وزارت دفاع
وزارت دفاع نے، دو روزہ 'چنتن شیور' کے دوران اہم مسائل اور اپنے محکموں کی کارکردگی کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
20 JUN 2023 9:49PM by PIB Delhi
دو روزہ 'چنتن شیور'، جس کا اہتمام نئی دہلی میں وزارت دفاع نے اپنے محکموں کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے اور بہتر حکمرانی کے لیے نئے آئیڈیاز پیش کرنے کے لیے کیا تھا، 20 جون 2023 کو اختتام پذیر ہوگیا۔ محکمہ دفاع (ڈی او ڈی)، محکمہ دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی)، فوجی امور کے محکمے (ڈی ایم اے) اور سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے (ڈی ای ایس ڈبلیو) نے الگ الگ غور وخوض کے سیشن منعقد کیے، جس کے دوران اپنے موضوعات کے نامور ماہرین نے ، متعدد متعلقہ موضوعات پر اپنی بصیرت کا اظہار کیا۔
محکمہ دفاعی پیداوار
ڈی ڈی پی کے سیشنز، جو دو دنوں پر محیط تھے، کا مقصد اجتماعی غور وخوض ، تجربات کے ذریعہ سیکھنا، نظامی نصاب میں اصلاحات کرنا اور مقامی ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں استعداد کار کو بڑھانا تھا۔ دفاعی سکریٹری جناب گری دھر ارامانے کی زیرصدارت یہ تقریب اپنے فارمیٹ میں منفرد تھی، کیونکہ اسٹیک ہولڈرز کی شرکت میں محکمہ کے سینئر عہدیدار، ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرز، اے اینڈ ڈی انڈسٹری کی قیادت، کوالٹی ایشورنس ایجنسیاں اور اکیڈمیاں شامل تھیں۔
ڈی ڈی پی سیشن پانچ موضوعات پر مبنی تھے - 'آتم نربھرتا میں اضافہ: مقامی بنانے کے لیے آگے کی راہ ، 'پیداوار اور دفاعی برآمدات میں اضافہ'، 'صنعتی ماحولیاتی نظام اور ہنر مند افرادی قوت'، 'لیول پلیئنگ فیلڈ کو بڑھانا' اور 'معیاری اصلاحات' ماہرین کے ایک پینل کے ساتھ، جو اے اینڈ ڈی شعبے میں تعاون کرنے والے متنوع ڈومینز سے اپنے خیالات کا اشتراک کر رہے ہیں۔ صنعت نے ایک انٹرایکٹو فارمیٹ میں اوپن ہاؤس مباحثوں کا خیرمقدم کیا اور یہ بات سامنے لائی کہ ماضی میں اٹھائے گئے اہم اقدامات، اس بات کی یقین دہانی ہے کہ 1,75,000 کروڑ روپے کے گھریلو اے اینڈ ڈی پیداوار کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مزید زمین کا احاطہ کیا جائے گا ،جس میں 25-2024 تک پانچ بلین امریکی ڈالر کی اے اینڈ ڈی برآمدات بھی شامل ہیں۔
ڈی ڈی پی نے چنتن شیور سے نکلنے والے نکات کو جمع کیا ہے، تاکہ مقامی اے اینڈ ڈی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی مزید ترقی کے لیے مقررہ وقت میں نصاب میں تصحیح اور اصلاحات کی جائیں اور 'آتم نر بھر بھارت' کے لیے مخصوص ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے۔
محکمہ دفاع
دو دنوں کے دوران،ڈی او ڈی میں کام کے شعبے سے متعلقہ مختلف مسائل/چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ بہتر طرز حکمرانی/ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے خیالات کا ارتقا کیا جا سکے۔ جن وسیع موضوعات پر غور کیا گیا ان میں شامل ہیں:
- قومی سلامتی کو در پیش سائبر سکیورٹی چیلنجز
- قومی سلامتی کے لیے جامع نقطہ نظر
- کارکردگی کا آڈٹ
- سینک اسکول ایجوکیشن سسٹم
- دفاعی حصول میں صلاحیت سازی
سیشن کے دوران، این ایس سی ایس، انٹیلی جنس بیورو، ڈی آر ڈی او، سی اینڈ اے جی، موجودہ اور ریٹائرڈ افسران اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز اپنے مضامین کے ماہرین نے ڈی او ڈی کے افسران کے ساتھ موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک اوپن ہاؤس سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں شرکاء سے تنظیمی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز حاصل کی گئیں۔
عسکری امور کا محکمہ
ڈی ایم اے کے سیشنز میں انسانی وسائل کے پہلوؤں کو مربوط اور بہتر بنانے ، اسٹریٹجک ڈومین مسلح افواج کی جدید کاری اور صلاحیت میں اضافہ اور زیادہ ہم آہنگی کے حصول کی جانب تربیتی اور آپریشنل مسائل کے موضوعات شامل تھے۔ نوآبادیاتی طریقوں اور فرسودہ قوانین کی نشاندہی اور ان کے خاتمے اور مسلح افواج کے کام میں ملک کی اپنی اخلاقیات اور طریقوں کو مزید شامل کرنے کے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔
سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ
ڈی ای ایس ڈبلیو نے 'سابق فوجیوں کے لیے بہتر پنشن خدمات اور دیگر فلاحی اقدامات کے لیے ایس پی اے آر یس ایچ (اسپرش ) کا فائدہ اٹھانا'، سابق فوجیوں کے ذریعہ مائیکرو انٹر پرائزز کی شروعات کی غرض سے انٹر پرینیور شپ کے فروغ اور روز گار کے مواقع کو بہتر بنانے کے ذریعہ سابق فوجیوں کی بحالی، اور 'سابق فوجیوں کی صحت کی خدمات میں بہتری' پر بات چیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-6331
(Release ID: 1933896)