محنت اور روزگار کی وزارت
ایل-20 چوٹی کانفرنس 21 سے 23 جون 2023 تک بہار كے پٹنہ میں
كانفرنس میں 'یونیورسل سوشل سیکیورٹی' اور 'خواتین اور کام کے مستقبل' پر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
Posted On:
21 JUN 2023 6:12PM by PIB Delhi
ایل-20 چوٹی کانفرنس 21 سے 23 جون 2023 تک بہار کے پٹنہ میں منعقد ہوگی، جس میں 'یونیورسل سوشل سیکورٹی' اور 'خواتین اور کام کے مستقبل' کے موضوعات پر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت كرتے ہوئے ایل-20 کے سربراہ اور بھارتیہ مزدور سنگھ کے كُل ہند صدرجناب ہرن مے پانڈیا نے کہا کہ امرتسر میں 19 تا 21 مارچ 2023 منعقدہ ایل-20 کی ابتدائی میٹنگ میں وسیع بحث کے بعد دو موضوعات پرایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا؛
- سوشل سیکورٹی اینڈ انٹرنیشنل پورٹیبلٹی آف سوشل سیکورٹی فنڈ
- خواتین اور کام کا مستقبل۔
جناب پانڈیا نے کہا کہ بھارتیہ مزدور سنگھ اور دیگر سی ٹی یوز نے اپنی سطح پر اور ایل-20 کی سطح پر ان امور کے سلسلے میں قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بڑے پیمانے پر بات چیت کی ہے۔ بزنس-20، سِول-20، یوتھ-20، خواتین-20 وغیرہ کے نمائندوں کے ساتھ بھی بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جناب پانڈیا نے کہا کہ گوہاٹی، کولکتہ، ناگپور، ترواننت پورم وغیرہ جیسے ملك بھر كے 11 شہروں میں ایک وسیع بحث کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مرکزی حکومت اور ریاستی لیبر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداران، ٹریڈ یونین لیڈران، لیبر اینڈ ڈیولپمنٹ اکانومسٹ، قومی اور بین الاقوامی مزدور تنظیموں کے مزدور کارکنان نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ہی 562 مقامات پر ضلعی اور صنعتی سطح پر مقامی ٹریڈ یونینوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف مقامات اور سطحوں پر بڑے پیمانے پر ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر ان دونوں موضوعات پر ایل-20 سربراہی اجلاس کے نمائندوں سے پہلے بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جناب پانڈیا نے کہا کہ 22 جون کو بہار کے گورنر کے ذریعہ شمع روشن کر كے ایل-20 کانفرنس کا افتتاح کیا جائے گا۔ مرکزی لیبر سکریٹری آرتی آہوجا افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔ مرکزی وزیر محنت بھوپیندر یادو اور مرکزی وزیر مملکت برائے محنت رامیشور تیلی، بہار حکومت کے وزیر محنت سریندر رام بھی اس كانفرنس میں موجود ہوں گے۔
كانفرنس کے بعد لیبر اور ایمپلائمنٹ کے وزراء کی میٹنگ اگلے مہینے اندور میں ہوگی جہاں جی-20 لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کے وزراء کی میٹنگ ہوگی اور لیبر 20 سمٹ کا منظور شدہ اعلامیہ انہیں پالیسی میں تبدیل کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔
جناب پانڈیا نے کہا کہ اس کانفرنس میں ہندوستان سمیت 28 ممالک کے 173 مندوبین شرکت کریں گے۔ جی-20 میں شامل ممالک کے علاوہ، ہندوستان نے اس سال اپنی تاریخی صدارت میں جی-20 کے لیے اضافی آٹھ ممالک یعنی بنگلہ دیش، مصر، ماریشس، نیدرلینڈ، نائجیریا، عمان، نیپال اور متحدہ عرب امارات کو مدعو کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بار انٹرنیشنل سولر الائنس، کولیشن فار ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس میں پریس انفارمیشن بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس کے مالویہ، بھارتیہ مزدور سنگھ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری سریندر پانڈے اور ایل-20 میڈیا کوآرڈینیٹر اور علاقائی تنظیم بھارتیہ مزدور سنگھ کے وزیر جناب پون کمار بھی موجود تھے۔
************
ش ح ۔ ر ف ۔ س ا
(U: 6358)
(Release ID: 1934262)
Visitor Counter : 122