وزارتِ تعلیم
محترمہ اناپورنا دیوی نے تعلیم، ایف ایل این، ڈیجیٹل اقدامات، تحقیق اور ہُنر کے فروغ کے بہترین طریقوں کی ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا
عمربھر سیکھنے کی بنیاد تیار کرنے کے موضوع پر بنیادی خواندگی اور شماریات پر 2 روزہ قومی کانفرنس کا آج سے آغاز
یہ کانفرنس ایف ایل این کو سہولت فراہم کرنے والے ماحول کی تشکیل میں ریاستوں کے بہترین طریقوں کی شناخت اور ان پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گی: محترمہ اناپورنا دیوی
Posted On:
17 JUN 2023 3:53PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ اناپورنا دیوی نے ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا جس میں تعلیم، ایف ایل این، ڈیجیٹل اقدامات، تحقیق اور ہنر مندی کے فروغ کے بہترین طریقے پیش کئے گئے ہیں۔ اس نمائش میں 100 سے زیادہ نمائش کنندگان، بشمول گوگل، یونیسیف، این ایس ڈی سی، این سی ای آر ٹی، نیشنل بک ٹرسٹ، انڈین نالج سسٹم ڈویژن (آئی کے ایس)، نئی صنعتیں اور تمام ریاستی حکومتیں حصہ لے رہی ہیں۔ مقامی اداروں، طلباء، ماہرین تعلیم اور محققین کے لیے یہ نمائش 19 جون، 2023 کو چھوڑ کر 17 سے 22 جون 2023 تک جاری رہے گی۔
آج پونے میں فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نمبریسی پر دو روزہ قومی کانفرنس کا آغاز ہوا۔ مملکتی وزیر تعلیم محترمہ اناپورنا دیوی نے کانفرنس میں افتتاحی خطبہ پیش کیا۔
اس تقریب میں مہاراشٹرا کے وزیر برائے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم جناب چندرکانت پاٹل، مہاراشٹر کے اسکولی تعلیم کے وزیر جناب دیپک کیسرکر، ڈی او ایس ای اینڈ ایل کے سکریٹری جناب سنجے کمار، اداکار، فلم ساز اور زبانوں کے ماہر ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی اور وزارت تعلیم اور ریاستی تعلیم کے محکموں کے کئی سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ اناپورنا دیوی نے فہم اور ہندسوں کے ساتھ پڑھنے میں مہارت کے لیے قومی پہل یعنی این آئی پی یو این بھارت مشن پر روشنی ڈالی جو کہ قومی سطح پر بنیادی خواندگی اور عددی اہداف کو ایک مقررہ مدت (2026-27) میں حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
محترمہ اناپورنا دیوی نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح یہ کانفرنس نوجوان سیکھنے والوں میں بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار کی سہولت فراہم کرنے والے ماحول کی تشکیل میں ریاستوں کے اختیار کردہ بہترین طریقوں کی شناخت اور ان پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے اُن ماہرین کی حکمت سے حاصل ہونے والے فوائد پر بھی روشنی ڈالی جنہوں نے اپنے انمول علم اور تجربے کا اشتراک کیا۔
انہوں نے اس کا بھی ذکر کیا کہ کس طرح جی 20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں ٹیک سے چلنے والے سیکھنے، ہنر مندی اور کام کے مستقبل، اور تحقیق کو مضبوط بنانے اور جدت کو فروغ دینے کے شعبوں میں دنیا بھر سے کچھ بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے میں مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ موجودہ ورکنگ گروپ کی یہ میٹنگ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ایف ایل این مہارتوں کے عالمگیر حصول کے تئیں اپنے عزم کی تجدید کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کرنے کا ایک مناسب موقع فراہم کرتی ہے۔
جناب چندرکانت پاٹل نے کثیر لسانیات کو ایک کلید کے طور پر اجاگر کیا جو ہمیں اپنی دنیا کے بڑھتے ہوئے تنوع سے استفادہ کرنے اور اپنے متنوع لسانی پس منظر کو تسلیم کرتے ہوئے نوجوان نسل کو اس کثیر لسانی دنیا میں صحیح راستے کا انتخاب کرنے کے ہنر سکھانے کی ضرورت کی تکمیل کی طاقت دیتا ہے، جیسا کہ اس موضوع پرقومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 میں بڑے پیمانے پر بات کی گئی ہے۔
جناب سنجے کمار نے جی 20 ورکنگ گروپ کے اجلاس کے پیشگی ایونٹ، پورے ملک میں بڑے پیمانے پر جن بھاگیداری کے پروگراموں کی تعریف کی جس نے ہندوستان میں ایف ایل این، این ای پی اور جی 20 کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کی ہے۔ اس تحریک نے ملک میں 4 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہے۔
اس نمائش میں مہاراشٹر، گجرات، آسام اور جھارکھنڈ کی ریاستوں کو ان کی بنیادی خواندگی اور عددی لحاظ سے بہترین طریقوں کو پیش کرتے ہوئے سامنے لایا گیا ہے۔
جناب وپن کمار، ایڈیشنل سکریٹری، اسکول ایجوکیشن نے شکریہ کی تحریک پیش کی اور اس روز کی تقریبات کی سرگرمیوں میں شامل تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
*****
ش ح - رف- س ا
U.No:6234
(Release ID: 1933161)
Visitor Counter : 137