مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’اسپیس  پر مبنی مواصلاتی خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض‘‘ پر ٹرائی کے مشاورتی پیپر پر جوابی رائے حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخ آگے بڑھادی گئی ہے

Posted On: 14 JUN 2023 7:51PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے  6 اپریل 2023 کو ’’ اسپیس  پر مبنی مواصلاتی خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض‘‘ پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔  متعلقین  سے مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے معاملات پر تحریری رائے حاصل کرنے کی آخری تاریخ  4 مئی 2023 اور جوابی رائے کے لیے 18 مئی 2023 مقرر کی گئی تھی۔ متعلقین اور  صنعتی  ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے تحریری رائے اور جوابی رائے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو آگے بڑھاکر بالترتیب یکم  جون 2023 اور 15 جون 2023  کردیا گیا ہے۔

مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے معاملات کے جواب میں، 64  متعلقین کی رائے موصول ہوئی ہیں اور یہ ٹرائی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ جوابی رائے جمع کرانے کے لیے وقت  آگے بڑھائے جانے کے واسطے  صنعتی ایسوسی ایشن کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری جوابی رائے جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 جون 2023 تک آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاریخ آگے بڑھانے  کی مزید درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

جوابی رائے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی کو، ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in  پر بھیجے جا سکتی ہیں اور کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے ان سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481   پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

14-06-2023))

U- 6151                          


(Release ID: 1932456) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Telugu