الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
سینیئر آئی اے ایس افسر امت اگروال نے یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
20 JUN 2023 6:43PM by PIB Delhi
سینیئر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر جناب امت اگروال نے پیر کو یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ چھتیس گڑھ کیڈر سے 1993 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور سے فارغ التحصیل، وہ مرکز اور چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔
یو آئی ڈی اے آئی میں بطور سی ای او شامل ہونے سے پہلے، وہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (MeitY) میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے پہلے وہ وزارت خزانہ میں ایڈیشنل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری تھے۔
چھتیس گڑھ میں، انھوں نے فنانس سکریٹری اور دیگر عہدوں کے علاوہ ریاستی حکومت میں کمرشل ٹیکس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے محکموں کے انچارج سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ص
U: 6313
(Release ID: 1933772)
Visitor Counter : 136