جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نمامی گنگا نے دہلی میں دریائے جمنا کے کنارے ’گھاٹ پر یوگا‘ پروگرام کے ساتھ یوگا کا بین الاقوامی دن منایا


گنگا طاس کے اطراف میں 75 مقامات پر یوگا سیشن کا اہتمام کیا گیا

یہ بات ہندوستان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ پوری دنیا یوگا کا بین الاقوامی دن منا رہی ہے: ڈی جی، این ایم سی جی

Posted On: 21 JUN 2023 6:27PM by PIB Delhi

یوگا کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) نے آج صبح دریائے جمنا کے کنارے بی ایس ایف کیمپ، زیرو پشتہ، سونیا وہار دہلی میں ’گھاٹ پر یوگا‘ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں 600 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا جن میں این جی اوز کے گروپ، دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، گنگا ٹاسک فورس (جی ٹی ایف)، گنگا وچار منچ کے رضاکار، طلباء اور بچے شامل رہے۔ یوگا سیشن کا انعقاد وزارت خارجہ میں یوگا ٹیچر یوگنی میناکشی نے کیا۔ یوگا کے اس سال کے بین الاقوامی دن کا موضوع ’واسودھائیوا کٹمبکم کے لیے یوگا‘ ہے جس میں ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کی اجتماعی خواہش کو شامل کیا گیا ہے۔

نمامی گنگا پروگرام کے تحت، گنگا طاس كے اطراف میں 75 سے زیادہ مقامات پر یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سرگرمیاں آزادی کے امرت مہوتسو کے لیے بھی وقف تھیں جس کا مقصد ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانا ہے۔

یوگا ماہرین، گنگا پرہاری، گنگا مترا، گنگا دوت، طلباء، ضلع انتظامیہ کے عہدیدار، مقامی لوگوں وغیرہ نے دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے کنارے منعقد یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

ان تقریبات کا اہتمام ضلع گنگا کمیٹیوں کے ذریعے کیا گیا تھا، جو این ایم سی جی کی ضلعی سطح کی شاخ ہے۔ گنگا ٹاسک فورس (جی ٹی ایف) نے بھی پریاگ راج، وارانسی اور کانپور میں یوگا کا عالمی دن منایا۔ جی ٹی ایف کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے بھی جی ٹی ایف کے زیر اہتمام یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YBPD.jpg

شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے این ایم سی جی كے  ڈی جی جناب جی اشوک کمار نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہندوستانی ثقافت کے اس ورثے کو منانے کے لیے دنیا بھر میں یوگا کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘گھاٹ پر یوگا’ نمامی گنگا پہل ہے اور دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے کنارے مختلف مقامات پر بیک وقت کئی یوگا سیشن ہو رہے ہیں۔ پوری دنیا آج یوگا کا عالمی دن منا رہی ہے۔ جناب کمار نے کہا کہ دنیا ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور روایات کو تسلیم کر رہی ہے اور یہ پورے ملک کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021RPK.jpg

این ایم سی جی كے ڈی جی نے کہا کہ یوگا اچھی صحت اور امن کے لیے ایک طرز زندگی ہے اور اسے یومیہ مشق كا حصہ بنانا چاہیے۔ اسی كے ساتھ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں لوگ گنگا طاس کے کئی مقامات پر گھاٹ پر یوگا كی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

************

ش ح ۔ ر ف  ۔  س ا  

 (U: 6360)


(Release ID: 1934267) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi