کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کوالٹی کنٹرول آرڈرس (کیو سی اوز) چمڑے کے سیکٹر کے لئے یکسر تبدیلی لانے والے ہیں: جناب پیوش گوئل


کیو سی اوز بھارت کا برانڈ قائم کریں گے اور  بھارتی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کریں گے: جناب گوئل

کیو سی اوز  یکم جولائی 2023  سے  24  مصنوعات کے لئے پورے جذبے اور ایمانداری کے  ساتھ نافذ کئے جائیں گے: جناب گوئل

بھارتی جوتوں کی صنعت نے  کوالٹی کنٹرول آرڈر س کے نفاذ سے متعلق   فیصلوں کا خیر مقدم کیا

بی آئی ایس  مستند اسٹارٹ اپ اور بہت چھوٹے صنعتی یونٹوں کے لئے  کیو سی اوز کے تحت  جوتوں کے ٹیسٹنگ جارجز میں 80  فیصد کی کمی کرے گا

Posted On: 14 JUN 2023 7:55PM by PIB Delhi

 کامرس  وصنعت ، صارفین کے امور  ، خوراک و تقسیم عامہ  اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  چمڑے کی صنعت کے لئے کوالٹی کنٹرول آرڈرس  کو  سیکٹر  کے لئے ایک یکسر تبدیلی لانے والا قرار دیتے ہوئے  ان کی ستائش کی ہے۔ آج نئی  دہلی میں  جوتوں کی بھارتی صنعت  کے نمائندوں کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ  کیو سی اوز  بھارتی برانڈ  قائم کریں گے اور  بھارتی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کریں گے۔ چمڑے کے سیکٹر  کی مختلف انجمنوں  کے صنعتی لیڈروں نے  یہ کہتے ہوئے  کوالٹی کنٹرول آرڈرس  (کیو سی اوز)  کا خیر مقدم کیا ہے، کہ وہ  کیو سی اوز  کو اپنانے  کے لئے کام کریں گے۔

جناب گوئل نے  جوتوں  کی  24  مصنوعات  کے لئے  یکم جولائی  2023  سے  کیو سی اوز  نافذ کرنے کے بارے میں  فریقین کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا اور  کیو سی اوز  مؤثر  طور پر نافذ کرنے کے طور طریقوں پر  غور کیا۔ وزیر موصوف نے زور دیا کہ  24  مصنوعات کے لئے کیو سی اوز  کو  یکم جولائی 2023  سے  پورے جذبے اور ایمانداری کے ساتھ نافذ کیا  جائے گا۔

البتہ  پانچ  معیارات  کے  لئے ، جن پر  حال ہی میں نظر ثانی کی گئی ہے،  مینوفیکچررس  کو  مصنوعات تیار کرنے  کے سلسلے میں  نظر ثانی شدہ  ضابطوں  کو اپنانے کے لئے  مزید 6  ماہ کا وقت دیا جائے گا، تاکہ وہ  یکم جنوری 2024  سے  کیو سی اوز  پر  پوری طرح عمل در آمد کریں۔ اس کے علاوہ  کیو سی اوز  چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے لئے  یکم جنوری 2024  سے  نافذ ہوگا، جب کہ بہت چھوٹے پیمانے کی صنعتوں  کے لئے  یکم جولائی  2024  سے نافذ ہوگا۔

 جناب پیوش  گوئل نے  بھارتی صنعت سے  اپیل کی ہے کہ وہ  ان مصنوعات کے لئے ، جو  بی آئی ایس  کے اسٹینڈرڈ کے احاطے میں نہیں آتی،  بیورو آف انڈین اسٹینڈرس (بی آئی ایس)  کے ساتھ کام کریں، تاکہ  انہیں بھی  ان  معیارات  کے نوٹی فکیشن کے  6  ماہ بعد کیو سی اوز  کے تحت لایا جاسکے۔

 وزیر موصوف  نے  اعلان کیا کہ  مستند  اسٹارٹ اپ اور بہت چھوٹے صنعتی یونٹوں کے لئے  جوتوں کی مصنوعات  کی  کیو سی اوز  کے تحت ٹیسٹنگ  کے چارجز  میں  بی آئی ایس  80  فیصد کی کمی کرے گا۔

 جناب گوئل نے  ایک اہم اعلان یہ بھی کیا کہ  اگلے پیر  یعنی 19  جون 2023  سے  بی آئی ایس  ہر کام کے دن  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  ایک گھنٹہ بات چیت کے لئے مخصوص کرے گا۔ بی  آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل  جناب پرمود کمار تیواری  سے کہا  گیا ہے کہ وہ  اس بندو بست  کو وسیع طور پر  مشتہر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ  سوالات  اور شکایات  کا باقاعدہ اندراج کیا جائے اور فوری  طور پر جواب دیا  جائے۔

وزیر موصوف  نے  صنعت  سے اپیل کی کہ وہ  ان کوالٹی کنٹرول آرڈرس کو مؤثر  طور پر نافذ کریں اور  صارفین کو  انڈین اسٹینڈ رڈ میں تجویز  کردہ  اچھے معیار  کے جوتے  فراہم کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  کوالٹی اور صارفین  ملک کی  اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔  انہوں نے  تمام فریقین پر  زور دیا کہ وہ  ملک میں  معیار  کے ماحول کو مستحکم کرنے  اور  صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔

اس میٹنگ میں  حکومت  ہند کی  کامرس  اور صنعت کی وزارت  کے صنعت  اور  داخلی تجارت  کے فروغ کے محکمے  (ڈی پی آئی آئی  ٹی) کے سکریٹری  جناب راجیش کمار سنگھ  بی آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب پرمود کمار تیواری  اور  ڈی پی آئی آئی ٹی  کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب راجیو سنگھ ٹھاکر  بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-6166


(Release ID: 1932530) Visitor Counter : 166


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Telugu