جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راجستھان، گجرات اور تمل ناڈو ، ونڈ انرجی کو اپنانے میں سرفہرست ہیں


بھارت نے ہوا کا عالمی دن منایا ؛  دنیا  بھر کی تقریبات میں ونڈ انرجی کے استعمال سے بھارت  کے مستقبل کو مستحکم بنانے کے طریقے تلاش کیے  گئے

Posted On: 15 JUN 2023 8:15PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، حکومت ہند نے آج 15 جون، 2023 کو نئی دلی میں دن بھر کی  ایک تقریب منعقد کر کے 15 جون کو ہوا کے عالمی دن کے طور پر منائے جانے کی عالمی تقریبات میں شرکت کی ۔ کامیابی کا جشن منانے کے ارادے سے منعقد اب تک اور بھارت  میں ونڈ انرجی کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے آگے بڑھنے کے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس تقریب کا مرکزی موضوع تھا ’’پون – اُرجہ: بھارت  کے مستقبل کو  مستحکم بنانا‘‘۔ اس  تقریب میں بھارت  میں ونڈ انرجی کے شعبہ میں  پیشرفت، سمندر کے کنارے ہوا کو فروغ دیے جانے ، ہوا سے توانائی کے مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور ونڈ انرجی کے لیے،  گرین فنانس پر گہرائی سے بات چیت کی گئی۔

کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری، بھوپندر سنگھ بھلا نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہند 2030 تک 500 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے نشانے کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے ہوا کی توانائی کے شعبے کی ترقی میں تمام ریاستوں کے تعاون کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016MF2.jpg

سکریٹری موصوف نے مالی سال  23-2022  کے دوران راجستھان، گجرات اور تمل ناڈو  ریاستوں کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ راجستھان کو ہوا کی سب سے زیادہ صلاحیت میں اضافے ، گجرات کو کھلی رسائی کے ذریعے ہوا کی سب سے زیادہ صلاحیت کے اضافے کو حاصل کرنے کے لیے اور تمل ناڈو کو ہوائی چکیوں کی صلاحیت کو دوبارہ استعمال کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

اس تقریب میں ہوا کی توانائی کے قومی ادارے (این آئی ڈبلیو ای) کی طرف سے تیار کردہ سطح زمین سے 150 میٹر بلند ونڈ اٹلس کے اجراء کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔ زمینی سطح سے 150 میٹر بلندی پر ملک کی ساحلی ہوا کی صلاحیت کا تخمینہ اب 1,164 گیگاواٹ ہے۔

اس تقریب میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے حکام، ونڈ ٹربائن مینوفیکچررز اور ڈویلپرز، بین الاقوامی اور گھریلو مالیاتی اداروں، سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز، اکیڈمیا، تھنک ٹینک اور دیگر  متعلقہ فریقوں نے فعال شرکت تھی۔

اس تقریب کا اہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی، شکتی سسٹین ایبل انرجی فاؤنڈیشن، انڈین ونڈ ٹربائن مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، انڈین ونڈ پاور ایسوسی ایشن، اور ونڈ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

بھارت  نے گزشتہ برسوں میں ہوا سے توانائی پیدا کرنے میں بڑے پیمانے پر  پیش رفت کی ہے، اور اب یہ دنیا بھر میں ہوا سے توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت  کے سلسلے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ 2030 تک غیر روایتی ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل سے 50 فید برقی توانائی کا نظام شروع کرنے اور 2070 تک نیٹ زیرو حاصل کرنے کے اپنے  نشانے کو حاصل کرنے کے لیے بھارت  کی کوششوں کے لیے ہوا کی توانائی بہت اہم ہے۔ حکومت کی مسلسل کوششوں سے، ملک نے تقریباً 15 گیگاواٹ گھریلو ونڈ مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو ترقی دی ہے، جس سے یہ خود کفیل ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

15.06.2023

U6190


(Release ID: 1932752) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Telugu