امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے نے 9واں بین الاقوامی یوم یوگ منایا


خوراک اور عوامی نظام تقسیم  کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا نے روزانہ یوگ کی مشق کرنے کے لیے تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی

Posted On: 21 JUN 2023 8:26PM by PIB Delhi

امور صارف، خوراک اور عوامی نظام تقسیم  کی وزارت کے تحت خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے نے آج نئی دہلی میں 9واں بین الاقوامی یوم یوگ منایا۔ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا ، فوڈکارپوریشن آف انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب اشوک کے کے مینا اور محکمے کے دیگر سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

جناب سنجیو چوپڑا نے بین الاقوامی یوگ کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور اپنی زندگیوں کو صحت سے مالا مال بنانے کی غرض سے روزانہ یوگ کی مشق کرنے کے لیے تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کا آغاز ایک مختصر رسمی تقریب  سے ہوا، جس کے بعد ایک بھرپور یوگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے یوگ کے مختلف آسن ، پرنایام اور مراقبے کیے، جس سے انہیں راست طور پر یوگ کے تروتازہ کردینے والے اثرات کا احساس ہوا۔

2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے آغاز کے بعد ، یوگ 2015 سے ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا رہا ہے۔ یہ دن جسمانی، ذہنی اور روحانی خیر و عافیت کو فروغ دینے میں یوگ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کا مقصد یوگ کے مختلف فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانے اور افراد کو ایک صحت مند طرز حیات  اپنانے کے لیے ترغیب فراہم کرنا ہے۔

خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے کے لیے اس تقریب کا حصہ بننا باعث فخر ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6372


(Release ID: 1934317) Visitor Counter : 95
Read this release in: English , Hindi