صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

خواتین اور بچوں میں خون کی کمی سے نمٹنے کے لیے اقدامات


نیشنل ڈی ورمنگ ڈے (این ڈی ڈی) پروگرام کے تحت، مرکزی وزارت صحت ہر سال 10 فروری اور 10 اگست کو 1-19 سال کی عمر کے بچوں اور نوعمروں کے لیے دو بار بڑے پیمانے پر کیڑے مار دوا کا اہتمام کرتی ہے

Posted On: 24 MAR 2023 5:27PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  2018 میں، حکومت ہند نے انیمیا مکت بھارت (اے ایم بی) حکمت عملی کا آغاز کیا،  تاکہ خواتین، بچوں اور نوخیزوں  میں انیمیا کے پھیلاؤ کو لائف  سائیکل نقطہ نظر کے ذریعے کم کیا جا سکے۔  X6X6 6حکمت عملی کا مقصد چھ استفادہ کنندگان کی عمر کے گروپوں میں چھ  اقدامات  اور چھ ادارہ جاتی میکانزم کے نفاذ کے ذریعے خون کی کمی کو کم کرنا ہے۔ جموں و کشمیر کے یو ٹی  حکومت ہند  کے رہنما خطوط کے مطابق انیمیا مکت بھارت حکمت عملی کو نافذ کر رہی ہے۔

جموں اور کشمیر کے یو ٹی یو ٹی میں، تمام تولیدی، زچگی، نوزائیدہ، بچہ، بالغ صحت اور غذائیت (آر ایم  این چی اے ایچ +این) خدمات تمام اضلاع میں فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، دو خواہش مند اضلاع (ضلع کپواڑہ اور ضلع بارہمولہ) کی نشاندہی خواہش مند ضلع پروگرام کے تحت کی گئی ہے ،تاکہ خون کی کمی سمیت خواتین اور بچوں کی تولیدی صحت کو ترجیح دی جا سکے۔

حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات بشمول ملک بھر میں خواتین اور بچوں میں خون کی کمی کو کم کرنے کے لیے عمر کی مخصوص مداخلتیں ضمیمہ ایک  میں فراہم کی گئی ہیں۔

  1. متواتر کیڑے مار دوا
  • صحت  اور خاندانی بہبودکی وزارت (ایم  او ایچ  ایف  ڈبلیو  )نیشنل ڈی ورمنگ ڈے (این ڈی ڈی) پروگرام کو نافذ کر رہا ہے، جس کے تحت 1-19 سال کی عمر کے بچوں اور نوخیزوں  کے لیے ہر سال مقررہ تاریخوں   10 فروری اور 10 اگست کو دو سالہ بڑے پیمانے پر کیڑے مار دوا  ی جاتی ہے۔
  • حاملہ خواتین کو کیڑے کے خاتمے کے لیے  (دوسری سہ ماہی میں)قبل از پیدائش کی دیکھ بھال کے رابطوں (اے این سی کلینک/وی ایچ اینڈی) کے ذریعے حکمت عملی کے تحت خدمات فراہم کی جاتی ہیں ۔
  1. آئی ایف اے  اور کیڑے مار دوا کی تعمیل کے لیے سال بھر کے طرز عمل میں تبدیلی کی کمیونی کیشن (بی سی سی) مہم کو تیز کرنا؛ مناسب شیر خوار اور چھوٹے بچے کی خوراک (آئی وائی سی ایف)؛ آئرن سے بھرپور، پروٹین سے بھرپور اور وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں ؛ غذائی تنوع کی مقدار میں اضافہ کرنا۔
  • iii. فیلڈ سیٹنگز، ذیلی صحت مراکز، صحت اور تندرستی کے مراکز میں ڈیجیٹل طریقوں (ڈیجیٹل انویسیو ہیموگلوبینو میٹر) کا استعمال کرتے ہوئے خون کی کمی کی جانچ اور علاج؛ اور صحت کی سہولیات پی ایچ سی اور اس سے اوپر میں سیمی آٹو اینالائزر؛ اور دیکھ بھال کے علاج کے نقطہ نظر انیمیا کے انتظام کے پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا، جس کا تذکرہ انیمیا مکت بھارت کے آپریشنل رہنما خطوط میں کیا گیا ہے۔
  • iv. آئی وی آئرن سوکروز/خون کی منتقلی کے ذریعے حاملہ خواتین میں شدید خون کی کمی کی دیکھ ریکھ۔
  1. حاملہ خواتین میں شدید خون کی کمی سمیت اعلی خطرے والے حمل کی شناخت اور ان کی پیروی کے لیےاے ایس ایچ اے (آشا) کو ترغیبات فراہم کرنا۔
  • vi. حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے صحت عامہ کے پروگراموں میں آئی ایف اے مقوی خوراک کی فراہمی۔
  1. ملیریا، ہیموگلوبینو پیتھیز اور فلوروسس پر خصوصی توجہ کے ساتھ مقامی پاکٹس میں خون کی کمی کی غیر غذائی وجوہات کو حل کرنا۔
  2. آئرن اور فولک ایسڈ سپلیمنٹس کی سپلائی چین مینجمنٹ کو مضبوط بنانا۔
  • ix. عمل درآمد کو مضبوط بنانے کے لیے دیگر لائن محکموں اور وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی اور تال میل۔
  1. اے آئی آئی  ایم ایس، دہلی میں نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس اینڈ ایڈوانسڈ ریسرچ آن انیمیا کنٹرول (این  سی ای  اے آر -اے) صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی استعداد کار بڑھانے اور تربیتی ٹول کٹ تیار کرنے میں مصروف ہے۔
  • xi. تمام چھ فائدہ اٹھانے والوں کی عمر کے گروپ کے لیے حفاظتی آئرن فولک ایسڈ کی سپلیمنٹ۔

ضمیمہ- I

ملک بھر میں خواتین اور بچوں میں خون کی کمی کو کم کرنے کے لیے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اقدامات

عمر کا گروپ

آئی  ایف اے سپلی منٹیشن کے لیے خوراک اور نظام

6 - 59 ماہ

عمر کے

  • دو ہفتہ وار، 1 ملی لیٹر آئرن اور فولک ایسڈ کا سیرپ
  • آئرن اور فولک ایسڈ کا ہر ایک ملی لیٹرسیرپ ، جس میں 20 ملی گرام عنصری آئرن + 100 ایم سی جی فولک ایسڈ ہوتا ہے۔

5-10 سال کے

بچے

  • ہفتہ وار، 1 آئرن اور فولک ایسڈ کی گولی۔
  • ہر گولی جس میں 45 ملی گرام عنصری آئرن + 400 ایم سی جی فولک ایسڈ، شوگر کوٹیڈ، گلابی رنگ

اسکول جانے والی نوخیز لڑکیاں اور لڑکے،

10-19 سال کی عمر اور

10-19  سال کی عمر کی نوعمر لڑکیاں اسکول سے باہر ۔

  • ہفتہ وار، 1 آئرن اور فولک ایسڈ کی گولی۔
  • ہر گولی جس میں 60 ملی گرام عنصری آئرن + 500 ایم سی جی فولک ایسڈ، شوگر کوٹیڈ، نیلا رنگ

تولیدی عمر کی خواتین

(غیر حاملہ،غیر دودھ پلانے والی)

20-49 سال

  • ہفتہ وار، 1 آئرن اور فولک ایسڈ کی گولی۔
  • ہر گولی جس میں 60 ملی گرام عنصری آئرن + 500 ایم سی جی فولک ایسڈ، شوگرکوٹیڈ ، سرخ رنگ
  • حمل سے پہلے کی مدت میں اور حمل کے پہلے سہ ماہی تک تولیدی عمر کی تمام خواتین کو روزانہ 400 ایم سی جی فولک ایسڈ گولیاں لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں

(0 -6 ماہ کا بچہ)

  • روزانہ، حمل کے چوتھے مہینے سے شروع ہونے والی آئرن اور فولک ایسڈ کی 1 گولی (جو کہ دوسری سہ ماہی سے ہے) پورے حمل میں جاری رہے (حمل کے دوران کم از کم 180 دن) اور 180 دن تک جاری رہے گی، بعد  از  پیدائش
  • ہر گولی جس میں 60 ملی گرام عنصری آئرن + 500    ایم سی جی فولک ایسڈ، شوگر کوٹیڈ، سرخ رنگ

**********

 

 

ش ح۔ اک ۔ ق ر

U. No.6207



(Release ID: 1932859) Visitor Counter : 900


Read this release in: English