قبائیلی امور کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند نے آج راشٹر پتی بھون میں خاص طورپر کمزور قبائلی گروپوں کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی
صدرجمہوریہ نے ہر پی وی ٹی جی برادری کے مہمانو ں کی عزت افزائی کی
اس تاریخی تقریب میں 75 پی وی ٹی جیز کے تقریباََ 1350 قبائلیوں نے شرکت کی
حکومت نے پچھلے 9 برسو ں کے دوران اصلاح ، کارکردگی اور تبدیلی کے ارادے سے کام کیا ہے: جناب ارجن منڈا
Posted On:
12 JUN 2023 10:33PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج پریزیڈینٹ اسٹیٹ ،راشٹر پتی بھون کے اسپورٹس گراؤنڈ میں پی وی ٹی جی (خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں ) کے ساتھ میٹنگ کی۔ اپنی نوعیت کی اس پہل میں صدرجمہوریہ نے 75 پی وی ٹی جیز کے ارکان کو راشٹر پتی بھون کا دورہ کرنے ،جامع گفتگو کرنے اور انہیں قبائلی امور کی وزارت کی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں مطلع کرنے کی خاطر مدعو کیا تھا۔
دن میں پی وی ٹی جی کے ارکان کو امرت ادیان اور راشٹر پتی بھون کی سیر کرائی گئی ۔
اس موقع پر بہار کے مل پہاڑیا ، گجرات کے سدی ، کیرالہ کے ایرولا ، راجستھا ن کے سہاریا اور مدھیہ پردیش کے بیگا پردھونی اور اوڈیشہ کے بوڈیولی کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے اجتماع میں جوش وخروش نظر آیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ انہیں ایک ساتھ تمام 75 پی وی ٹی جیز کے ارکان سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے ان کا راشٹر پتی بھون میں خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ان میں سے بہت سے لوگ پہلی مرتبہ اپنے گاؤں سے باہر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہرایک اپنی برادری کا نمائندہ ہے۔ انہو ں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی برادری کے ارکان کے ساتھ اپنے تجربات بیان کریں اور انہیں حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں مطلع کریں ۔
صدرجمہوریہ نے پی وی ٹی جیز کے ارکان پر زوردیا کہ وہ تعلیم کو سب سے زیادہ اہمیت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی وی ٹی جی برادری کے طلبا کے لئے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں سیٹوں کی خصوصی گنجائش رکھی گئی ہے اس کے علاوہ نیشنل فیلوشپ اور اوورسیز اسکالرشپ اسکیم میں بھی ان کے لئے سیٹیں ریزرو ہیں۔ انہوں نے پی وی ٹی جی کی خواتین پرزوردیا کہ وہ قبائلی خواتین کو بااختیار بنانے والی اسکیم سمیت مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں ۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ قبائلی ذیلی پلان کے تحت حکومت ہند کی 41 وزارتیں اور محکمے پی وی ٹی جیز سمیت قبائی برادریوں کی بہبود کے لئے اپنے بجٹ کا کچھ حصہ محفوظ کرتی ہیں۔انہوں نے ا س بات پرخوشی کا اظہار کیا کہ حکومت نے پی وی ٹی جیز کی ترقی کے لئے پردھان منتری پی وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن کا آغاز کیا ہے۔
صدرنے کہا کہ موجودہ بجٹ میں سکل سیل انیمیا کو 2047 تک پوری طرح ختم کرنے کی مہم کا اعلان بہت اہم قدم ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ پچھلے چند برسوں میں قبائلی برادری کے باصلاحیت لوگوں کو مختلف شعبوں میں ان کے گرانقدر تعاون کے لئے پدم ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔ انہوں نے اس با ت کی امید ظاہر کی کہ پی وی ٹی جی سماج کے 28 لاکھ افراد سمیت قبائلی سماج کے 10 کروڑسے زیادہ افراد اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیں گے اور سماج اور ملک کے لئے اپنا بہترین تعاون فراہم کریں۔
صدرجمہوریہ نے ہر پی وی ٹی جی برادری کے مہمانوں کی عزت افزائی کی ۔
مکمل پریس ریلیز :
https://presidentofindia.nic.in/press-release-detail.htm?2470
اس موقع پر قبائلی امور کے مرکز ی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی موجودگی میں ، جو ملک کےدرج فہرست قبائل کی غیرمعمولی صلاحیتوں کی ایک فخریہ مثال ہیں، ہمارا یہاں آنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری توجہ قبائلی ترقی اور بہبود کی اسکیموں کو نافذ کرتے ہوئے جہاں تک ممکن ہوسکے پی وی ٹی جیز کو فیض کنندگان کے طورپر شامل کرنے پر مرکو ز ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں قبائلی امور کی وزارت نہ صرف اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعہ قبائلی برادریوں کو اپنی ترقی کی خاطر اپنے وسائل کا استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ ان کے بہتر کل کے لئے ان اسکیموں کے بارے میں بیدار ی بھی پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کوشش میں ہم اس برادری کی جامع ترقی کے لئے اسکیموں کے موثر بندوبست پر کام کرہے ہیں۔
جناب ارجن منڈا نے مزید کہا کہ حکومت نے پچھلے 9 برسوں کے دوران اصلاح ، کارکردگی اور تبدیلی کے ارادے سے کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے شہریوں پر مرکوز پالیسیوں اور پروگراموں کو مرتب کرکے سماج کے حاشئے پر رہنے والے شہریوں کو آگے لانے کی خاطر کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج قبائلی علاقوں میں 400سے زیادہ ای ایم آر اسکول کھولے جاچکے ہیں اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ قبائلی سماج کے طلبا ان اسکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
اس خصوصی موقع پر این سی ایس ٹی کے چیئر پرسن جناب ہرش چوہان ، قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا ، جل شکتی اور قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشویشور توڈو اور ٹرائفیڈ کے چیئر مین جناب رام سنگھ راٹھوا بھی موجود تھے۔
صدرجمہوریہ کے ذریعہ پی وی ٹی جی برادی کے دو مہمانوں کی عزت افزائی کے بعد ایک گروپ فوٹو سیشن بھی کیا گیا۔
شام میں پی وی ٹی جی کے مہمانوں نے راشٹر پتی بھون کے اسپورٹس گراؤنڈ میں ہائی ٹی اور عشائیہ کا بھی لطف اٹھایا ۔
آج اس تاریخی تقریب میں 75 پی وی ٹی جیز کے تقریبا ََ 1350 نمائندہ ارکان نے شرکت کی ۔
*************
ش ح۔و ا۔ رم
(13-06-2023)
U-6093
(Release ID: 1931876)
Visitor Counter : 193