وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بازآبادکاری کے ڈائرکٹوریٹ جنرل نے سابق فوجیوں کے لیے روزگار بہم رسانی کے مقصد سے نجی شعبے کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے

Posted On: 21 JUN 2023 3:49PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے، سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمے کے تحت ڈائرکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ(ڈی جی آر) نے آج 21 جون 2023 کو نئی دہلی میں میسرز ایڈیکو انڈیا پرائویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ ایڈیکو آؤٹ سورسنگ، مشاورتی خدمات، وغیرہ میں مہارت کے ساتھ ایک عملہ اور بھرتی سے متعلق حل فراہم کار کمپنی ہے۔ اس کا مقصد آئی ٹی، ای۔کامرس، لاجسٹکس، ٹیلی مواصلات، ایرو اسپیس اور دفاع، سہولت انتظام کاری، سلامتی، ڈجیٹل جائزہ خدمات، بجلی اور توانائی، مینوفیکچرنگ، کیمیکل اور زراعت وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں سابق فوجیوں کے لیے روزگار بہم رسانی کے معاملے میں کارپوریٹ کمپنیوں اور سابق فوجیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا ہے۔

ڈائرکٹر جنرل (ری سیٹلمنٹ) میجر جنرل شرد کپور نے کہا، ’’یہ شراکت داری صنعت اور کارپوریٹس میں ہمارے سابق فوجیوں کو زیادہ روزگار دلائے گی اور باہنر افرادی قوت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سابق فوجیوں کو ایک باوقار دوسرا کرئیر دینے کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔‘‘

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک، گذشتہ ایک برس کے دوران، 24234 سابق فوجیوں کو مختلف شعبوں میں مفید روزگار حاصل ہوا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6340


(Release ID: 1934260) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi