سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ہم آہنگ رہنما خطوط اورہندوستان میں عالمگیر رسائی کے لیے خلائی معیارات اب ہندوستان پر دستیاب ہیں
اصول و ضوابط قابل رسائی ہندوستان مہم کے تحت وضع کئے گئے ہیں
Posted On:
14 JUN 2023 3:37PM by PIB Delhi
آر پی ڈبلیو ڈیوایکٹ 2016 کی دفعہ 40 کے التزام کے تحت مرکزی سرکار نے چیف کمشنر کے مشورے سے جسمانی ماحولیات ، آمدو رفت ، اطلاع اور مواصلات کے لئے مناسب تکنیکوں اور نظام و دیگر سمیت شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کو مہیا کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کے تناظر میں رسائی کے معیارات کو مقرر کرتے ہوئے معذور افراد کے لئے ضابطےتیار کئے ہیں۔
رہائش اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے تیار شدہ ہندوستان -2021 میں عالمگیر رسائی کے لئے ہم آہنگ اصول و ضوابط اور خلائی معیارات آر پی ڈبلیو ڈی (ترمیم شدہ)ایکٹ 2023میں نوٹیفکیشن جی ایس آر 413 (ای)بتاری 05 جون 2023کے توسط سے ترمیمات کی گئی ہے۔
ان اصول وضوابط اور معیارات کی تفصیلی صورتحال اس طرح ہیں:
قانون 15کے تحت آر پی ڈبلیو ڈی قوانین میں نوٹیفائیڈ معیار؍ اصول وضوابط
|
1.
|
آئی سی ٹی مصنوعات اور خدمات(حصہ Iاور II)کے لئے قابل رسائی
|
2.
|
ہندوستان میں عالمگیر رسائی کے لئے ہم آہنگ اصول و ضوابط اور خلائی معیار -2021
|
3.
|
ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے بس باڈی کوڈ کے لئے معیار
|
آرپی ڈبلیو ڈی ضابطوں میں مسودہ نوٹیفکیشن کے تحت اصول وضوابط اور عوامی و دیگر اسٹیک ہولڈرز ردعمل کو مدعو کرنا
|
4.
|
2جولائی 2023 تک صحت دیکھ بھال کے لئے ہم آہنگ معیار
|
5.
|
10جون 2023 تک شہری ہوا بازی کے لئے ہم آہنگ معیار اور اصول و ضوابط
|
6.
|
ثقافتی شعبہ (یادگار ؍مقامات ؍میوزیم ؍لائبریری)کے لئے 10 جون 2023 تک رسائی اہلیت معیار اور اصول وضوابط
|
7.
|
10جون 2023 تک معذور کھلاڑیوں کے لئے سہولت آمیز کھیل کمپلیکس اور رہائشی سہولتیں
|
متعلقہ وزارت ؍محکمےکے ذریعے ہندوستان کے گزٹ میں نوٹیفکیشن کے لئے اصول و ضوابط کا انتظار ہے
|
8.
|
وزارت داخلہ
|
9.
|
معذور افراد اور کم سرگرمی والے مسافروں کے لئے ہندوستانی ریلوے اسٹیشنوں کی رسائی اور اسٹیشنوں پر سہولتوں پر اصول وضوابط
|
10.
|
اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے لئے ہم آہنگ اصول و ضوابط معیار
|
11.
|
بس ٹرمنلز اور بس اسٹاپ کے لئے ہم آہنگ اصول وضوابط
|
12.
|
پینے کےپانی اور صاف صفائی کا محکمہ
|
|
متعلقہ محکموں میں مختلف مرحلوں میں اصول و ضوابط
|
13.
|
دیہی ترقیات کی وزارت
|
14.
|
بندرگار، جہازرانی اور آبی شاہراہ کی وزارت
|
15.
|
وزارت سیاحت
|
16.
|
مالی خدمات کا محکمہ
|
17.
|
وزارت اطلاعات نشریات
|
18.
|
اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ
|
ہم آہنگ اصول و ضوابط کے بارے میں تمام معلومات ڈی ای پی ڈبلیو ڈی محکمے کی ویب سائٹ disabilityaffairs.gov.in پر دستیاب ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6140)
(Release ID: 1932359)
Visitor Counter : 99