وزارتِ تعلیم

جی -20 کی چوتھی تعلیمی ورکنگ گروپ میٹنگ  کی تمہیدی تقریب کے طور پر پونے میں بنیادی خواندگی اور شماریات کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا


بنیادی خواندگی اور شماریات کے موضوع پر ہونے والی قومی کانفرنس کے دوسرے دن صلاحیت سازی اور اساتذہ کی تربیت جیسے موضوعات پر مخلوط موڈ میں تبادلۂ خیال کیاگیا

’نشٹھا‘ پروگرام کے تحت 35 لاکھ پری پرائمری، پرائمری اور سکنڈری سطح کے اساتذہ کااحاطہ کیا گیا، جس میں اساتذہ کے معیاراور طلبہ کے تعلیمی نتائج کی بہتری پر توجہ مرکوز کی گئی

مہاراشٹر، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بنیادی خواندگی اور شماریات کے طور طریقوں کی مؤثرطور پر نمائش کی

Posted On: 18 JUN 2023 4:28PM by PIB Delhi

آج پونے میں بنیادی خواندگی اور شماریات کے موضوع پر ہونے والی قومی کانفرنس کے دوسرے دن کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ اس کانفرنس کا انعقادبذات خود حاضری اور ورچوئل دونوں طریقوں سے ،اساتذہ کی تربیت اور صلاحیت سازی پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے تمام ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نمائندوں، اس کے علاوہ مختلف شعبوں کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

اس تقریب میں  محکمہ ٔ اسکولی تعلیم کے سکریٹری جناب سنجے کمار، ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سریش گوساوی اور وزارت تعلیم اور ریاستی تعلیمی محکموں کے متعدد سینئرافسران نے شرکت کی۔

ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزارت تعلیم کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ لم چونگ گھوئی سوئٹی چنگ سان نے ’نشٹھا‘- نیشنل انشیٹیو فار اسکول ہیڈس اینڈ ٹیچرس ہالسٹک ایڈوانسمینٹ کے بارے میں بات کی، جسے 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور 22-2021 میں اس کو بنیادی خواندگی اور شماریات اور ثانوی سطح تک توسیع دے دی گئی تھی۔اس کے تحت 35 لاکھ پری پرائمری، پرائمری اور سکنڈری سطح کے اساتذہ کااحاطہ کیا گیا، جس میں اساتذہ کے معیاراور طلبہ کے تعلیمی نتائج کی بہتری پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

انہوں نے ابتدائی مرحلے کے لیے قومی نصاب فریم ورک (این سی ایف) کا بھی ذکر کیا،جسے 20 اکتوبر 2022 کو تدریسی نکتۂ نظر سے طریق کارکو تقویت بخشنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔اس فریم ورک کا مقصد ایک منظر اور مشترک بنیاد قائم کرنااور ملک بھر میں معیاری اور گریڈ کے حساب سے تعلیمی نتائج کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

انہوں نے تعلیم کے مخلوط فورم پر بھی روشنی ڈالی، جس میں روایتی طریقہ اور آن لائن تعلیم شامل ہےاور جس کا مقصد تعلیمی تجربے میں اضافہ کرنا، اثر انگیزی کو بڑھانا اور تعلیم کی پہنچ میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم کی مخلوط فورم کو پائیدار بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اساتذہ مہارت، معلومات اور تدریسی طور طریقوں سے اچھی طرح آراستہ ہوں تاکہ وہ ان تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہوسکیں اور مؤثر طور پر مخلوط فورم میں تدریسی اصولوں پر عمل درآمد کرسکیں۔

پروفیسر سریش گوساوی نے حال میں منعقد کی جارہی بنیادی خواندگی اور شماریات کی نمائش کےحوالے سے روشنی ڈالی، جس میں جی-20 ممالک، ہندوستانی ریاستیں، کارپوریٹس، بین الاقوامی ادارے، خود مختارتنظیمیں اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں اپنی کارکردگی کے نمونوں کی نمائش کررہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نمائش میں کچھ بہتری طورطریقے پیش کیے جارہے ہیں جہاں تمام شراکت دار ایف ایل این اہداف کو حاصل کرنے کے لیے معینہ وقت کے حساب سے کام کرنے والے انداز میں حصہ لے رہےہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ایسے اجتماعات ہماری اجتماعی نشوونما کے لیے ایک موقع فراہم کرتے ہیں اس لیے کہ الگ تھلگ رہ کر کسی بھی مسئلے کا حل نہیں نکالاجاسکتا۔

مہاراشٹر، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں نے اپنی اپنی حکومتوں کے بنیادی خواندگی اور شماریات کے حوالے سے اختیار کیے جانے والے طور طریقوں ، مؤثر طور پر مظاہرہ کیا۔

اسکول ایجوکیشن کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ارچناشرما اوستھی نے کلمات تشکرپیش کیے اور دن بھر منعقد ہونے والی تقریبات کو کامیابی سے چلانے کے لیے پروگرام میں حصہ لینے والے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

.................................

ش ح۔ س ب۔ج ا

U. NO. 6262



(Release ID: 1933343) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada