عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مودی حکومت کی شکایات کے ازالے کی شرح ماہانہ ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

Posted On: 24 MAR 2023 5:49PM by PIB Delhi

حکومت کی شکایات کے ازالے کی شرح ہر مہینے  ایک لاکھ سے تجاوز کر رہی  ہے اور یہ مرکزی وزارت عملہ میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے تحت سی پی جی آر اے ایم ایس (مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام) کے آغاز کے بعد پہلی بار ہے۔ یہ ریکارڈ ہفتہ وار اور ماہانہ نگرانی کے دوران عوامی شکایات کے ازالے اور ان کو نمٹانے کے دوران درج کیا گیا۔

آج یہاں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب 2014 میں جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، اس وقت ملک بھر سے ہر سال درج کی جانے والی شکایات کی تعداد بمشکل 2 لاکھ تھی جو اب 20 لاکھ سالانہ سے تجاوز کر گئی ہے اور شکایات کے ازالہ کی شرح ماہانہ 1 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلسل نگرانی میں وزارت عملہ ، شکایات کے ازالے کا ایک متحرک طریقہ کار قائم کرنے میں کامیاب رہا، جس میں وقت کی حد مقرر  کی گئیں اور شکایات کے ازالے/شکایات کو فوری طور پر متعلقہ شکایت کنندہ کو ایک کارکن کی ٹیلی فون کال کے ساتھ تحریری طور پر نمٹایا گیا اور اس کی پیروی بھی کی گئی۔  اس کے نتیجے میں، انہوں نے کہا، اس ملک کے لوگوں کو یہ اعتماد حاصل ہوا کہ وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں ایک حکومت ہے جو ان کی شکایات کا فوری اور مخلصانہ جواب دیتی ہے اور حکومت میں شہریوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا تھا کہ 2022 میں، وزارتوں/ محکموں نے اگست میں 1.14 لاکھ عوامی شکایات (پی جی) کیسوں کو نمٹا یا ہے، 1.17 لاکھ عوامی شکایات (پی جی) معاملات ستمبر، اکتوبر میں 1.19 لاکھ عوامی شکایات (پی جی) کیسز، نومبر میں 1.08 لاکھ عوامی شکایات (پی جی) کیسز، دسمبر 2022 میں 1.27 لاکھ عوامی شکایات (پی جی) کیسز اور جنوری، 2023 میں 1.25 لاکھ عوامی شکایات (پی جی) کیسز نمٹائے گئے ہیں۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پی جی کیس کا ازالہ 1 لاکھ کیسز/ ماہ سے تجاوز کر گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے شکایات کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے اور نمٹانے کی وقت کی مدت کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ 2022 میں، حکومت نے سی پی جی آر اے ایم ایس ، مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کی 10 قدمی اصلاحات نافذ کیں۔ اان صلاحات میں سی پی جی آر اے ایم ایس 7 کا یونیورسلائزیشن شامل ہے، اے آئی / ایم ایل کا استعمال کرتے ہوئے تکنیکی بہتری، 22 شیڈول زبانوں میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کا زبانی ترجمہ، شکایت کے ازالے کے اشاریہ کا آپریشنلائزیشن، سیووتم کے تحت شکایات کے ازالے کے افسران کی تربیت اور صلاحیت کی تعمیر، سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ تمام کامن سروس سینٹرز میں سی پی جی آر اے ایم ایس کی دستیابی، حکومت ہند کے ریاستی پورٹلز کے ساتھ شمولیت اور رسائی/فیڈ بیک کال سینٹر کے ساتھ دیگر شکایتی پورٹلز کا انضمام، ون نیشن ون پورٹل آپریشنل منصوبہ بندی، عوامی مرکزی وزارتوں/محکموں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ماہانہ رپورٹس اور ڈیٹا کے تجزیہ کے لیے ڈیٹا اسٹریٹجی یونٹ کا قیام شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مرکزی وزارتوں/محکموں کا شکایات نمٹانے کا اوسط وقت 2021 میں 32 دن سے کم ہو کر 2022 میں 27 دن ، جنوری 2023 میں 19 دن رہ گیا ہے۔ 2022 کے فیڈ بیک کال سینٹر کی رپورٹ میں 2,51,495 کامیاب کالز کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے 57,486 کالز ،بہترین اور بہت اچھی رائے اور 73,817 کالز جہاں شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا، تھیں۔ خراب ریٹنگ کی صورت میں شہری کو اعلیٰ افسران سے اپیل کا متبادل  فراہم کیا جاتا ہے۔ تمام وزارتوں/محکموں میں نوڈل اور سب نوڈل اپیلیٹ اتھارٹیز کو فعال کر دیا گیا ہے۔

***********

ش ح ۔  ش ت – م ت ح

U. No.6100


(Release ID: 1931901) Visitor Counter : 87
Read this release in: English