متعلق اقدامات کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ نمائش میں 28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قابل ذکر شرکاء میں این سی ای آر ٹی، آئی کے ایس (انڈین نالج سسٹم)، مائیکروسافٹ، نپن بھارت پہل، انڈونیشیا، یونیسیف، یونیسکو اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔
*******
ش ح ۔ س ب ۔ ف ر
U. No.6385
(Release ID: 1934460)
Visitor Counter : 84