وزارت آیوش

نائب صدر جگدیپ دھنکھر مدھیہ پردیش کے جبل پور میں بڑے پیمانے پر ہونے والے یوگا مظاہرے کی قیادت کریں گے


وزیر اعظم نریندر مودی یوگا کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے یوگا کے عالمی جشن کی قیادت کریں گے: سربانند سونووال

عوام کے زبردست ردعمل کو دیکھتے ہوئے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال کے آئی ڈی وائی جشن میں کم از کم پچیس کروڑ لوگ شامل ہوں گے: سربانند سونووال

اوشین رنگ آف یوگا، یوگا بھارت مالا، ہر آنگن یوگا جیسے منفرد اقدامات اور اس طرح کے بہت سے پروگرام آئی ڈی وائی 2023 کے طور پر منائے جائیں گے

Posted On: 17 JUN 2023 7:51PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اعلان کیا کہ 21 جون 2023 کو یوگا کے عالمی دن (آئی ڈی وائی) کے موقع پر یوگا کی عالمی تقریب کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی جی نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر سے کریں گے۔ آئی ڈی وائی 2023 کے قومی جشن کی قیادت نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی نے نو سال قبل 2014 میں اسی مقام پر 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کے طور پر منانے کے لیے اقوام متحدہ کو قائل کیا تھا۔

یہاں افتتاحی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، ”جیسے جیسے ہم یوگا کے عالمی دن کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم یوگا کے جشن کو، انسانیت کے لیے ہندوستان کے اس عظیم ورثے کے عظیم تحفوں میں سے ایک کو، ایک نئی سطح پر لے جا رہے ہیں۔ اس سال ہمارے متحرک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔

 

 

21 جون کو، ہندوستان کے نائب صدر، جگدیپ دھنکھر مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، مرکزی وزیر سماجی انصاف اور عطائے اختیار، ڈاکٹر وریندر کمار، مرکزی وزیر مملکت برائے جل شکتی اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، خواتین اور بچوں کی ترقی اور آیوش کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی، مرکزی وزیر مملکت برائے اسٹیل اور دیہی ترقیات جناب فگن سنگھ کلستے، اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت مدھیہ پردیش جناب اندر سنگھ پرمار، ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) آیوش اور آبی وسائل، حکومت مدھیہ پردیش جناب رام کشور (نانو) کاورے، جبل پور سے رکن پارلیمنٹ جناب راکیش سنگھ اور دیگر کی موجودگی میں بڑے پیمانے پر یوگا مظاہرے کی قیادت کریں گے۔

اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن بہت سی منفرد خصوصیات کا مشاہدہ کرے گا جیسے اوشین رنگ آف یوگا، جہاں ہندوستانی بحریہ کے جہاز دنیا بھر کی 9 بندرگاہوں پر تعینات ہوں گے اور سی وائی پی کے مظاہرے میں حصہ لیں گے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ان ممالک میں بھی سی وائی پی کے مظاہرے کا اہتمام کرے گی جن کے ساتھ انہوں نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

آرکٹک سے انٹارکٹیکا تک یوگا ایک اور خصوصیت ہے جس میں ایم ای اے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے علاوہ پرائم میریڈیئن لائن میں اور اس کے آس پاس آنے والے ممالک میں سی وائی پی کو منظم کرنے کے لیے وزارت آیوش کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔ قطب شمالی اور قطب جنوبی کے خطوں پر یوگا کا انعقاد ایم او ای ایس کے ساتھ تعاون میں کیا جائے گا۔

یوگا بھارت مالا کا تصور کیا گیا ہے، جہاں ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ آئی ٹی بی پی، بی ایس ایف، بی آر او مل کر یوگا کے مظاہرے کریں گے۔ آئی این ایس وکرانت کے فلائٹ ڈیک پر بھی یوگا کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

قومی سطح پر اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن گاؤں کی سطح پر یوگا کے مشاہدے کو فعال کرکے ”ہر آنگن یوگا“ کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام گرام پردھانوں کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی قریبی آنگن واڑی، صحت اور تندرستی کے مراکز اور اسکولوں میں یوگا کا عالمی دن منائیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 2 لاکھ کامن سروس سینٹرز، نیشنل آیوش مشن کے تحت آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر، آیوش گرام اور امرت سروور کے مقام پر بھی یوگا کے عالمی دن کی تقریب میں حصہ لیں گے۔

آیوش کی وزارت، انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر MyGov.in پلیٹ فارم پر فوٹو گرافی کے مقابلے ”یوگا مائی پرائیڈ“ کی میزبانی کر رہی ہے۔ قومی اور بین الاقوامی شرکا ”یوگ آسن“ کرتے ہوئے اپنی تصویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی شرکا کو تین زمروں میں انعامات سے نوازا جائے گا۔

یوگا کا عالمی دن پورے حکومتی انداز میں منایا جا رہا ہے۔ حکومت ہند کی تمام اہم وزارتیں، قومی اور بین الاقوامی سر کردہ یوگا انسٹی ٹیوٹ اور تنظیمیں اور دیگر اسٹیک ہولڈر پہلے ہی آئی ڈی وائی 2023 کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان ہندوستانی مشنوں اور سفارت خانوں کے ساتھ ساتھ، اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور ڈبلیو ایچ او جی سی ٹی ایم دفتر جام نگر بھی 21 جون 2023 کو یوگا کے عالمی دن میں شرکت کرے گا۔

**************

 

 

ش ح۔ ف ش ع- م ص

U: 6248



(Release ID: 1933197) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Marathi , Assamese , Telugu