عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
این سی جی جی میں مالدیپ کے افسر شاہوں (سول سرونٹ)کے 24ویں بیچ کی صلاحیت سازی کے عمل کا آغاز
ڈجی جی جناب بھرت لال نے 2030 تک ایس ڈجی جی حاصل کرنے کے لئے رفتار اور پیمانے میں اضافے پر زور دیا
انہوں نے افسر شاہوں(سول سرونٹ) پر بنیادی سہولتوں تک عالمی رسائی کے لئے کام کرنے پر اصرار کیا
Posted On:
13 JUN 2023 7:13PM by PIB Delhi
مالدیپ کے افسر شاہوں(سول سرونٹ)کے لئے دو ہفتے کی صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی)کا افتتاح این سی جی جی کمپلیکس مسوری میں کیا گیا۔ این سی جی جی نے 2024 تک عوامی انتظامیہ اور حکمرانی کے شعبے میں1000 افسرشاہوں(سول سرونٹ)کی ہنرمندی اور صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے مالدیپ سرکار کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کی ایک حصے کی شکل میں این سی جی جی نے پہلے ہی مالدیپ کے 685 افسران کو تربیت دی ہے۔ این سی جی جی کی کوشش وزیر اعظم نریندر مودی کی ’پڑوسی پہلے‘پالیسی کے عین مطابق ہے، جو باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ علاقائی تعاون کو بڑھاوا دینے پر زور دیتی ہے۔
افتتاحی سیشن کی صدارت نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے ڈائریکٹر جنرل جناب بھرت لال نے کی۔ جناب بھرت لال نے حصہ لینے والے افسران کو سرگرم طور سے منسلک ہونے اور وضاحت مانگنے کے لئے حوصلہ افزائی کی اور ان سے اس موقع کا مکمل فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے پروگرام کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کا استعمال کرنے اور اعلیٰ ترین طور طریقوں سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا ، جسے ان کی اپنی لازمی ضرورت کے مطابق ترمیم کیا جاسکتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے شہریوں کو ضروری خدمات یقینی بنانے میں افسر شاہوں کے ذریعے ادا کئے گئے اہم رول پر زور دیا۔ انہوں نے ان سے رہائش ، پکوان گیس ، تعلیم، صحت دیکھ بھال، مالی خدمات اور صلاحیت سازی جیسی بنیادی سہولتوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے رفتار اور پیمانے کے ساتھ کام کرنے پر اصرار کیا۔ انہوں نے معیاری تعلیم اور صلاحیت سازی کو بچوں اور نوجوانوں کے لئے یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ 24گھنٹے پانی اور بجلی کی سپلائی اور صاف صفائی کی سہولتوں کی دستیابی کے توسط سے خواتین کو بااختیار بنانے میں افسر شاہوں کے رول پر بھی روشنی ڈالی۔ ان اقدامات کا مقصد خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں شامل ہونے اور خاندان کے ساتھ ساتھ قومی آمدنی میں اضافہ کرنے میں اہل بنانا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے ایک ایسا ماحول بنانے پر زور دیا کہ خواتین مواقع کا فائدہ اٹھانے میں اہل ہوسکیں۔
انہوں نے ڈیجیٹل انقلاب کا مکمل طور سے فائدہ اٹھانے اور جدید ترین آئی ٹی اختراعات کو اپنانے کے لئے افسرشاہوں کے لئے دباؤ کی ضرورت پر زور دیا ، جس سے ڈیجیٹل حکمرانی کو بڑھاوا دیا جاسکے۔ ڈاٹا پر مبنی کام کے طور طریقوں کو اپنانے اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت کا استعمال کرکے افسر شاہ اپنے فیصلہ لینے کے عمل کو بڑھا سکتے ہیں اور مؤثر وسائل مختص کرنے کی سہولت بھی فراہم کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خدمات کی تقسیم یقینی بناسکتے ہیں۔ انہوں نے حقیقی وقت میں شکایت کے ازالے کی اہمیت کو اجاگر کیا ، جو بہتر حکمرانی کے مرکز میں ہے اور جو تمام شہریوں کے لئے یکساں مواقع کو اہل بناتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے حصہ لینے والے افسران کو اس پروگرام سے کچھ اہم سیکھ کی شناخت کرنے کے لئے متحرک کیا ، جسے وہ اپنے کام کے ماحول کی ضرورت کے عین مطابق کرسکتے ہیں اور اس میں ترمیم بھی ان کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔تبدیلی کے ایجنٹ کی شکل میں ان کے رول اور مقامی پس منظر کی ان کی گہری سمجھ کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے پالیسیوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے اور اپنے متعلقہ ڈومین میں حسب توقع نتائج کو بڑھاوا دینے کی ان کی صلاحیت میں اعتماد ظاہر کیا۔
پروگرام کی معلومات دیتے ہوئے کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشٹ نے کہا کہ این سی جی جی کا 24واں صلاحیت سازی پروگرام ملک میں کی گئی مختلف پیش رفتوں کو ساجھا کررہا ہے۔ جیسے حکمرانی کا تبدیل ہوتا ہوا پیمانہ، مرکوز عوامی شکایت ازالہ اور نگرانی سسٹم، ہند –مالدیپ تعلقات، آدھار-بہتر حکمرانی کا ایک آلہ، عوامی پالیسیوں کا نفاذ، خواتین کی شمولیت والی حکمرانی، عوامی انتظامیہ میں اختراعات، ڈیجیٹل حکمرانی اور عوامی خدمات تقسیم ،اسمارٹ سٹی ترقی ، سب کے لئے رہائش، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا، مختلف ترقیاتی منصوبوں سے اعلیٰ ترین مشق، شہری حکمرانی، سوامتو یوجنا، پینے کے پانی کے لئے کم لاگت کا سازو سامان، موسمیاتی تبدیلی، سیاحت، جل جیون مشن، ای-گورننس اور ڈیجیٹل انڈیا اُمنگ، قیادت، تال میل اور مواصلات، مُدرا یوجنا، غربت کے خاتمے کی پہل، صحت دیکھ بھال حکمرانی، صاف صفائی اور عوامی صحت رویہ ، گردشی معیشت، اسکل انڈیا، بدعنوانی مخالف حکمت عملی اور بحر ہند کے خطے کی تعلق سے ہندوستان کی پالیسی۔
شرکاء مختلف طرح کے ترقیاتی پروجیکٹوں اور اداروں کا مشادہ کرنے کے مقصد سے ایکسپوزر وزٹ میں حصہ لیں گے۔ یہ دورے انہیں اہم پہلوں اور اداروں جیسے مرکزی معلوماتی کمیشن ، پردھان منتری سنگرہالیہ وغیرہ کے داخلی اور راست تجربے کا احساس کرائیں گے۔
24ویں صلاحیت سازی پروگرام کی مکمل نگرانی اور اشتراک ڈاکٹر بی ایس بشٹ، مالدیپ کے کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سنجیو شرما، شریک کو-کورس کوآرڈینیٹر اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم کے ذریعے کی جائے گی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(13.06.2023)
(U: 6115)
(Release ID: 1932156)
Visitor Counter : 104