وزارت دفاع

بھارتی کوسٹ گارڈ نے شدید سمندری طوفان 'بپرجوائے' سے بچاؤ کے لیے گجرات کے اوکھا میں 50 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

Posted On: 13 JUN 2023 5:12PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے13جونکو گجرات کے اوکھا میں شدید سمندری طوفان بپرجوائے سے بچاؤ کے اقدام کے طور پر 50لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہائیڈرو کاربن (ڈی جی ایچ) نے انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) سے 12جون کو گجرات کے اوکھا سے 25 این ایم مغرب میں واقع جیک اپ رگ 'کی سنگاپور/01' سے 50عملے کے ارکان کو نکالنے کی درخواست کی تھی۔

درخواست موصول ہونے پر آئی سی جی نے سخت موسم اور گہرے سمندر میں رگ پر سوار تمام 50 عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ آئی سی جی جہاز شور کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے لیے موڑ دیا گیا۔ دریں اثنا، آئی سی جی ہیلی کاپٹر (سی جی 858) کو بھی راجکوٹ سے اوکھا تک انخلا کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

اعصاب شکن آپریشن میں آئی سی جی نے 12جون کی شام تک عملے کے 26افراد کو نکال لیا۔ آپریشن 13 جون کو علی الصبح کے ساتھ دوبارہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں عملے کے باقی 24 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ، اب عملے کے تمام 50 افراد محفوظ ساحل پر پہنچ گئے ہیں  اور یہ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

سمندری طوفان 'ببپر جوائے' (انتہائی شدید سمندری طوفان) 06 جون 2023 سے بحیرہ عرب میں بنتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ آئی سی جی سمندر میں پیشگی اور احتیاطی اقدامات کر رہا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U.No. 6110



(Release ID: 1932067) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu