سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کی مشاورت سے مالی سال (ایف وائی)  2023-24 کے لیے موٹر تھرڈ پارٹی پریمیم اینڈ لیبیلٹی رولس کی تجویز پیش کرنے والے مسودہ کا نوٹیفکیشن جاری

Posted On: 20 JUN 2023 5:09PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کی مشاورت سے مالی سال (ایف وائی) 2023-24 کے لیے موٹر تھرڈ پارٹی پریمیم اینڈ لیبیلٹی رولس کی تجویز پیش کرتے ہوئے مورخہ 14.06.2023 کو ایک مسودہ نوٹیفکیشن جی ایس آر 441 (ای) جاری کیا ہے۔

موٹر وہیکلز (ایم وی) ایکٹ، 1988 کے سیکشن 147 کے مطابق، ایم او آر ٹی ایچ وقتاً فوقتاً موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کے لیے بنیادی پریمیم کی شرحیں تجویز کرتا ہے۔ مذکورہ قواعد میں، گاڑیوں کے مختلف زمروں کی خاطر لامحدود ذمہ داری کے لیے تھرڈ پارٹی انشورنس کے لیے بنیادی پریمیم تجویز کیا گیا ہے۔

مذکورہ قواعد میں پریمیم میں درج ذیل رعایتوں کی اجازت کی بھی تجویز ہے:

• تعلیمی اداروں کی بسوں کے لیے 15 فیصد کی رعایت تجویز کی گئی ہے۔

• ونٹیج کار کے طور پر رجسٹرڈ پرائیویٹ کار کے لیے 50 فیصد کی رعایت کی تجویز ہے۔

• الیکٹرک گاڑیوں اور ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بالترتیب 15 فیصد  اور 7.5 فیصد کی رعایت کی تجویز ہے۔

مزیدیہ کہ 3 پہیوں والی مسافر بردار گاڑیوں کے لیے بنیادی پریمیم کی شرح میں تقریباً 6.5 فیصد کی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تمام حصص داروں سے تیس دنوں کے اندر تبصرے اور تجاویز طلب کی جاتی ہیں۔

گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں:

Click here to see the gazette notification.

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6303



(Release ID: 1933774) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi