بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی  نے ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ کے ذریعے ایچ ڈی ایف سی ایرگو  جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (ایچ ڈی ایف سی ایرگو ) کے کچھ اضافی شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 20 JUN 2023 6:08PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی ) نے ایچ ڈی ایف سی ایرگو  جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (ایچ ڈی ایف سی ایرگو ) کے کچھ اضافی شیئر ہولڈنگ کے ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ ) کے حصول کے مجوزہ امتزاج کی منظوری دی ہے۔

مجوزہ امتزاج ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ کی طرف سے ایچ ڈی ایف سی ایرگو  کے کچھ اضافی شیئر ہولڈنگ کے حصول سے متعلق ہے اسپاٹ ڈیلیوری کی بنیاد پر (مجوزہ ٹرانزیکشن) جیسے ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ (مجوزہ ٹرانزیکشن کے بعد) اور بقایا ضم شدہ ادارے یعنی ایچ ڈی ایف سی بینک لمٹڈ  (ایچ ڈی ایف سی بینک ) (ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ کے ایچ ڈی ایف سی بینک) میں دیگر تمام چیزوں کے ساتھ مجوزہ انضمام کی مؤثر تاریخ کے بعد)  بھارتی بینکاری قوانین کی تعمیل میں ایچ ڈی ایف سی ایرگو  کی 50 فیصد سے زیادہ شیئر ہولڈنگ کرے گا۔ (مجوزہ مجموعہ)

ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو کمپنیز ایکٹ 1956 کے تحت شامل کی گئی ہے اور اس کے حصص بھارت کے قومی اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ اور بی ایس ای لمیٹڈ میں درج ہیں۔ یہ ایک ہاؤسنگ فنانس کمپنی ہے جو نیشنل ہاؤسنگ بینک اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور بنیادی طور پر افراد  اور بھارت میں مکانات، اپارٹمنٹس اور تجارتی املاک کی خریداری، تعمیر، ترقی اور مرمت کے لیے کارپوریٹس اور ڈویلپرز کو فنانس فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔

ایچ ڈی ایف سی ایرگو  بھارت میں جنرل انشورنس (یعنی نان لائف انشورنس) مصنوعات فراہم کرنے کے لیے انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ یہ ریٹیل اسپیس میں موٹر، صحت، سفر، گھر اور سائبر انشورنس سمیت عمومی بیمہ پراڈکٹس کی مکمل رینج پیش کرتا ہے اور کارپوریٹ اسپیس میں پراپرٹی، دیہی، سمندری، تجارتی کریڈٹ، ذمہ داری اور دیگر خصوصی انشورنس جیسی اپنی مرضی کے مطابق مصنوعات پیش کرتا ہے۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U6312



(Release ID: 1933824) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi