قانون اور انصاف کی وزارت
مواصلاتی قانون قانونی مشورے کی فراہمی میں سہولت فراہم کر کے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنا رہا ہے
Posted On:
21 JUN 2023 4:53PM by PIB Delhi
محکمہ انصاف کے ٹیلی لا (مواصلاتی قانون) کا مقصد مفت قانونی چارہ جوئی کے مشورے کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اور انصاف کی فراہمی کو سب کے لیے قابل رسائی اور مؤثر بنانا، ملک کے دور دراز کونے تک پہنچ کر ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔
محکمہ انصاف نے این اے ایل ایس اے اور سی ایس سی ای گورننس سروس انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ کامن سروسز سنٹر (سی ایس سی) کے ذریعے پسماندہ کمیونٹیوں کے لیے قانونی امداد کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے شراکت داری کی ہے۔
ٹیلی لا کا مطلب ہے قانونی معلومات اور مشورے کی فراہمی کے لیے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال۔ وکلا اور لوگوں کے درمیان یہ ای بات چیت سی ایس سی میں دستیاب ویڈیو کانفرنسنگ انفراسٹرکچر کے ذریعے ہوگی۔
ٹیلی لا کا تصور قانونی خدمات کے حکام اور CSC کے فرنٹ آفس میں تعینات وکلا کے پینل کے ذریعے قانونی مشورے کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ 1,00,000 گرام پنچایتوں میں شناخت شدہ گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد کے ذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ/ ٹیلی فون کی سہولیات کے ذریعے شہریوں کو پینل وکلا سے جوڑنے کا آغاز کرتا ہے۔
***********
ش ح۔ ف ش ع- م ص
U: 6349
(Release ID: 1934210)
Visitor Counter : 94