امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 9ویں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر یوگا کے پروگرام کو ہندوستان کے لیے تاریخی دن بتایا


آج جب وزیر اعظم مودی جی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا کیا تو دنیا نے ہندوستان کی ثقافت کی طاقت کو دیکھا

مودی جی نے نہ صرف عالمی پلیٹ فارم پر یوگا کو فروغ دیا ہے، بلکہ اتحاد کا ایک نیا عالمی نقطہ نظر فراہم کر کے ہندوستان کے امتیاز کو دوبارہ قائم کیا ہے

آج اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سب سے زیادہ ممالک کے لوگوں نے ایک ساتھ یوگا کیا جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا ہے، یہ ایک غیر معمولی حصولیابی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی موجودگی میں حاصل ہوئی یہ کامیابی یوگا اور ہندوستان کے شمولیتی جذبے کو خراج تحسین ہے

Posted On: 21 JUN 2023 8:45PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 9ویں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر یوگا کے پروگرام کو ہندوستان کے لیے تاریخی دن بتایا۔

ٹویٹس کے ذریعے جناب امت شاہ نے کہا کہ آج جب وزیر اعظم مودی جی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر  میں یوگا کیا تو دنیا نے ہندوستان کی ثقافت کی طاقت کو دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے نہ صرف عالمی پلیٹ فارم پر یوگا کو فروغ دیا ہے، بلکہ اتحاد کا ایک  نیا عالمی نقطہ نظر فراہم کرکے ہندوستان کے امتیاز کو دوبارہ قائم کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سب سے زیادہ ممالک کے لوگوں نے ایک ساتھ یوگا کیا جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا ہے، یہ ایک غیر معمولی حصولیابی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی موجودگی میں حاصل ہوئی یہ کامیابی یوگا اور ہندوستان کے شمولیتی جذبے کو خراج تحسین ہے۔

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6370



(Release ID: 1934322) Visitor Counter : 82