وزارت دفاع
ایئر فورس اسٹیشن ہنڈن میں 21 جون 23 کو یوگا کے نویں بین الاقوامی دن کی تقریبات
Posted On:
21 JUN 2023 5:52PM by PIB Delhi
ایئر فورس اسٹیشن ہنڈن میں 21 جون 23 کو یوگا کا نواں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) منایا گیا۔ موضوع کے مطابق، وایو یودھاوں اور ان کے خاندان کے لوگوں کے گھروں کے ’آنگن‘ میں یوگا کی مشق کی گئی۔ اسٹیشن کے اہلکاروں نے اس میں بھر پور شرکت کی۔ یوگا کے تربیت یافتہ ہوائی جنگ بازوں نے بھی کامن یوگا پروٹوکول کی ترتیب پرعمل کرتے ہوئے مشترکہ یوگا پروگرام کیا۔
یوگا انسٹرکٹر سرجنٹ سندیپ نے یوگا کی مشق کی اہمیت اور صحت کے فوائد كے تعلق سے تعارفی مكالمہ کیا۔ اس تقریب میں مختلف 'یوگک کریا'، 'سنکلپ'، مراقبے اور مشقیں شامل تھیں۔

************
ش ح ۔ ر ف ۔ س ا
(U:6357)
(Release ID: 1934258)