بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر 'کھادی یوگا میٹ' کا افتتاح

Posted On: 21 JUN 2023 6:41PM by PIB Delhi

21 جون 2023 کو بین الاقوامی یوم یوگا کے پرمسرت موقع پر کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج کمار نے ممبئی میں کے وی آئی سی ہیڈ کوارٹر میں 'کھادی یوگا میٹ' کا افتتاح کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 'اآتم نربھربھارت ابھیان' دن بہ دن نئے معیار قائم کر رہا ہے۔ 'کھادی یوگا میٹ' کا تعارف بھی اسی مہم کا ایک حصہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ میٹ مکمل طور پر دیسی اور ماحول دوست ہے۔ اسے اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس پر ہر طرح کے یوگاسن (مشقیں) کی جا سکیں۔

اس موقع پر چیئرمین نے پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) اسکیم کے تحت ویسٹرن زون کے 25 مستحقین کو تقریبا 237 کروڑ روپے کی مارجن منی گرانٹ جاری کی۔ انھوں نے مالی سال 2022-23میں 1.34لاکھ کروڑ روپے کا تاریخی کاروبار حاصل کرنے پر کے وی آئی سی عہدیداروں اور ملک کے دیہی علاقوں میں کام کرنے والے لاکھوں کھادی کاریگروں کو مبارکباد دی۔

'کھادی یوگا میٹ' کے آغاز سے قبل جناب منوج کمار نے صبح منعقدہ ایک پروگرام میں کے وی آئی سی کے افسروں اور ملازمین کے ساتھ یوگا اور پرانیام کیا۔ انھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی کوششوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوم یوگا منانے کی تجویز پیش کی تھی جسے جلد ہی تین ماہ کے عرصے میں قبول کرلیا گیا اور 21 جون 2015 کو پہلی بار بین الاقوامی یوم یوگا منایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ترغیب سے یوگا گرو کی شکل میں بھارت اب دنیا کو یوگا کا سبق سکھا رہا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں کے وی آئی سی نے "ووکل فار لوکل" اور "خود انحصار بھارت" مہم کے تصور کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ آزاد بھارت کی تاریخ میں پہلی بار کے وی آئی سی مصنوعات کا کاروبار 1.34 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں روزگار کے 9,54,899 نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج شروع کیا گیا 'کھادی یوگا میٹ' کھادی کاریگروں کی مہارت سے تیار کردہ مکمل طور پر دیسی مصنوعات ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب کو اس نئی مقامی مصنوعات کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی۔ اور جب ہم اپنی مصنوعات کے لیے 'ووکل فار لوکل' بن جائیں گے تو صرف ہماری مصنوعات 'لوکل ٹو گلوبل' کے زمرے تک پہنچ سکیں گی۔

کے وی آئی سی کی تاریخی کامیابیوں کو دہراتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ پی ایم ای جی پی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سودیشی مہم کے ساتھ ملک کے نوجوانوں کو یکجا کرنے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ اسکیم 'ملازمت تلاش کرنے والے کے بجائے روزگار پیدا کرنے والا بننے' کے خواب کو پورا کرتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6363



(Release ID: 1934281) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Marathi