بھاری صنعتوں کی وزارت
وزیر اعظم مودی کی دور اندیشانہ قیادت میں خود کفیل ہندوستان کو عروج حاصل ہوا:ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
پی ایل آئی منصوبے سے پانچ برس میں 1.48لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں:ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
بھیل کے ذریعے تعمیر شدہ سپر ریپڈ آرٹیلری دفاعی شعبے میں ہندوستان کے خود کفیل ہونے کا اشاریہ:ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
’فاسٹر اڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف الیکٹرک وہیکلز (ایف اے ایم ای)‘اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت 5.8لاکھ الیکٹرک ٹو وہیلر، 74063الیکٹرک تھری وہیلر، 6784 الیکٹرک فور وہیلر اور 3738الیکٹرک بسوں کی فروخت ہوئی
الیکٹرک گاڑیوں نے ملک میں 49کروڑکلو گرام کاربن اخراج کو کم کرنے میں مدد کی
ہندوستانی پونجی جاتی اشیاء میں مقابلہ آرائی بڑھانے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت 909.38 کروڑ روپے کے 27پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی
Posted On:
15 JUN 2023 7:01PM by PIB Delhi
مودی سرکار کے 9سال مکمل ہونے پر بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ مودی سرکار کی مضبوط پالیسیاں، مضبوط اور سبز ہندوستان کی تعمیر کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دوراندیشانہ قیادت میں ملک غیر معمولی عروج دیکھ رہا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے اہم اہداف میں سے ایک آتم نر بھربھارت بنانا ہے اور یہیں پر مینوفیکچرنگ سیکٹرکا اہم رول ہے۔ سرکار پہلے ہی ’میک اِن اِنڈیا‘اور آتم نربھر بھارت جیسی اسکیموں کے توسط سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈال چکی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھاری صنعتوں کی وزارت(ایم ایچ آئی) آتم نر بھربھارت کی تعمیر کی سمت میں تیزی سے کام کررہی ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ملک میں کئی سازو سامان کی تعمیر بھی شروع ہوگئی ہے، جس کے لئے ہم پہلے دوسرے ملکوں پر انحصار کرتے تھے۔ساتھ ہی کئی شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھاری صنعتوں کی وزارت نے 25938کروڑ روپے کی بجٹ حمایت کے ساتھ آٹوموبائل ، آٹو اِکائیوں اور جدید آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی)مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک پی ایل آئی اسکیم شروع کی ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ ملک ’سن روف‘، خود کار بریک، آلودگی انتباہی انتظام اور ٹائر دباؤ نگرانی سسٹم جیسی اِکائیوں کے لئے دیگر ممالک پر منحصر ہے، لیکن پی ایل آئی اسکیم کی شروعات سے اِن اِکائیوں کی تعمیر کو زبردست بڑھاوا ملے گا اور جس سے اس سیکٹر میں 1.48لاکھ نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔
ڈاکٹر پانڈےنے کہا کہ 2019 میں شروع کی گئی فاسٹر اڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف الیکٹرک وہیکلز(ایف اے ایم ای)اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت 5.80لاکھ الیکٹرک ٹو وہیلر، 74063 الیکٹرک تھری وہیلر، 6784فور وہیلر اور 3738الیکٹرک بسیں فروخت کی گئی ہیں۔ مودی سرکار کے ذریعے دکھائے گئے عہد نے آج ملک میں کاربن اخراج میں قابل ذکر کمی لانے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاربن اخراج کو 1398184 کلو گرام فی دن تک لانے میں بھی الیکٹرک گاڑیوں کا اہم رول رہا ہے، جبکہ اس سے 34کروڑ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی بھی بچت ہوئی ہے۔ ساتھ ہی 49کروڑ کلو گرام کاربن اخراج بھی کم ہوا ہے۔اس طرح مودی سرکار کی خاص پہل سے ملک نے کاربن اخراج میں 49کروڑ کلوگرام کی کمی آئی ہے۔
ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ سرکار نے قومی شاہراہوں پر پیٹرول پمپوں پر الیکٹرک گاڑیوں کے لئے 7432چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لئے تین او ایم سی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے لئے 800کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ اے آر اے آئی کے ذریعے ڈیزائن اور تیار شدہ 100کلو واٹ ڈی سی فاسٹ چارجر بھی الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ کے وقت کو کم کرنے کے لئے لانچ کیا گیا ہے۔
ایم ایچ آئی نے ہر شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کی
وزیر موصوف نے یہ بھی ذکر کیا کہ ہندوستان کو خود کفیل ہونے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ درآمدات کو کم کیا جائے اور ملک میں اشیاء کی تیاری اور مینوفیکچرنگ کو بڑھایا جائے اور اسی سوچ کے ساتھ ایم ایچ آئی نے ہر سیکٹر کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔چائے کی صنعت نے حکومت ہند کی واحد پبلک سیکٹر اِکائی اے وائی سی ایل کی پیش رفت اس حقیقت کو اجاگر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈریو یول اینڈ کمپنی لمٹیڈ (اے وائی سی ایل)نے پچھلے سال کے مقابلے میں چائے کی درآمد میں 431فیصد کا اب تک کا سب سے بڑا اضافہ درج کیا ہے۔
بحریہ کی ہنرمندی میں تعاون دے رہے ہیں سودیشی ہتھیار
ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز پر نصب سپر ریپڈ توپ ہندوستان کے دفاعی سیکٹر میں خود کفیل ہونے کا اشاریہ ہے۔ ہیوی الیکٹریکلز لمٹیڈ(بی ایچ ای ایل)کے ذریعے تعمیر شدہ اسمارٹ گولہ بارود سے لیس یہ توپ اپنے ہدف کو آسانی سی حاصل کرسکتی ہے۔ پہلے کی توپ صرف 16سے 18کلومیٹر کے فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنا سکتی تھی، لیکن اب تیار کی گئی جدید طرح کی سپر ریپڈ گن ماؤنٹ(ایس آر جی ایم)32سے 35کلومیٹر دور کے ہدف کو پار کرنے کی اہل ہوگی۔بی ایچ ای ایل نے اب تک ہندوستانی بحریہ کو 44توپوں کی سپلائی کی ہے اور 54مزید توپوں کی تعمیر جاری ہے۔
بھیل80 وندے بھارت سلیپرکلاس ٹرینوں میں الیکٹرونک سسٹم نصب کرے گا
وزیر موصوف نے بتایا کہ بھیل کو ہندوستانی ریلوے کو 80وندے بھارت سلیپر کلاس ٹرینوں کی سپلائی کا آرڈر بھی ملا ہے۔ان ٹرینوں میں نصب کئے جانے والے الیکٹرونک سسٹم کی تعمیر بی ایچ ای ایل کے ذریعے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بی ایچ ای ایل کے ذریعے تیار شدہ ملک کا پہلا کوئلہ سے میتھنول(سی ٹی ایم)پائلٹ پلانٹ جنوری 2022 میں قوم کو وقف کیا گیا تھا۔
909کروڑ روپےسے 27پروجیکٹوں کو منظوری
وزیر موصوف نے کہا کہ عام ٹیکنالوجی کی ترقی اور خدمات ڈھانچے کے لئے امداد فراہم کرنے کی غرض سے بھارتی صنعتوں کی وزارت نے 25جنوری 2022 کو ہندوستانی پونجی جاتی عام سیکٹر مرحلہ –Iمیں مقابلہ آرائی کو بڑھانے کی اسکیم کو نوٹیفائی کیا ہے۔اس اسکیم کا کل خرچ 975کروڑ روپے کے بجٹ حمایت اور 232کروڑ روپے کے صنعتی تعاون سمیت 1207 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی پونجی جاتی عام سیکٹر میں مقابلہ آرائی بڑھانے کی اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت اب تک 909.38کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت والے کل 27پروجیکٹوں کو منطوری دی جاچکی ہے اور مالی سال 23-2022 میں ان منظو رشدہ پروجیکٹوں کے لئے 197.50کروڑ روپے پہلے ہی منظور کئے جاچکے ہیں۔
***********
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6187)
(Release ID: 1932716)
Visitor Counter : 130