محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کہا کہ یوگا اور نظم و ضبط صحت مند زندگی کے منتر ہیں
یوگا کے بین الاقوامی دن-2023 کی تقریبات کا انعقاد ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال، فرید آباد میں کیا گیا
Posted On:
21 JUN 2023 6:29PM by PIB Delhi
بین الاقوامی یوگا ڈے-2023 کے موقع پر صبح 6.00 بجے سے صبح 8.00 بجے تک ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال، فرید آباد میں یوگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ محنت و روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
برکل کی ایم ایل اے محترمہ سیما تریکھ، کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجندر کمار، چیف ویجیلنس آفیسر جناب منوج کمار سنگھ، ای ایس آئی سی۔ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل فرید آباد اور ای ایس آئی سی کے ڈین کے علاوہ تنظیم کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں اور ملازمین نے اس یوگا کیمپ میں حصہ لیا۔
جناب یادو نے یوگا کے فوائد کے بارے میں بتایا اور نظم و ضبط کے ساتھ یوگا کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگا اور نظم و ضبط صحت مند زندگی کے منتر ہیں۔
یوگا ورکشاپ کا مقصد ملازمین اور افسران کو سرگرمیوں، دھیان، مباحثوں، مکالموں اور لیکچرز وغیرہ کے ذریعے کام اور زندگی میں توازن پیدا کرنے کی اہمیت کو سمجھانا تھا۔ اس کا مقصد یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور لوگوں کو صحت مند طریقے سے اس کو اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 6356)
(Release ID: 1934318)
Visitor Counter : 117