قانون اور انصاف کی وزارت
قانونی امور کے محکمے نے یوگا کا عالمی دن منایا
Posted On:
21 JUN 2023 8:00PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کی وزارت كے قانونی امور کا محکمے كے عملہ كے اركان اور افسران راشٹرپتی بھون کے قریب کرتویہ پتھ پر یوگا کے عالمی دن کی یاد میں یكجا ہوئے اور جوش و خروش کے ساتھ اجتماعی یوگا مشق میں حصہ لیا۔ اس کی رہنمائی ایک تجربہ کار یوگا انسٹرکٹر نے کی۔ اس تقریب كو قانون کے سکریٹری ڈاکٹر نتن چندرا اور دیگر اعلیٰ افسران اور عملہ کے ارکان نے اپنی موجودگی سے رونق افروز كیا۔
دن کی تقریبات کا آغاز محکمہ کے ایک افسر کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ اس كے ساتھ ہی ایک ہم آہنگ اور حوصلہ افزا تجربے کا انداز مرتب ہوا۔ محکمے کے اہلکاروں کے درمیان جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے کے مقصد سے اس تقریب میں ایک گھنٹہ کا ایک جامع سیشن ركھا گیا تھا جس میں مراقبہ، اسٹریچنگ ایکسرسائز، اور مختلف قسم کے یوگا آسن شامل تھے۔
اس تقریب نے قانونی برادری کے اندر اتحاد، صحت اور امن کو فروغ دینے کے ایک ذریعہ کے طور پر یوگا کی اہمیت کی مستحكم طور پر یاد دہانی كرائی۔ قانونی امور کا محکمہ نے یوگا کو اپناتے ہوئے متوازن اور پرسکون کام کے ماحول کی اہمیت اور اپنے عملے اور افسران کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کو تسلیم کیا۔
تقریب میں عملے كے اراكین اور افسران نے مختلف یوگا مشقوں میں سرگرمیوں میں پرجوش طور پر حصہ لیا اور اپنے باطن سے جڑنے کے لئے اس موقع سے استفادہ کیا۔ اس اجتماعی کوشش کے ذریعے، قانونی امور کے محکمے نے مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینے اور کام كاج کا ایک متحرک اور ہم آہنگ کلچر تیار كرنے کے اپنے عزم کو استحكام بخشا۔
عالمی سطح پر یوگا کے عالمی دن كی پہچان بننے كے ساتھ قانونی امور کا محکمہ ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے یوگا کو ایک انقلاب آفریں عمل کے طور پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کی خاطراپنی لگن میں ثابت قدم ہے۔
************
ش ح ۔ ر ف ۔ س ا
(U: 6367)
(Release ID: 1934325)
Visitor Counter : 107